Under
the supervision of Dawat-e-Islami, a monthly
religious Halqah was conducted in Vienna, Austria on 23rd April 2021
via Skype. Approximately,
10 Islamic sisters had the privilege of attending this great Halqah.
Responsible
Islamic sister
(Majlis Raabta Baraay-e-Shakhsiyaat) delivered
a Bayan on the topic ‘blessing of Ramadan’ and described the
attendees
(Islamic sisters) the blessing and importance of Ramadan-ul-Mubarak in
the light of the Noble Quran and Hadith.
Later
on, responsible Islamic sister (Majlis short courses for Islamic
sisters) provided
the crucial points on the topic ‘Tarawih is a Sunnah Moakkadah’.
ایک مسلمان کے لئے اپنی زندگی میں نیک
و درست اعمال اپنانے، بُرے اعمال سے بچنے اور جذبۂ ایمانی پانے میں نہایت اہم
کردار اپنے اسلاف کی سیرت ہوتی ہے۔ اسی مناسبت سے اس مضمون میں پیارے آقا حضرت
محمد مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کی سب سے لاڈلی شہزادی خاتونِ جنّت حضرت فاطمۃُ الزہراء رضی اللہُ عنہا کی سیرت سے ملنے والے درس بیان کئے جائیں گے جو کہ
بالخصوص اسلامی بہنوں اور بالعموم پوری امتِ مسلمہ کے لئے مشعلِ راہ ہیں۔
ذوقِ عبادت:آپ بالخصوص رات کو مسجدِ بیت کی محراب
میں نماز پڑھتی رہتیں یہاں تک کہ نمازِ فجر کا وقت ہو جاتا۔ (شانِ خاتونِ
جنت،ص76) اس روایت میں ان اسلامی بہنوں اور
بھائیوں کے لئے درسِ نصیحت ہے جو نوافل تو درکنار فرائض سے بھی غفلت برتتے ہیں، لہٰذا
ہمیں غفلت چھوڑ کر عبادت کی طرف آنا چاہئے۔
ذوقِ تلاوت:آپ رضی اللہُ عنہا حسنینِ کریمین رضی
اللہُ عنہما کو پنکھا جھل رہی ہوتی تھیں اور اس حال میں بھی زبان سے کلامِ
الٰہی کی تلاوت جاری رہتی تھی۔ (سفینۂ نوح،2/ 35) آپ کے اس انداز سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ قراٰنِ
کریم سے محبت کریں اور روزانہ تلاوتِ قراٰن کر یں۔
پردے کا اہتمام:آپ رضی اللہُ عنہا نے موت کے وقت وصیت فرمائی تھی کہ مجھے رات میں دفن
کرنا تا کہ کسی غیر مرد کی نظر میرے جنازے پر نہ پڑے۔(شانِ خاتونِ جنت،ص41)
گھر کے کام خود کرنا: حدیثِ پاک کا مفہوم ہے کہ جب حضرت
فاطمہ رضی اللہ عنہا نے حضور صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم سے خادم کا سوال کیا تو سرکارِ دوعالَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:
تمہیں ہمارے پاس خادم تو نہیں ملے گا، اور پھر تسبیحِ فاطمہ(یعنی33 بار سبحٰنَ
اللہ، 33 بار اَلحمدُ لِلّٰہ، 34 بار اللہُ اکبر) پڑھنے کا ارشاد فرمایا۔(مسلم،ص1120،حدیث:6918ملخصاً)
شوہر کی رضا کا خیال: حضرت فاطمہ رضی اللہُ عنہا کی جب رخصتی ہوئی تو آپ نے امیرُ المؤمنین حضرت علیّ
المرتضیٰ رضی اللہُ عنہ سے کہا: آپ تو
میری رضا بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ہیں۔ (الروض الفائق، ص 278) اس روایت سے اسلامی
بہنوں کو درسِ نصیحت لینا چاہئے اور اپنے شوہر کے ساتھ اچھا رویہ اور سلوک اختیار
کرنا چاہئے۔
اللہ پاک ہمیں بُزرگانِ دین کی سیرتِ
طیّبہ کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا
فرمائے۔
اُمُّ
السَّادات ، دخترِ مصطفٰی ، خاتونِ جنت ، سیدہ، طیبہ، طاہرہ، فاطمۃ الزہرا ء رضی اللہُ عنہا کی سیرتِ
مبارکہ کا بغورمطالعہ کیا جائے تو بالخصوص
خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔ آپ رضی اللہُ عنہا کی سیرت کے جس باب کا مطالعہ
کیا جائے تو پتا چلتا ہے کہ انتہائی سادگی اور احسن انداز سے زندگی گزاری کہ امتِ
مسلمہ کی ہر اسلامی بہن آسانی سے عمل پیرا ہو سکے ۔اگر چہ تاجدارِ رسالت صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اپنی شہزادی کو سردار ہونے کی بشارت دی۔ آپ رضی اللہ عنہا کی
سیرت کے چند پہلوؤں پر روشنی ڈال کر اصولِ زندگی سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہُ عنہ فرماتے ہیں
کہ میں نے اپنی والدہ ماجدہ سیدنا فاطمہ رضی اللہُ عنہا کو دیکھا کہ آپ رضی اللہُ عنہا (بسا اوقات)
گھر کی مسجد کے محراب میں رات بھر نماز میں مشغول رہتیں یہاں تک کہ صبح طلوع ہو
جاتی ۔ (مدارج النبوة ،مترجم، ج٢، ص ٦٢٣)
اس روایت سے معلوم ہوا کہ آپ رضی اللہُ عنہا کو
عبادت کا کتنا شوق تھا ۔ لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ نہ صرف فرائض و واجبات بلکہ حسبِ توفیق سنن و نوافل کا بھی اہتمام
کریں ۔
ام االمؤمنین
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہُ عنہا
فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی صاحبزادی حضرت فاطمۃ الزہرا ء رضی اللہُ عنہا سے بڑھ
کر عادات و اطوار ، سیرت و کردار اور نشست و برخاست میں آپ رضی اللہُ عنہا سے مشابہت
رکھنے والا نہیں دیکھا ۔
اے عاشقانِ
خاتونِ جنت ! غور کریں کہ خاتونِ جنت نہ صرف شکل و صورت بلکہ کردار و سیرت میں بھی
رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے مشابہت
رکھتی تھیں اور عشق کا تقاضہ بھی یہی ہے
کہ محبوب کی ہرہر ادا کو ادا کیا جائے ۔ لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ عشقِ مصطفٰی صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ثبوت دیتے ہوئے اپنا
ہر عمل ادائے مصطفٰی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق کیا
جائے۔
حضرتِ سیدہ خاتونِ جنت رضی اللہُ عنہا نے اپنے وصال
سے قبل دو وصیتیں فرمائیں جس میں ایک یہ تھی کہ ” جب میں دنیا سے جاؤں تو مجھے رات
میں دفن کریں تا کہ میرے جنازے پر نا محرم کی نظر نہ پڑے۔“ اللہ اكبر ! کس قدر باحیا اور باپردہ تھیں کہ موت کے
بعد بھی پردے کا خوب اہتمام کروایا اور ایک ہماری وصیتیں ہوتی ہیں جو فقط دنیوی
معاملات پر مبنی ہوتیں ہیں ۔ اس وصیت میں اسلامی بہنوں کے لیے انتہائی اہم درس ہے
کہ حیات تو اسی کی جو با حیا ہو لیکن فی زمانہ خواتین کا ٹی وی اور فلم ادا کاروں
کے طرز پر تنگ ، چھوٹے اور جگہ جگہ سے پھٹے ہوئے کپڑے پہن کر باعث فخر سمجھنا انتہائی حماقت ہے۔
اے عاشقانِ امہات المؤمنین و خاتونِ جنت! اپنے
حالِ زار پر رحم کریں اور ان پاک ہستیوں جو با حیا ، پردہ دار، عشقِ رسول میں گھری
ہوئی اور آخرت کی یاد میں گم رہتی تھیں کی سیرتوں پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں۔
یوکے کے
مانچسٹر ڈویژن میں 2 دن پر مشتمل ”ماہِ رمضان، بخشش کا سامان کورس “ہونے جارہا ہے
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام08 اور 09 مئی 2021ء کو یوکے کے
مانچسٹر ڈویژن میں 2 دن پر مشتمل ”ماہِ رمضان، بخشش کا سامان کورس “ہونے
جارہا ہے۔
اس کورس میں ماہ رمضان کے فضائل اور ماہِ رمضان
کے بعد عبادت پر استقامت پانے کا طریقہ سکھایا جائے گا۔
کورس میں داخلے کےلئے
اس نمبر پر رابطہ فرمائیں:
07938590494
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام23 اپریل2021ءکو یوکےکے راچڈیل
ڈویژن (Rochdale Division) میں اصلاح اعمال
اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح کی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے ”تلاوت کی
فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو خصوصاً رمضان المبارک میں کثرت سے
تلاوتِ قراٰن کرنے کا ذہن دیا نیز نیک
اعمال کے رسالے کا تعارف پیش کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور
عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام23 اپریل2021ءکو یوکےکے راچڈیل
ڈویژن (Rochdale Division) میں اصلاح اعمال
اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح کی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے ”تلاوت کی
فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو خصوصاً رمضان المبارک میں کثرت سے
تلاوتِ قراٰن کرنے کا ذہن دیا نیز نیک
اعمال کے رسالے کا تعارف پیش کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور
عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
نبی پاک صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی لاڈلی شہزادی سیدہ خاتون جنت بی بی فاطمہ رضی اللہُ عنہا
صورت میں تو ہم شبیہ مصطفی تھین لیکن آپ سیرت مین بھی سیرت مصطفی کا مظہر تھین ۔
آئیے آپ
رضی اللہ عنہا کی سیرت مبارکہ کے چند پہلوؤں کو درس نصیحت
حاصل کرنےکے لئے رقم کیا جاتا ہے۔ ملاحظہ فرمائیں۔
1۔
خاتون جنت کا ذوق عبادت :
خاتون جنت رضی اللہ عنہا جنتی
عورتوں کی سردار ہونے کے باجود اس قدر اللہ پاک کی عبادت کا شوق و ذوق رکھا کرتی
تھیں کہ ساری ساری رات آپ اپنے رب سے محبت
کی بناء پر عبادت میں مصروف رہتی تھیں ۔
چنانچہ حضرت سیدنا حسن رضی اللہ تعالی
عنہ
فرماتے ہیں : میں نے اپنی والدہ حضرت سیدنا فاطمہ رضی اللہُ عنہا کو دیکھا آپ
رضی اللہ عنہا
(بسا اوقات) گھر کی مسجد کے محراب میں رات بھر نماز میں مشغول رہتیں یہاں تک کہ
صبح طلوع ہوجاتی ۔
( مدارج النبوة، ج 2 ، ص623، شان خاتون جنت، ص 76۔ 77 )
2۔
خاتون جنت کا عشق رسول :
کہا جاتا ہے
جو جس سے محبت کرتا ہے وہ اسکی ہر چیز میں copy کرتا ہے خواہ
کھانا پینا ہو یا اٹھنا بیٹھنا الغرض ہر چیز میں محبوب کی ہر ادا کو follow
کرتا ہے تو خاتون جنت کو مخلوق میں نبی
پاک سے زیادہ کسی اور سے محبت نہیں تھی اسی لیے تو انکا اٹھنا ،بیٹھنا، آنا ،جانا سب نبی پاک کی طرح
ہوتا تھا۔
چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا
فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی
سیدہ فاطمہ سے بڑھ کر کسی کو عادات و اطوار ، سیرت و کردار ، نشست و برخاست میں آپ
صلی اللہ علیہ
وسلم
سے مشابہت رکھنے والا نہیں دیکھا ۔ ( شان
خاتون جنت ، ص 114 )
3۔
صداقت خاتون جنت :
سیدہ خاتون
جنت نے اللہ کے
آخری نبی صلی اللہ علیہ
وسلم
کی صداقت کا کیا خوب فیض پایا کہ وہ ہستی جن کا لقب خود صدیقہ ہے وہ آپکی صداقت کی
گواہی دیتی نظر آتی ہیں۔ چنانچہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا
فرماتی ہیں کہ میں نے حضرت فاطمہ سے سچا انکے والد کے علاوہ کسی اور کو نہیں دیکھا
۔( شان خاتون ،جنت ص 131)
4۔
خاتون جنت کی حیاء :
خاتون جنت رضی اللہ عنہا ایسی
کامل حیاء دار تھیں کہ رہتی دنیا تک آپکی
حیا کی مثالیں دی جاتی رہیں گی ۔ آپ کے دنیا میں بے مثل و لاجواب پردہ کرنے کی برکت سے رب العالمین
بروز محشر بھی آپکے پردے کی لاج رکھے گا ۔
چنانچہ امام
جلال الدین سیوطی رحمۃُ اللہِ
علیہ
نے امیر المومنین مولی علی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی ہے کہ اللہ کے
آخری نبی صلی اللہ علیہ
وسلم
کا فرمان ہے: جب قیامت کا دن ہوگا تو ایک
منادی ندا کرے گا اے اہل مجمع !! اپنی نگاہیں جھکا لو تاکہ فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ
وسلم
پل صراط سے گزرے ۔
محترم قارئین
کرام! سیدہ خاتون جنت کی سیرت مبارکہ ہم تمام مسلمانوں بالخصوص اسلامی بہنوں کے لئے مشعلہ راہ ہے آئیے ہم سب یہ نیت کرتے ہیں
کہ آپکی سیرت کو پڑھیں گے بھی اور اس پر عمل بھی کریں گے ۔
اللہ پاک ہم سب کو
خاتون جنت رضی اللہ عنہا کی
سیرت مبارکہ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن
بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کےدینی
کاموں کی چند جھلکیاں
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت گزشتہ ہفتے
یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کےدینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
1ہزار234اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے
کی سعادت حاصل کی۔
525اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
472اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
1ہزار409 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ
پڑھے۔
1ہزار46 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ
پڑھے۔
577 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
یوکے کے شہر والتھم اسٹواور ایلفورڈ میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام 22 اپریل2021ء کو یوکے کے شہر والتھم اسٹواور ایلفورڈ میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں کم وبیش 36اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ
نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان
کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”کام
کی باتیں“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 4ہزار984
، لندن ریجن سے 1ہزار941، بریڈ فورڈ ریجن سے 4ہزار405، برمنگھم ریجن سے 6ہزار 831،
آئرلینڈ سے 73 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 455 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے
کی سعادت حاصل کی، مجموعی طور پر تقریبًا18 ہزار 689 بار رسالہ
”کام کی باتیں“ پڑھا یا سنا گیا۔
یوکے مانچسٹر
ریجن کی تمام کابینہ و ڈویژن میں تقریباً38 مقامات پر ہفتہ وار سنتو ں بھرے
اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ ہفتے یوکے مانچسٹر ریجن کی تمام کابینہ و ڈویژن
میں تقریباً38 مقامات پر ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں
کم و بیش802 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”خاتون جنترضی اللہ عنہا کی شان
عظمت“ کے موضوع پر بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو سیرت فاطمہ رضی اللہ عنہ پر عمل کرنے کا
ذہن بھی دیا، آخر میں اجتماعی دعا بھی کی
گئی۔
نیو یارک میں
5 مختلف مقامات پر بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے ڈویژن نیو یارک میں 5 مختلف مقامات کونی
آئی لینڈ، برائٹن بیچ، فوسٹر ایوینیو، اوقیانوس ایونیو، نیو جرسی(Coney Island, Foster Avenue, Ocean Avenue, Brighton Beach, New Jersey) پر بذریعہ اسکائپ
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیاجن میں کم و بیش 122 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
اسلامی بہنوں نے”تلاوت قراٰن اور مسلمان“ کے موضوع پر بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رمضان
المبارک میں زیادہ سے زیادہ تلاوتِ قراٰنِ
پاک کرنے کا ذہن دیا نیز زکوٰة، فطرہ، مدنی عطیات اور صدقات دعوت اسلامی کو دینے کی
ترغیب دلائی۔