دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  ہند دہلی ریجن بنارس زون میں 30دن پر مشتمل کورس بنام”فیضانِ تجوید و نماز“کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کے اہم شرعی مسائل، نماز کاعملی طریقہ، قضا ء نما ز وں کا طریقہ، مسا فر کی نماز کے احکام ،کرسی پر نماز پڑھنے کا طریقہ، اس کے علاوہ مکمل مدنی قاعدہ ، نماز میں پڑھے جانے والے اذکار تجوید کے سکھائے گئے۔