گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام ڈی ایس پی پتوکی اکرام اللہ صاحب کےآفس میں محفل نعت شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹاف کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو نیکی کی دعوت دی ۔

دوسری جانب شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ایس ایچ او صدر تھانہ پتوکی شفقت جاوید صاحب سے ملاقات کی۔ دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے تحفے میں رسالہ پیش کیا ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ قصور)


اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان سطح پر بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں اوکاڑہ ، بھلوال ، پھلوارا کی بستہ ذمہ دار جبکہ ریجن فیصل آباد ذمہ دار اور زون پاکپتن، ٹوبہ، جھنگ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

شعبہ روحانی علاج پاک سطح ذمہ داراسلامی بہن نے بستوں کی سابقہ کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے شعبہ میں بہتری لانے کے حوالے اسلامی بہنوں کو نکات دیئے نیز ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


مجلس رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام نگران مجلس مولانا حافظ محمد افضل مدنی صاحب نے ذمہ داران کے ہمراہ فیصل آباد ریجن کے چند زون اور کابینہ کے ذمہ داران کے ہمراہ مدنی مشورے فرمائے جس میں رمضان عطیات کی کارکردگی اور اہداف پر گفتگو کا سلسلہ ہوا۔

مدنی مشورے کے بعد مدنی عطیات کے حوالے سے چند شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔ اس موقع پر چند اداروں میں حاضرہوکر علماء کرام مفتی ڈاکٹر محمد مظہر فرید صاحب مہتمم جامعہ فریدیہ ، مولانا قاری محمد ہاشم مصطفائی مہتمم جامعہ تعلیم القرآن ، بصیر پور شریف، جامعہ حنفیہ فریدیہ کے نائب مہتمم صاحبزادہ نعیم اللہ نوری صاحب ، اٹاری شریف میں قائم دارلعلوم جامعہ کریمیہ تعلیم القرآن کے نائب مہتمم مولانا نور جمال صاحب ، اوکاڑہ میں مولانا حامد سبحانی صاحب نائب مفتی اشرف المدارس ، سینئر مفتی مولانا غلام یسین نقشبندی طیبی صاحب ، مولانا مفتی محمد قمر زمان فریدی صاحب ، اوکاڑہ میں موجود مولانا صاحبزادہ فضل الرحمان اکاڑوی اشرفی صاحب مہتمم اشرف المدارس سے ملاقات کی۔

علماء کرام کی خدمت میں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے درسی کتب پر اسلامک ریسرچ سینٹر کے کام کے حوالے سے اپڈیٹ کیا جس پر علماء کرام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی اس کا وش کو سراہا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن ، فیصل آباد ریجن میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوا جن میں شعبہ کی ریجن و زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاک ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے ، کارکردگی جدول میں بہتری لانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے اور تقرری مکمل کرنے کے اہداف دئیے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 29 اپریل 2021 ء بروز بدھ فیضان مدینہ ملتان میں نگران مجلس (فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز) مدثر مدنی  نے فیضان مدینہ بہاولپور اور اشاعت الاسلام میں واقع فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچز کا دورہ کیا۔

انتظامی امور کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں خصوصی طور پر رمضان عطیات پر گفتگو کی۔ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مزید برانچز بنانے اور ہوم کلاسز کے نظام کو بڑھانے کے موضوع پر گفتگو ہوئی ۔

اس جدول میں نگران مجلس کے ہمراہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز ہوم کلاسز کے پاک سطح کے ذمہ دار عمران شاہد مدنی اور ملتان ریجن کے ذمہ دار غلام عباس مدنی بھی تھے۔(رپورٹ:مبارک علی عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 اپریل 2021ء بروز منگل کراچی ریجن، ایسٹ ملیر زون، ڈویژن محمود آباد، علاقہ محمود آباد نمبر 6 میں بسلسلہ ایصال ثواب افطار اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے معززین ، کابینہ، ڈویژن، علاقائی سطح کے ذمہ داران و دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران کابینہ خادم حسین عطاری نے والدین کے ساتھ حسن سلوک کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے والدین کی خدمت کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری،نگران ڈویژن محمود آباد)


شعبہ مدرستہ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام 28 اپریل 2021ء کراچی ریجن ، نارتھ کراچی کابینہ، نیو کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسٹاف نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی قاری محمد بغدادرضاعطاری نے گھر گھر فطرہ مہم پر گفتگو کرتے ہوئے گھر گھر جاکر فطرہ جمع کرنے، چندے کے اسٹال لگانے اور عید کی نماز سے قبل مشہور عید گاہوں پر اسٹال لگانے کے حوالے سے گفتگو کی۔(رپورٹ: بغداد رضا)


شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 اپریل 2021ء بروز منگل کراچی  ریجن، کوئٹہ زون ، لسبیلہ کابینہ کے علاقے اوتھل، بلوچستان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ائمہ کرام نے شرکت کی۔

رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مدنی مشورے میں شریک ائمہ کرام کو نمازیوں کی نماز درست کروانے اور عوام میں روزہ رکھنے کی شرعی احتیاطوں کی آگاہی کے حوالے سے ذہن سازی کی۔ رکن شوریٰ نے امام صاحبان سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر نگران مجلس مولانا فیضان عطاری مدنی، ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری مدنی اور کوئٹہ نگران کابینہ محمدعرفان عطاری و ناظم اعلی نورمحمد عطاری بھی موجود تھے ۔

دوسری جانب ’’جامع مسجد صابرین کی کمیٹی کے رکن اور اوتھل کی شخصیت حاجی عبدالمجید عطاری‘‘ کے گھر پر مدنی حلقہ ہوا جس میں نماز درست ادا کرنے اور روزہ کے بنیادی احکام پر رکن شوریٰ نے گفتگو کی۔


شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 اپریل 2021ء بروز منگل کراچی  ریجن ، کوئٹہ زون، لسبیلہ کابینہ لاسی برادری کےجماعت خانہ(اوطاق)پر افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جہاں رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے نماز کو درست ادا کرنے اور روزہ کے بنیادی احکام بیان فرماتے ہوئے تربیت فرمائی کہ اذانِ فجر کا ختم سحری یعنی روزہ بند کرنےسے کوئی تعلق نہیں کیونکہ اذانِ فجر سحری کا وقت ختم ہوجانےکے بعد ہوتی ہے اب اگر کوئی اپنے گمان میں روزہ بند کرنے کیلئے اذان فجر کے وقت کھانے پینے کو جاری رکھے گا تو اس کا روزہ شروع ہی نہیں ہوگا۔

دوسری جانب لسبیلہ کابینہ کے شہراوتھل میں رکن شوری نے شخصیات سے ملاقات کی۔ دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔ مزید دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے خدمات سے آگاہ کیا اور مالی تعاون کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنو ں سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ اور نارتھ امریکہ میں بذریعہ انٹر نیٹ  مدنی مشورہ منعقدہوا جن میں سینٹرل ساؤتھ امریکہ ، نارتھ امریکہ ریجن نگران ، یورپین یونین ,بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ماتحت اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے ، فیضانِ زکوٰۃ کورس میں شرکت کرنے اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کاٹیسٹ دینے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز ڈونیشن کارکردگی میں بہتریلانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔ 


شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 26 اپریل 2021ء بروز پیر کراچی  ریجن ، کوئٹہ زون ، کوئٹہ کابینہ میں رکن شوری حاجی عقیل مدنی نے نگران زون لیاقت علی عطاری ،کوئٹہ نگران کابینہ محمد عرفان عطاری ، ناظم اعلی نورمحمد عطاری کے ہمراہ مین بازار کوئٹہ میں قائم ڈونیشن سیل کا وزٹ فرمایا اور ڈونیشن سیل پر موجود اسلامی بھائی سے ملاقات فرماکر حوصلہ افزائی کی نیز انہیں خوب محنت و کوشش کرکے عطیات بڑھانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی)


اسلامی بہنوں کےشعبہ جامعات المدینہ گرلزکے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن ویسٹ زون کی ناظمات کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ناظمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو رمضان ڈونیشن کے حوالے سے نکات بتائے اور عشرہ رحمت اہداف کا فالو اپ کیا نیز نیو درجات کے حوالے سے ناظمات کو اپڈیٹ معلومات فراہم کیں ۔