گزشتہ دنوں  پولیس اسٹیشن تحصیل کوٹ رادھا کشن میں افطار اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ایچ او تحصیل کوٹ رادھا کشن ، سینئر پولیس افسران و دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اس اجتماع میں مجلس رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کے سرکاری ڈویژن کے ذمہ دار محمد عبد الرحمن عطاری نےبیان کیا ،اس موقع پر کوٹ رادھا کشن کابینہ کے نگران محمد منہال عطاری ، اور ڈویژن نگران محمد شہریار مدنی عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


14 اپریل 2022 ء کو سندھ سیکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے بحالی اور ریلیف محکمہ حاجی رسول بخش چانڈیو سے ذمہ داران نے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات مشیر رسول بخش کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے اعتکاف کے بارے میں بتایااور شرکت کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے عصر تامغرب فیضان مدینہ میں وقت گزارنے کی نیت کی ۔(رپورٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت شالیمار ٹاؤن ڈسٹرکٹ لاہور میں افطار اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں سب انسپکٹرز ،اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور کانسٹیبلز پولیس جوانوں نے شرکت کی۔

اجتماع میں ایس ایچ او عاصم سے بھی ملاقات ہوئی ، پولیس جوانوں کو سنت اعتکاف کرنے کا ذہن دیا اور رسائل تحفہ میں پیش کئے۔(رپورٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیا ت ڈسٹرکٹ لاہور کے تحت ڈی ایس پی سرکل  ٹبی سٹی لاہور میں افطار اجتماع کا سلسلہ ہواجس میں پولیس جوانوں سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

افطار اجتماع میں حاضرین کو رمضان المبارک میں خوب نیکیاں کرنے اور عبادات کرنے کا ذہن دیا بالخصوص ڈی ایس پی کے بیٹے کو سنت اعتکاف کرنے کا ذ ہن دیا۔(رپورٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گوجرانوالہ میں ایس پی سٹی ارسلان ، ڈی ایس پی کوتوالی اسد اسحاق ، ایس ایچ او سبزی منڈی ندیم خالد  اور ایس ایچ او صدر گوجرانوالہ عدنا ن اعجاز سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کا تعارف کرایا اور فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں اعتکاف کر نے کا ذہن دیا اور افطار اجتماع میں شرکت کرنے کی بھی دعوت دی ۔(رپورٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


13 اپریل 2022 ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنرجھنگ شاہد عباس جوئیہ   سے ان کے آفس میں ملاقات کی، دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی اور مدنی کاموں کے حوالے سے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران کیساتھ مشورہ کیا اور فیضان مدینہ جھنگ میں آنے کی دعوت دی۔

جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ سید حسن اسد علوی ، ڈی ایس پی طاہر کھچی ، انچارج آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ جھنگ محمد ہارون، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ انچارج عابد عطاری ، سیکیورٹی آفیسر ڈی پی او محمد فاروق ، ہیڈ آف جنرل برانچ ڈی سی آفس غلام ربانی ڈوگر ودیگر شخصیات سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات رمضان المبارک میں جمعہ کو ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ، پولیس لائن میں افطار اجتماع کرنے کا طے ہوا اور فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں ایک تاجر شخصیت سے اُن کے گھر پر ملاقات کی۔

اس دوران ملتان سٹی کے نگرانِ محمد راشد عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے رمضانُ المبارک کے آخری عشرے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اعتکاف کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

بعدازاں ذمہ داران نے شخصیات کو مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کُتُب و رسائل ’’ترجمہ کنزالعرفان‘‘، ’’نماز کا طریقہ‘‘ اور ’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘ تحفے میں دیئے۔

اس موقع پر ملتان کے ڈویژن تاجران ذمہ دار طارق امتیاز عطاری، شاہ رکنِ عالم ٹاؤن کے نگران حاجی عاصم عطاری، محمد اخلاق عطاری اور شاہ رکنِ عالم ٹاؤن تاجران کے ذمہ دار محمد مدثر رضا عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں  سرگودھا ڈویژن تحصیل سلانوالی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے مسلمانوں کی خیر خواہی و دینی کاموں کے سلسلے میں افطار اجتماع کا اہتمام کیا جس میں ڈی ایس پی سلانوالی ملک محمد جہانگیر جوئیہ ، تحصیلدار سلانوالی کلیم اللہ خان نیازی ، ایس ایچ او انسپکٹر راجہ ظفر عبا س ، سابقہ چیئر مین MC سلانوالی ملک محمد ارشد کھوکھر و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

اس اجتماع میں ناظم جامعۃ المدینہ نے حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا نیز شخصیات سے مختلف امور پر اور اداروں میں افطار اجتماع کروانے کے حوالے سے مشورہ ہوا ۔ (رپورٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز چیف آفیسر ویسٹ مینجمنٹ محمد بلال فیروز جوئیہ نے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد کا  دورہ کیا جہاں نگران سٹی حافظ محمد عرفان عطاری نے ان کا استقبال کیا اور دعوت اسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف کروانے کے بعد فیضان مدینہ فیصل آباد میں قائم ”فیضان قرآن آن لائن اکیڈمی “ کاخصوصی وزٹ کروایا۔

اس موقع پر نگران پاکستان و رکن شوری حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی اور بعد عصر مدنی مذاکرہ و مناجات افطار میں بھی شرکت کی۔ (رپورٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت 13 اپریل 2022ء بروز بدھ پاکستان کے شہر قصور میں مدنی مشورے کا انعقادہوا جس میں رات کے ناظمین نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سےمختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئےذمہ داران کو ہر مسجد میں مدرسۃ المدینہ بالغان شروع کرنے اور دعوتِ اسلامی کے لئے رمضانُ المبارک میں ہر گھر سے فطرہ جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:صغیر عطاری مدرسۃ المدینہ بالغان رکن زون لاہور، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کی جانب سے  رمضان، شوال اور ذوالقعدہ کا عربی سہ ماہی میگزین بنام ”نفحات المدینہ“  کا نیا شمارہ منظر عام پرآچکا ہے۔

اس میگزین میں آپ یہ مضامین پڑھ سکیں گے:

٭دین اورعقل کے بارے میں اسلامی عقائد ٭صحابہ و بزرگان دین کی سیرت اور ان کے اقوال ٭رمضان نفع بخش تجارت کا مہینہ ٭تصوف کیا ہے اور صوفی کسے کہتے ہیں؟٭فقہ اور اصول فقہ کی تاریخ ٭ امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطارقادری دامت برکاتہم العالیہ کی سیرت اور ان کی دینی خدمات ٭دعوت اسلامی کے دینی کاموں سمیت کئی علمی و اصلاحی مضامین کے ساتھ ساتھ اور بہت کچھ۔

خوشخبری

علم دین سے آراستہ کرنے، عربی زبان کا رجحان بڑھانےاورعاشقان رسول کی آسانی و سہولت کے لئےعربک میگزین بنام ”نفحاتُ المدینہ“ کی سالانہ بکنگ 1600 کے بجائے اب 1000 روپے میں کی جارہی ہے جبکہ مکتبۃ المدینہ سے فی شمارہ اصل قیمت 300 کی جگہ 50 % ڈسکاونٹ کے ساتھ صرف 150 روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔

تمام عاشقان رسول سے درخواست ہے کہ اس سہولت سے خوب خوب فائدہ اٹھائیں۔

مزید معلومات اور بکنگ کے لئے اس نمبر پر رابطہ فرمائیں:03131139278

اس میگزین کو مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجیئے:

Download now


دعوت اسلامی کے ذمہ دار مولانا بابر عطاری مدنی نے سید عزیر رضا (ایڈوکیٹ ہائی کورٹ LLb، LLMلندن) سے ملاقات کی۔

مولانا بابر عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا اور شعبہ جات پر تفصیلی گفتگو کی۔ سید عزیرشاہ نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔