دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ(اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام ہند اجمیر ریجن بروڈا زون سورت کابینہ اون(Oon) ڈویژن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 10 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور علاقائی دورہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ہر ہفتے علاقائی دورہ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی، علاقائی دورہ کرنے کا طریقہ سمجھایا نیز نیکی کی دعوت عام کرنے میں علاقائی دورہ کی اہمیت کے متعلق کلام کیا۔