22 ربیع الاوّل, 1441 ہجری

: : :
(PST)

مدرسۃ المدینہ آن لائن  کا تعارف

دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں ایسی ہی پیاری پیاری باتیں بتائی جاتی اور بکثرت سنّتیں سیکھی اور سِکھائی جاتی ہیں، لہٰذا ہم بھی نیکیاں کرنے ،گناہوں سے بچنے، علمِ دین میں اضافہ کرنے اورعشقِ رسول بڑھانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہیں، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کم و بیش 107 سے زائد شعبہ جات میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہے، جن میں سے ایک شعبہ مدرسۃُ المدینہ آن لائن بھی ہے۔شَوَّالُ الْمُکَرَّم ۱۴۳۲؁ھ بمطابق ستمبر 2011؁ء میں مجلس مدْرسۃُ المدینہ آن لائن کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اِس شعبے کے تحت انٹرنیٹ کے ذریعے کئی ممالک کے مُسلمانوں کو نہ صرف دُرُست مَخارج کے ساتھ قرآنِ پاک کی مُفت تعلیم دی جاتی ہے بلکہ بُنیادی اسلامی تعلیمات مثلاً وُضو، غُسْل، تَـیَمُّم، اَذان، نماز، زکوٰۃ، روزہ اور حج وغیرہ کے مسائل بھی سکھائے جاتے ہیں۔دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ (www.dawateislami.net) پر اِس شعبے کی تفصیلی معلومات اور داخِلہ فارم (Admission Form) بھی موجود ہے،لہٰذا مدْرسۃُ المدینہ آن لائن میں داخلے کے خواہشمند اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کی اِس ویب سائٹ کا ضرور وِزٹ (Visit) فرمائیں، مگر یاد رہے کہ فِی الْحال مدرسۃُ المدینہ آن لائن کی سہولت صرف بیرونِ ملک مُقیم اسلامی بھائیوں کے لئے ہے۔