دعوت اسلامى کے زیر اہتمام اپریل 2021 ءمیں یوکے بریڈفورڈ ریجن کے علاقے ہالی  فیکس اور نیوکاسل(Halifax and New Castle ) میں دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو 8دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کے علاقے گلاسگو (Glasgow)میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں7 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اپریل2021ءمیں یوکے برمنگھم ریجن کے مختلف علاقوں ایسٹ مڈلینڈز، ویسٹ مڈلینڈز، بلیک کنٹری (East Midlands, West Midlands, Black Country) میں دینی حلقوں کے سیشن ہوئے جن میں کم وبیش 220 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو تربیت کے حوالے سے مختلف قسم کے نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 06 اور 07 مئی2021ء کو یوکے برمنگھم ریجن نارتھ برمنگھم (North Birmingham) میں 2 مقامات پر ”رمضان بخشش کا سامان کورس“ کا بذریعہ اسکائپ انعقاد ہو گا۔

اس کورس کی مدت 2 دن اور وقت صبح 11 سے 12:30 ہو گا۔ داخلہ کی خواہش مند اسلامی بہنیں ذمہ داراسلامی بہنوں سے رابطہ فرمائیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  اپریل2021ءمیں یوکے لندن ریجن کےمختلف علاقوں ہنسلو،آئلسبری،سلاؤ،ٹوٹنگ، ولزڈن گرین، واکنگ(Hounslow, Aylesbury, Willesden Green , Slough, Tooting, Woking)میں دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 82اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو 8دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کے علاقے گلاسگو (Glasgow)میں دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 26اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے ، دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکےبرمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ (West Midlands) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 11 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری، نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم، سینٹرل برمنگھم، ساؤتھ برمنگھم، بلیک کنٹری،روسٹر، سینڈول،اسٹوک، والسال، پیٹر برو، ناٹنگھم ، برٹن، لیسٹر(Coventry, North Birmingham, East Birmingham, South Birmingham, Central Birmingham, Black Coventry, Worcester, Sandwell, Stoke, Peterborough, Nottingham, Burton, Leicester) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 1ہزار 170اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامى نے ”تلاوت قراٰن اور مسلمان“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈفورڈ ریجن کے علاقوں نیوکاسل اسٹاکٹن آن ٹیز اور مڈلز برو (New Castle, Stockton on Tees, Middlesbrough )میں بذریعہ اسکائپ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ  ہفتے یوکے مانچسٹر ریجن کی تمام کابینہ و ڈویژن میں تقریباً38 مقامات پر بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش822 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامى نے ”تلاوت قراٰن اور مسلمان“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے لنکشائر( Lancashire )کابینہ میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” جنت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت کی اقسام، جنت کی نعمتیں اور قراٰن و حدیث کی روشنی میں جنت کی اقسام بتائیں نیز اس کے ساتھ ساتھ صدقہ کرنے کے فضائل اور صحابیات و صالحات کے صدقہ کرنے کے واقعات بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کےلئے ڈونیشنز دینے کا ذہن دیا۔


شعبہ  بین الاقوامی امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن، ملک یوگینڈا، کانو میں نگران کابینہ شاہد منظور عطاری نے1 ماہ کے اعتکاف کے شرکا کو مدنی پھول دیتے ہوئے رمضان المبارک میں زیادہ عبادت کرنے اور قرآن پاک سیکھنے کی ترغیب دلائی۔ ماہ رمضان کے بعد اپنے اپنے ذیلی حلقوں میں مدرستہ المدینہ بالغان پڑھانے کا بھی ذہن دیا۔