دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر برامپٹن کے ذیلی حلقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کاسلسلہ ہوا جن میں کم و بیش 54 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے ’’تلاوت قرآن اور ہم مسلمان ‘‘کے موضوعات پر بیانات کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو قرآنِ پاک تجوید کے ساتھ پڑھنے اور ترجمہ و تفسیر صراط الجنان پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر تھورن کلف میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے ’’شان حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کیااور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  26 اپریل 2021 کو یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی کی ڈویژن بلونیا اور ڈنمارک میں آن لائن دینی حلقوں کا سلسلہ ہوا جن میں تقریبا 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے’’ نیکی کی دعوت ‘‘کے موضوع پر بیانات کئےاور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو سالانہ ڈونیشن کے لئے اپنی کوشیش تیز کرنے کی ترغیب دلائی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مقابلہ میں حصہ لینے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سویڈن میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تقریبا 17اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”تلاوت قراٰن پاک اور مسلمان“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کاجائزہ لینے،مدنی مذاکرہ سننے اور رمضان المبارک میں نیک اعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


شعبہ تقسیم رسائل دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں 26 اپریل 2021ء بروز پیرگوجرانوالہ زون و کابینہ میں نگران مجلس تقسیم رسائل سید محمد حسنین عطاری ، لاہور ریجن ذمہ داراور زون ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وزٹ کیا۔

نگران مجلس تقسیم رسائل سید محمد حسنین عطاری نے رمضان کے روزوں کی فضیلت پر گفتگو کرتے ہوئے زکوٰۃ ، فطرہ و دیگر عطیات دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری معاون نگران مجلس تقسیم رسائل)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 26 اپریل 2021ء کو رکن شورٰی حاجی عبدالحبیب عطاری نے فیضان آن لائن اکیڈمی کے طلبہ اور ان کے سرپرستوں کا بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ فرمایا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے اسٹاف نے بھی شرکت کی۔

مدنی مشورے میں رکن شورٰی نے صدقے کے فضائل بیان فرمائے اور راہ خدا میں خرچ کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کو زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کروانے کا ذہن دیا۔

کرونا وباسے نجات و حفاظت کے لئے دعوت اسلامی 29 اپریل 2021ء کورات 11:00 تا 11:30 بجے مدنی چینل پر براہ راست اجتماعِ دعا کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔

دعا سے قبل بیان کا سلسلہ بھی ہوگا جبکہ امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کرونا وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعافرمائیں گے۔


شعبہ ائمہ مساجد  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 اپریل 2021 ء بروزجمعہ کراچی ریجن ، ساؤتھ سینٹرل زون، لانڈھی کابینہ میں مدنی حلقے و سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جہاں رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے نگران شعبہ ائمہ مساجد حافظ محمد فیضان عطاری مدنی،کراچی ریجن کے ذمہ دارحافظ محمد وقار مدنی ، لانڈھی کابینہ میں ناظم اعلی نعمان مدنی عطاری و عبدالمتین عطاری کے ہمراہ جامع مسجد نور مصطفی مسجد کچھی کالونی میں ائمہ کرام کے درمیان بیان فرمایا۔

رکن شوری نے تربیت فرماتے ہوئے ماہ رمضان میں مساجد کو آباد کرنے ،مسجد میں آنےوالوں کو مستقل نمازی بنانے ، فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ راہ خدا میں خرچ کرنے اور اپنی زکوۃو عطیات دعوت اسلامی کو جمع کروانےکی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نے عطیات پیش کئے۔(رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی)


شعبہ ائمہ مساجد  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24 اپریل 2021 ء بروزہفتہ کراچی ریجن ، بن قاسم زون ، میمن گوٹھ ملیر کابینہ میں ڈونیشن سیل کا افتتاح ہوا جہاں رکن شوری حاجی محمدعقیل عطاری مدنی نے نگران شعبہ ائمہ مساجد حافظ محمد فیضان عطاری مدنی ،کراچی ریجن کے ذمہ دارحافظ محمد وقار مدنی اور ناظم اعلی شہر یارعطاری کے ہمراہ میمن گوٹھ ملیر کابینہ میں ڈونیشن سیل کاافتتاح فرمایا ۔

رکن شوری حاجی محمدعقیل عطاری مدنی نے شرکاء کو راہ خدا میں خرچ کرنے اور اپنی و دیگر متعلقین سے رابطہ کرکے ان کی زکوۃو عطیات دعوتِ اسلامی کو جمع کروانےکی ترغیب دلائی ۔

دوسری جانب علی عطاری کے گھر ان کے نانان جان کے انتقال ہوجانے پر تعزیت کیلئے حاضری دی۔ دعوت اسلامی کی مرکز ی مجلس شوری کے رکن حاجی محمدعقیل عطاری مدنی نےعلی عطاری بھائی اور جملہ سوگوران سے تعزیتفرمائی اور شرکا کو صبر کی تلقین فرماکر خوب ایصال ثواب کرنے کی ترغیب دلائی نیزدعائے مغفرت میں ائمہ مساجد کی طرف سے کئے گئے ایصال ثواب بھی مرحوم کو ایصال کیاگیا ۔(رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی)


رکن شوریٰ جنید احمد مدنی جیکب آباد کابینہ میں تشریف لائے مجلس مزارات اولیاء کے تحت درگاہ عالیہ ہمایوں شریف میں عمدۃ الفقہاء عبدالغفور ہمایونی  رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پاک پر حاضری دی اور موجودہ گدی نشین میاں عبدالباقی دام ظلہ سے ملاقات کی۔

دعوت اسلامی کی خدمات سے آگاہی دیتے ہوئے فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفۃً پیش کیا۔ اس موقع پر مزارات اولیاء ریجن ذمہ دار محب عطاری اور نگران کابینہ عبدالوحید مدنی اور دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: قاری محمد عرفان عطاری مجلس کارکردگی جیکب آباد کابینہ ذمہ دار)


شعبہ مدرستہ المدینہ بالغان دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں   26 اپریل2021ء بروز پیر شرقپور شریف میں مبلغ دعوت اسلامی و ناظم مدرستہ المدینہ بالغان قاری محمد احمد رضا عطاری نے رکن کابینہ مدرستہ المدینہ بالغان صدام حسین عطاری کےہمراہ مختلف مقامات پر لگنے والے مدارس المدینہ بالغان کا وزٹ کیا اور جائزہ لیا۔

مدارس المدینہ بالغان میں پڑھنے والے عاشقان رسول کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں آگاہ کیا اور ان کی تربیت کی مبلغ دعوت اسلامی و ناظم مدرستہ المدینہ بالغان محمد احمد رضا عطاری نے ان مدارس کے شرکاء کو خوب خوب 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور بالخصوص مدنی مذاکرے دیکھنے سننے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: صدام حسین عطاری رکن کابینہ مدرستہ المدینہ بالغان)

کراچی ریجن کا مدنی مشورہ

Wed, 28 Apr , 2021
3 years ago

25 اپریل 2021ء کو نگران شعبہ رابطہ برائے وکلاء پاکستان نے کراچی ریجن کا مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے کراچی ریجن ذمہ دار، رکن ملیر کابینہ اور ملیر کورٹ کی مجلس کے نگران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ان نکات پر نگران مجلس نے عملی جدول، منگل 27 اپریل کو نگران شوری کا لنک مدنی مشورہ اور مدنی عطیات پر مدنی پھول عطا فرمائے۔ (شعبہ رابطہ برائے وکلاء ملیر کابینہ)