شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اپریل 2022ء بروز منگل پاکستان کے شہر لیہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ایک ماہ کا اعتکاف کرنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس حلقے میں ڈویژن ڈی جی خان ذمہ دار شعبہ اصلاح اعمال غلام عباس عطاری نے ’’تلاوتِ قراٰن‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے عطا کردہ 72 نیک اعمال پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں اجتماعی طور نیک اعمال کا جائزہ بھی کیا گیا۔(رپورٹ:شعبہ اصلاحِ اعمال، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)