ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”کام کی باتیں“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ +کینیڈا)کی تقریباً941 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”کام کی باتیں“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر مونٹریال میں مقامی زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں  مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”رمضان کے فضائل “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رمضان میں گناہوں سے بچنے کی ترغیب دلائی نیز عاملاتِ نیک اعمال بننےکا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے کینیڈا کے مختلف شہروں برامپٹن ، تھورن کلف، کیلگری  اور مونٹریال میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 132اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ” خاتون جنت کی شان و عظمت“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ان کی محبت وعظمت دل میں بسانے اور ان کے رستے پر چلنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ہالینڈ( Holland) کے شہر روٹرڈیم ( Rotterdam )میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر ذمہ دار اسلامی بہن نے” فیضان رمضان“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس با برکت مہینے کا احترام کرنے اور گناہوں سے بچتے ہوئے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت عبادات اور نیک کام میں صرف کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 22اور 23اپریل 2021ء کو اٹلی کی دو مختلف ڈویژن بریشیا(Brescia) اور برکسن ( Brixen)میں بذریعہ اسکائپ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں تقریبًا 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ علاقائی دورہ پر مقرر یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور اپنی اپنی ڈویژن میں نیکی کی دعوت کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی ۔

آخر میں اسلامی بہنوں نے بذریعہ کال مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں مختلف دینی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

395 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

89 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

201 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

376 اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

115 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

233اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”کام کی باتیں“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 3 ہزار840 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”کام کی باتیں“ پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام اٹلی( Itlay) کی 7 ڈویژن میں22 مقامات پر ”فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس“ کا سلسلہ جاری ہے جن میں کم و بیش378 اسلامی بہنیں شرکت کر رہی ہیں ۔

اس کورس میں اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک کی برکتوں کو حاصل کرنے کےلئے 20 دن میں مکمل قراٰن پاک سننے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔ اس کورس کا روازانہ کا دورانیہ 1 گھنٹہ 30 منٹ ہے۔

کورس میں روزانہ ڈیڑھ پارے کی تلاوت سننے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات، صراط الجنان سے متفرق سورتوں کا تعارف اور رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعائیں وغیرہ سیکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 23 اپریل2021ء کو   آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ رابطہ برائے شخصيات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”فیضان رمضان“کے موضوع پر بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں رمضان المبارک کی فضیلت و اہمیت بیان کی۔

بعد میں شعبہ شارٹ کورسز پر مقرر ذمہ دار اسلامی بہن نے ”تراویح سنت مؤکدہ ہے“ کے موضوع پر اہم نکات پیش کئے۔


شعبہ تقسیم رسائل دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 اپریل 2021ء بروز بدھ ریجن لاہور، جنوبی لاہور زون، کابینہ داتا صاحب،  ڈویژن سبزہ زار میں نگران مجلس تقسیم رسائل سید محمد حسنین عطاری نے لاہور ریجن ذمہ دار اور جنوبی لاہور زون ذمہ دار کے ہمراہ مارکیٹ میں عطیات و فطرہ وصولی کا جدول بنایا۔ زکوٰۃ بھی وصول کی ۔فطرہ اور دیگر عطیات دعوت اسلامی کو دینے کا ذہن دیا ۔

نگران مجلس تقسیم رسائل سید محمد حسنین عطاری نے زکوٰۃ فطرہ دیگر عطیات دعوت اسلامی کو دینے پر اور رمضان کے روزوں کی فضیلت پر گفتگو کی۔ (رپورٹ:احمدرضا عطاری معاون نگران مجلس تقسیم رسائل)


قرآن کریم وہ عظیم کتاب ہے،  جس کو ربّ تعالی نے اپنے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمایا اور اس کی حفاظت کا بیڑا اٹھایا اور جہاں قرآن کریم کے لاتعداد اوصاف ہیں، وہیں قرآن کریم کا ایک وصف یہ بھی ہے جب بھی کوئی قاری اس کی سمجھ کر تلاوت کرتا ہے، اس پر رقّت طاری ہو جاتی ہے اور اپنا آپ بھول جاتا ہے اس کی نظر میں بس ایک ذات کی تمنا و آرزو باقی رہتی ہے اور وہ بے اختیار رو پڑتا ہے اور آنسوؤں کی جھڑی لگ جاتی ہے، انہی کے متعلق ربّ تعالی خود ہی اپنی عظیم کتاب قرآن مجید، پارہ 29 سورہ الزمر کی آیت نمبر 23 میں ارشاد فرماتا ہے :تَقْشَعِرْ مِنْہُ جُلُوْدُ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّھُمْ ثُمَّ تَلْیْنَ جُلُوْدُھُمْ وَقُلُوْبُھُمْ اِلَی ذِکْرِ اللہِ۔

ترجمہ کنزالایمان:اس سے بال کھڑے ہوتے ہیں ان کے بدن پر، جو اپنے ربّ سے ڈرتے ہیں، پھر ان کی کھالیں اور دل نرم پڑھتے ہیں، یادِ خدا کی طرف رغبت میں۔

آیئے اب ہم چند بزرگانِ دین کے واقعات ملاحظہ کرتے ہیں، جن کے سامنے کلامِ باری تعالیٰ کی تلاوت کی جاتی تو ان کے دل موم کی طرح ہوتے اور خوب روتے، حضرت سیّدنا عکرمہ بن ابی جہل رضی اللہ عنہ جب قرآن پاک کھولتے تو ان پر غشی طاری ہو جاتی اور فرماتے"یہ میرے پروردگار کا کلام ہے، یہ میرے ربّ عزوجل کا کلام ہے۔"

(احیاء العلوم مترجم، جلد 1، صفحہ 848، مکتبہ المدینہ)

حضرت سیّدنا صالح مری رحمۃ اللہ علیہ جب اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ حضرت سیّدنا ابو حیّز رحمۃ اللہ علیہ کے گھر تشریف لے گئے، تو انہوں نے حضرت سیّدنا صالح مری رحمۃ اللہ علیہ کا تعارف سننے کے بعد فرمایا:اچھا تمہارے ہی متعلق مشہور ہے کہ تم قرآن بہت اچھا پڑھتے ہو، میری خواہش ہے کہ تم سے قرآن سنوں، آج مجھے قرآن سناؤ" حکم ملتے ہی آپ رحمۃ اللہ علیہ نے تلاوت شروع فرما دی، ابھی تعوذ(اعوذ باللہ) بھی مکمل نہ کر پائے تھے کہ حضرت ابو جیز رحمۃ اللہ علیہ بےہو ش ہوگئے، افاقہ ہونے کے بعد جب مزید قرآن سننے کی خواہش کی تو ایک آیت سنتے ہی ایک چیخ ماری اور پھر ان کے گلے سے عجیب و غریب آواز آنے لگی اور تڑپنے لگے، پھر یکدم ساکن ہو گئے۔(عیون الحکایات مترجم، حصّہ اوّل، صفحہ 104)

حدیثِ مبارکہ کا مفہوم ہے کہ جب حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے خواہشِ محبوب (یعنی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمائش) پر تلاوت کرتے رہے تو رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی چشمانِ مبارک (یعنی مبارک آنکھوں)سے آنسو بہتے رہے۔

(بخاری، کتاب فضائل القرآن، باب القرآن، جلد 3، صفحہ 418)

ایک بار حضرت سیّدنا امام جعفر بن محمد صادق رضی اللہ عنہ حالتِ نماز میں بے ہوش ہو کر زمین پر تشریف لے آئے، اِفاقہ ہونے پر لوگوں نے اس کے متعلق پوچھا تو فرمایا" میں ایک آیت کو بار بار پڑھتا رہا، حتٰی کہ میں نے اسے اللہ عزوجل سے سنا تو اس کی قدرت کے معائنہ کے لئے میرا جسم ٹھہر نہ سکا۔(احیاءالعلوم مترجم، جلد1، صفحہ 871، مکتبہ المدینہ)

حضراتِ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اولیائے عظام رحمۃ اللہ علیھم اجمعین کی زندگیاں اس طرح کے واقعات سے پُر(بھری ہوئی) ہیں، ہم اللہ عزوجل سے دعا کرتے ہیں کہ ہمیں بھی حلاوتِ قرآن نصیب فرمائے اور ہمیں بھی وہ آنکھیں عطا ہوں کہ جب بھی تلاوتِ قرآن کریں یاسنیں تو سیلِ اشک رواں ہو جائیں۔اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم


شعبہ بین الاقوامی امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  28 اپریل 2021ء بروز بدھ سینٹرل افریقہ ریجن، ملک نائیجیریا، کانو میں نگران کابینہ محمد ندیم عطاری نے ذیلی ذمہ داران کا مشورہ لیا جس میں ہفتہ وار اجتماع شروع کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔ اس موقع پر شرکاء کو نیکی کی دعوت دینے کے طریقہ اور اجتماع کے حوالے سے مدنی پھول دئیے گئے۔