عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلسِ حج وعمرہ کے زیرِ اہتمام ہر سال حج کے پُر بہار موسم میں ملک وبیرونِ ملک کے مختلف شہروں میں حج تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں عازمینِ حج کی تربیت کا سلسلہ ہوتا ہے ، اسی سلسلےمیں میمن سوسائٹی زم زم نگر حیدر آباد کے مدنی گراؤنڈ میں حج تربیتی اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا نیز عازمینِ حج کو حج و عمرے کا طریقہ، احرام کی احتیاطیں، مناسکِ حج ، مقدس مقامات کی زیارات اور حاضریِ مدینہ کا طریقہ وآداب بیان کئے ۔