دعوتِ اسلامی کے شعبہ محفل نعت کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  ہند دہلی ریجن نارتھ کشمیر زون کے شہر بارہ مولہ میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”فکرِ آخرت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔