نگران شعبہ
اسپیشل پرسنز محمد حنیف عطاری اور رکن ریجن فیصل آباد سلطان عطاری نے جڑنوالہ زون کا وزٹ کیا جس میں انہوں نے ڈیف
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا۔ اس
موقع پر نگران شعبہ نے مدنی کاموں کا جائزہ بھی لیا اور ڈیف اسلامی بھائیوں کو مدنی
عطیات کرنے کے حوالے سے بھی مدنی پھولوں سے نوازا ۔(رپورٹ: محمد سمیر
عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گوجرانوالہ، حافظ آباد زون کی ڈویژن ماسٹر سٹی میں نگران کابینہ علی حسن عطاری
نے شخصیات سے ملاقات کی اور عصر تا مغرب
مدنی مشورہ کا سلسلہ ہوا جس میں مدنی
عطیات کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔
دوسری جانب
حافظ آباد میں بلڈ کیمپ لگایا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO)
حافظ آباد، ڈی ایس پی (DSP) حافظ آباد اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات کی خصوصی شرکت کی۔دعوتِ
اسلامی کی خدمات کو سراہا اور بالخصوص بلڈ کمپین میں دعوتِ اسلامی کی خدمات پر
شکریہ ادا کیا۔( عمیر عطاری ڈویژن ماسٹر سٹی)
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 28 اپریل 2021ء جیکب آباد کابینہ سکھر زون میں نگران کابینہ عبدالوحید مدنی نے زیر تعمیر فیضان
مدینہ گڑھی یاسین کے جامعۃ المدینہ اور مدرستہ المدینہ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ
لیا اور اپنے مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔(رپورٹ قاری محمد عرفان عطاری مجلس
کارکردگی جیکب آباد کابینہ ذمہ دار)
پنجاب،
لاہور میں مسجد فیضان داتا علی ہجویری، مدرسہ اور جامعہ کا افتتاح
شعبہ خدام
المساجد والمدارس دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں پنجاب، لاہور ، جلو پارک ڈویژن علاقہ ذاکر شاہ میں مسجد فیضان
داتا علی ہجویری، مدرسہ اور جامعہ کی افتتاحی تقریب کا سلسلہ ہوا ۔
نگران زون
حاجی نعیم عطاری نے افتتاح کیا اور پہلی
نماز مغرب سید اولاد حسین شاہ صاحب نے پڑھائی ۔ اس موقع پر شرکا کو مدنی پھول دیتے
ہوئے مسجد کو آباد کرنے کا ذہن دیا گیا۔
نیزتعویذات عطاریہ کا بستہ بھی عصر تا مغرب لگایا جائے گا اور بعد عید ان شاء الله مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ بھی شروع ہو جائے گا۔
شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام بلوچستان اوتھل میں واقع جماعت
خانہ میں افطار اجتماع منعقد ہوا جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات ڈاکٹر عبدالحکیم
لاسی ایدھی بلوچستان انچارج ، رفیع اللہ
جتک لسبیلہ یونیورسٹی ، نور احمد لسبیلہ یونیورسٹی ، میر اسرار احمد زہری لسبیلہ یونیورسٹی ، میر
سلیمان لسبیلہ یونیورسٹی ، میر اسرار جتک لسبیلہ یونیورسٹی ، حاجی
اعظم خان تاجر و دیگر نے شرکت کی ۔
رکن شوری
حاجی عقیل مدنی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو نیکی کی دعوت
دی اور خدمت دین میں اپنا کردار اداکرنے کےلئے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کا ذہن
دیا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات اوتھل ضلع لسبیلہ بلوچستان)
شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گجرات نگران مجلس شعبہ تعلیم عبدالوہاب عطاری نے مختلف دینی کاموں کے ساتھ
ساتھ ڈائریکٹر SSC یونیورسٹی آف گجرات سے ملاقات کی۔
مجلس شعبہ
تعلیم عبدالوہاب عطاری نے شخصیت ڈائریکٹر SSC یونیورسٹی آف گجرات کو دعوتِ
اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ دورِ حاضر میں دعوتِ اسلامی کی خدمات سے شخصیت کو آگاہ
کیا۔ اس کے علاوہ مزید مختلف مقامات پر دعوتِ اسلامی کے لئے عطیات کے سلسلے
میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
شعبہ تعلیم
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سیالکوٹ میں افطار مدنی حلقہ کا سلسلہ ہوا جس میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر
سرفراز، اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فیصل، اسسٹنٹ پروفیسر سر شہزادانسپکٹر احمد
محکمہ ماحولیات ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ندیم اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ کابینہ
سیالکوٹ حاجی سجاد نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو دعوتِ اسلامی کا تعارف
پیش کیا اور شعبہ جات کے حوالے سے معلومات دیں۔ اپنی زکوٰۃ و عطیات سے دعوتِ
اسلامی کی مددکی ترغیب دلائی۔
(9)بعض اعمال کے بارے میں تقابلاً ہونے والے سوالات کے جواب
دینا
صحابہ کرام کے
سوالات کا ایک انداز یہ بھی تھا کہ وہ بعض
اعمال کے بارے میں تقابلاً سوال کرتے، یہ تقابل کبھی عمل کے اچھے برے ہونے کے حوالے سے ہوتا تو کبھی نیت کے اچھے یا برے ہونے کے حوالے
سے ہوتا، بعض مرتبہ بہتر اور بہترین کے اعتبار سے تقابل ہوتا اور کبھی نتیجہ کے
اعتبار سے تقابل ہوتا۔
ایک عمل میں نیت کے اچھے یا برے ہونے کے
اعتبار سے تقابلاً سوال کرتے ہوئے حضرت سيّدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے رسولِ کریم ﷺ کی بارگاہ میں عرض
کی:یارسول اللہ! مجھے جہاد اور جنگ کے بارے میں ارشاد فرمائیے(یعنی ان میں کیا فرق
ہے؟ )
رسولِ کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:اے عبداللہ بن
عمرو! اگر تم صبر کرتے ہوئے اور ثواب پانے
کے لئے لڑو تو اللہ تعالیٰ تمہیں صابر اور ثواب والا اٹھائے گا اور اگر تم دکھلاوے اور مال كی کثرت کے لئے لڑو تو اللہ بھی تمہیں ریاکار اور دنيا كا طلبگار اٹھائے گا۔ اے عبداللہ بن عمرو! تم جس حال
میں لڑو گے یا مرو گے تو اللہ تعالیٰ تمہیں اسی حالت میں اٹھائے گا۔(سنن
ابی داؤد،کتاب الجہاد، باب من قاتل لتکون کلمۃ اللہ ھی العلیا،جلد3، صفحہ 21،حدیث:2519)
ایک موقع پر صدیقۂ کائنات، مفتیہ اسلام بی بی
عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے جنت میں جانے والوں کے بارے میں تقابلاً سوال :
يا رسول الله أي أهل الجنة أكثر وأيهم أقل
یارسول اللہ! اہل
جنت میں کثرت کن کی ہوگی اور قلیل کون ہوں گے؟
رسول کریم ﷺ نے
ارشاد فرمایا: أكثرهم المساكين وأقلهم الأغنياء والنساء،
جنت میں اکثریت
مساکین کی ہوگی جبکہ قلت اہلِ ثروت اور
عورتوں کی ہوگی۔(کنزالعمال، کتاب الزکوۃ، الباب
الثالث، الفصل الاول،الجزء6، جلد3، صفحہ207، حدیث:16659)
اماں عائشہ صدیقہ
رضی اللہ عنہا نے ایک موقع پر پڑوسیوں کے بارے میں بھی تقابلاً سوال کیا چنانچہ
فرماتی ہیں کہ میں نے رسول کریم ﷺ کی بارگاہ میں عرض کی:
يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي جَارَيْنِ
فَإِلَى أَيِّهِمَا أُهْدِي؟
يارسول الله ! ميرے
دو ہمسائے ہیں میں ان میں سے کس کی طرف ہدیہ
بھیجوں؟
پیارے مصطفےٰ ﷺ
نے ایسا جامع جواب دیا کہ حقوق پڑوس میں وہ ہمیشہ کے لئے اصول بن گیا، آپ نے فرمایا:
إِلَى أَقْرَبِهِمَا مِنْكِ بَابًا
اس کی طرف(ہدیہ
بھیجو) جس کا دروازہ تمہارے دروازے سے
قریب ہے۔(صحیح
بخاری، کتاب الشفعۃ، باب ای الجوار اقرب، جلد2، صفحہ62،حدیث:2259)
اسی طرح حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ایک
روایت میں دوافراد میں سے کون سلام میں پہل کرے کے بارے میں تقابلاً سوال کا تذکرہ
ہے چنانچہ فرماتے ہیں:
رسول کریم ﷺ کی بارگاہ میں سوال کیا گیا:
يَا رَسُولَ اللَّهِ! الرَّجُلَانِ
يَلْتَقِيَانِ أَيُّهُمَا يَبْدَأُ بِالسَّلَامِ
يارسول الله! جب وه
شخص ملیں تو ان میں سے سلام میں پہل کون کرے؟
پیارے مصطفےٰ ﷺ نے
ارشاد فرمایا:
أَوْلَاهُمَا بِاللَّهِ
جو ان میں سے اللہ
کے زیادہ نزدیک ہو(یعنی سلام میں پہل کرنے والے اللہ کریم کے زیادہ
نزدیک ہے)۔(سنن ترمذی، ابواب الاستئذان، باب ماجاء فی فضل الذی یبدء بالسلام، جلد4،صفحہ319،
حدیث:2703)
قارئین کرام غور
کیجئے کہ مصطفےٰ کریم ﷺ نے کیسے پیارے
انداز میں سوال کا جواب بھی ارشاد فرمادیا اور سلام میں پہل کرنے والے کی فضیلت
بھی ارشاد فرمادی۔
(10)عقائد کی توضیح اور مابعد آنے والوں کی تعلیم پر مشتمل سوال کرنا اور رسولِ کریم ﷺ کا سمجھانا
اگر ذخیرہ حدیث پر توجہ کی جائے تو واضح ہوتاہے کہ تعلیماتِ اسلامیہ کا ایک کثیر حصہ صحابہ کرام علیہم الرضوان کے سوالات کے
نتیجے میں ہم تک پہنچا ہے۔ صحابہ کرام کے سوالات کی 9صورتوں کا بیان گزرچکا ہے،
یہاں دسویں صورت بیان کی جاتی ہے۔ صحابہ کرام کے کئی سوالات ایسے ہوتے تھے
کہ جن کا جواب عقائد اسلامیہ کی توضیح
کرتا اور صرف صحابہ کرام ہی نہیں بلکہ بعد میں آنے والوں کے لئے بھی عقائد و نظریات کی اصلاح کا سبب ہو گیا
جیسا کہ ایک موقع پر رسولِ کریم ﷺ نے
درودِ پاک کی فضیلت میں ارشاد فرمایا:
إِنَّ مِنْ أَفْضَلِ أَيَّامِكُمْ يَوْمَ
الْجُمُعَةِ، فِيهِ خُلِقَ آدَمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، وَفِيهِ قُبِضَ، وَفِيهِ النَّفْخَةُ،
وَفِيهِ الصَّعْقَةُ، فَأَكْثِرُوا عَلَيَّ مِنَ الصَّلَاةِ، فَإِنَّ صَلَاتَكُمْ مَعْرُوضَةٌ
عَلَيَّ
جمعہ تمہارے دنوں میں سے سب سے افضل دن ہے، اسی
میں حضرت آدم(علیہ الصلوٰۃ و السلام) پیدا ہوئے اور اسی دن ان کی روح قبض ہوئی، اسی
دن صور پھونکا جائے گا اور اسی دن قیامت آئے گی، لہٰذا اس دن مجھ پر کثرت سے درودِ
پاک پڑھا کرو کیونکہ تمہارا درودِ پاک مجھ پر
پیش کیا جاتاہے۔
صحابہ کرام علیہم الرضوان جو کہ ہر وقت علم کے
پیاسے رہتے تھے اور کیوں نہ ہوں کہ علم و حکمت اور خزائن الٰہیہ کا بحرِ بےکنار جو
آنکھوں کےسامنے ہوتا تھا، چنانچہ صحابہ کرام نے اس موقع پر بھی سوال کیا:
يَا رَسُولَ اللَّهِ! وَكَيْفَ تُعْرَضُ
صَلَاتُنَا عَلَيْكَ، وَقَدْ أَرَمْتَ أَيْ يَقُولُونَ قَدْ بَلِيتَ؟
یارسول اللہ!ہمارا درودِ پاک آپ ﷺ تک کیسے پہنچے
گا حالانکہ آپ کو دنیا سے پردہ فرمائے
ہوئے مدت ہو چکی ہوگی۔؟
تو
رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:
إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ حَرَّمَ
عَلَى الْأَرْضِ أَنْ تَأْكُلَ أَجْسَادَ الْأَنْبِيَاءِ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ
تحقیق اللہ عزوجل نے زمین پر انبیاء کرام علیہم
الصلوٰۃ والسلام کے ا جسام کھانا حرام فرما دیا ہے۔(سنن نسائی، کتاب
الجمعۃ، باب اکثار الصلاۃ علی النبی ﷺ یوم الجمعۃ، صفحہ238،حدیث:1371)
محترم قارئین! غور کیجئے کہ معلم اعظم رسولِ
اکرم ﷺ نے کیسے ایک مختصر جملے میں ہزار سال بعد اٹھنے والے فتنہ
کا بھی رد فرمادیا، اور واضح فرمادیا کہ اللہ رب العزت کے انبیاء و رسل دنیا سے پردہ کرنے کے بعد بھی حیات ہوتے
ہیں، سب سنتے ہیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 27اپریل 2021ء بروزمنگل ترکی
میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ترقی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نےاسلامی
بہنوں کی سابقہ ہونے والے کورسز اور رسالہ کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے کارکردگی میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے اور ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں یوکے ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں بیرون ملک بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کودینی کام کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اور، فیضانِ زکوٰۃ کورس کرنے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ٹیسٹ دینے اور ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت26 اپریل 2021 ءکو عالمی
مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں ملک اور بیرون ملک میں مقیم اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کوشارٹ کورسزکرنے والی اسلامی بہنوں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سےنکات
دیئےاور جامعۃالمدینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو جامعۃالمدینہ میں سنتوں بھرےاجتماعات منعقد
کرنے کے اہداف دیتے ہوئے مدنی پھول دیئے۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر کیلگری
میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے ’’حضرت فاطمہ خاتون
جنت
رضی اللہ عنہا ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے
اور ڈونیشن جمع کروانے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔