اللہ پاک اور اس کے پیارے حبیب ﷺ نے ہمیں بعض چیزوں سے منع فرمایا ہے اور قرآن و احادیث میں ان کی مذمت ارشاد فرمائی ہے۔ ان میں سے ایک فضول خرچی بھی ہے بہت سی نصوص قرآنیہ میں اس کی ممانعت آئی ہے۔

اسراف کی تعریف: جہاں شرعاً، عادتاً یا مروتا خرچ کرنا منع ہو مثلاً فسق و فجور اور گناہ کے کاموں میں خرچ کرنا، اجنبیوں پر خرچ کرنا اور اپنے اہل وعیال کو بے سہارا چھوڑ دینا وغیرہ۔ (باطنی بیماریوں کی معلومات، ص 301 تا 302)

اسراف کا حکم: اسراف اور فضول خرچی خلاف شرع ہو تو حرام اور خلاف مروت ہو تو مکروہ تنزیہی ہے۔ (باطنی بیماریوں کی معلومات، ص 307)

قرآن کریم کی روشنی میں فضول خرچی:

1-اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: وَ لَا تُسْرِفُوْاؕ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَۙ(۱۴۱) (پ8، الانعام: 141) ترجمہ کنز الایمان: اور بے جا نہ خرچو بیشک بے جا خرچنے والے اسے پسند نہیں۔

2-ایک اور جگہ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: وَ اٰتِ ذَا الْقُرْبٰى حَقَّهٗ وَ الْمِسْكِیْنَ وَ ابْنَ السَّبِیْلِ وَ لَا تُبَذِّرْ تَبْذِیْرًا(۲۶) (پ 15، الاسراء: 26) ترجمہ کنز العرفان: اور رشتہ داروں کو ان کا حق دو اور مسکین اور مسافر کو (بھی دو) اور فضول خرچی نہ کرو۔ یعنی اپنا مال ناجائز کام میں خرچ نہ کرو۔

ترجمہ کنزالایمان: اور رشتہ داروں کو ان کا حق دے اور مسکین اور مسافر کو اور فضول نہ اڑا

3-اللہ پاک نے ارشاد فرمایا: وَ الَّذِیْنَ اِذَاۤ اَنْفَقُوْا لَمْ یُسْرِفُوْا وَ لَمْ یَقْتُرُوْا وَ كَانَ بَیْنَ ذٰلِكَ قَوَامًا(۶۷) (پ 19، الفرقان: 67) ترجمہ کنز الایمان: اور وہ کہ جب خرچ کرتے ہیں نہ حد سے بڑھیں اور نہ تنگی کریں اور ان دونوں کے بیچ اعتدال پر رہیں۔

احادیث مبارکہ کی روشنی میں فضول خرچی:

1۔ کھاؤ، پیو، صدقہ کرو اور پہنو لیکن فضول خرچی اور تکبر سے بچو۔ (ابن ماجہ، 4/162، حدیث: 3605)

2۔ آقا ﷺ نے وضو کرنے میں بھی اسراف کرنے سے منع فرمایا: ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ کا گزر حضرت سعد رضی الله عنہ کے پاس سے ہوا اور وہ وضو کر رہے تھے تو آپ نے دیکھا اور فرمایا: یہ اسراف کیسا؟ تو انہوں نے عرض کیا: کیا وضو میں بھی اسراف ہوتا ہے؟ تو سرکار ﷺ نے ارشاد فرمایا: ہاں! اگرچہ تم بہتے ہوئے دریا پر ہو۔ (ابن ماجہ، 4/49، حدیث: 3352)

3۔ حضرت ابن عباس نے ارشاد باری تعالیٰ ”اور تم جو چیز بھی خرچ کرو وہ اس کا بدل دے گا اور وہ بہترین رزق دینے والا ہے“ کے بارے میں فرمایا: اسکا مطلب ہے فضول خرچی نہ ہو اور نہ ہی بخل ہو۔

فضول خرچی کے نقصانات اور ان کے علاج:

1۔ الله پاک کی ناراضگی: فضول خرچی کا پہلا نقصان یہ ہے کہ یہ الله پاک کی ناراضگی کا سبب ہے اس لئے چاہیے کہ الله پاک کی ناراضگی سے بچنے کے لئے اس کے حرام کردہ کاموں سے بچا جائے اور فضول خرچی نہ کی جائے۔

2-افلاس کا خدشہ: اگر مال خرچ کرنے کے معاملے میں احتیاط نہ کی جائے تو اس بات کا اندیشہ ہے کہ مالدار آدمی مفلس ہو جائے اس لئے چاہیے کہ مال خرچ کرنے میں میانہ روی اختیار کی جائے۔

3-رزق حرام کمانے کی ترغیب: لوگ دوسروں کو دکھانے کےلئے بہت مال خرچ کرتے ہیں اور اس عمل کے دوران حلال اور حرام کے فرق کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور لوگوں پر اپنے مال کی دھاک بٹھانے کے لئے حرام مال کمانے سے گریز نہیں کرتے ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ حلال مال کمائے اگرچہ کم ہی کیوں نہ ہو اور اپنے مال کو درست مصرف میں استعمال کرنا چاہیے۔

اللہ پاک ہمیں تمام منع کردہ کاموں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے فضول خرچی اور بخل جیسے گناہوں سے بچائے اور زندگی کے ہر معاملے میں میانہ روی اختیار کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے۔ آمین یا رب العالمین 


فیضان مدینہ کراچی میں جاری امامت کورس میں18جنوری2025 کو  مولانا شفقت اللہ مدنی نگران مجلس امامت کورس کی حاضری ہوئی امامت کورس کے اسلامی بھائیوں کی نیک اعمال کرنے کی تربیت فرمائی اور نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف تقسیم کیئے ۔ (رپورٹ :محمد شہزاد عطاری مدنی)


جہاں ہمارا معاشرہ بہت سی برائیوں میں مبتلا ہے وہی فضول خرچی جیسے گناہ میں بھی گرفتار ہے  عام مشاہدہ ہے کہ ایک تعداد ایسی ہے کہ وہ یوں اندھا دھند مال خرچ کررہے ہوتے ہیں کہ انہیں اس بات کا احساس تک ہی نہیں ہوتا کہ وہ فضول خرچی جیسی گناہ میں مبتلا ہوچکے ہیں اسکا لغوی معنی بے جاخرچ کرنا۔

فضول خرچی خلاف شرع ہو تو حرام اورخلاف مروت جس جگہ شرعاً، عادۃً یا مروۃً خرچ کرنا منع ہو وہاں خرچ کرنا مثلاً فسق وفجور وگناہ والی جگہوں پر خرچ کرنا، اجنبی لوگوں پر اس طرح خرچ کرنا کہ اپنے اہل وعیال کو بےیارومددگار چھوڑ دینا اسراف کہلاتاہے۔

اسراف اور فضول خرچی خلاف شرع ہو تو حرام اورخلاف مروت ہوتو مکروہ تنزیہی ہے۔ (باطنی بیماریوں کی معلومات، ص 307)

قرآن پاک میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: وَ لَا تُبَذِّرْ تَبْذِیْرًا(۲۶) اِنَّ الْمُبَذِّرِیْنَ كَانُوْۤا اِخْوَانَ الشَّیٰطِیْنِؕ- (پ 15، الاسراء: 26، 27)ترجمہ: اور مال کو بے جا خرچ نہ کرو، بے شک بے جا خرچ کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں۔ یعنی اپنا مال ناجائز کام میں خرچ نہ کرو۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے تبذیر کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ جہاں مال خرچ کرنے کاحق ہے ا س کی بجائے کہیں اور خرچ کرنا تبذیر ہے۔ لہٰذا اگر کوئی شخص اپنا پورا مال حق یعنی اس کے مصرف میں خرچ کر دے تو وہ فضول خرچی کرنے والا نہیں اور اگر کوئی ایک درہم بھی باطل یعنی ناجائز کام میں خرچ کردے تو وہ فضول خرچی کرنے والا ہے۔ (خازن، 3 / 172)

کھاؤ اور پیو، گوشت ہو خواہ چکنائی ہو اور اسراف نہ کرو۔ (بغوی، 2 / 131)

کھاؤ، پیو، صدقہ کرو اور پہنو لیکن فضول خرچی اور تکبر سے بچو۔ (ابن ماجہ، 4/162، حدیث: 3605)

حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے فضول خرچی کرنے والوں کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: جو ناحق خرچ کرتے ہیں وہ فضول خرچ ہیں۔

حلال مال میں فضول خرچی کی گنجائش نہیں۔ یعنی حلال مال اس لائق نہیں کہ اسے فضول خرچی کرکے برباد کردیا جائے، اس کی قدر و منزلت کرنی چاہیے یا حلال مال میں فضول خرچی کی گنجائش نہیں وہ اتنا زیادہ نہیں ہوتا کہ اس میں فضول خرچی کی جائے۔

اسکے اسباب میں لاعلمی اور جہالت، غرور و تکبر، شہرت کی خواہش غفلت اور لاپرواہی وغیرہ شامل ہیں۔

اے عاشقان رسول ﷺ آئیے ہم سب بھی غور کرتے ہیں کہیں ہم بھی فضول خرچی جیسے گناہ میں مبتلا تو نہیں اور اگر ہیں تو گزشتہ گناہوں کی توبہ کرکے آئندہ نا کرنے کا پختہ عزم کرتی ہیں اوراسکے اسباب کو دور کرنے کیلیے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ باطنی بیماریوں کے بارے معلومات کا مطالعہ بے حد مفید ہے۔

اللہ پاک ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے اور اعتدال نصیب فرمائے۔ آمین یارب العالمین


اپنا مال ایسی جگہ پہ خرچ کرنا کہ جہاں پہ صرف کرنے کا کوئی فائدہ نہ ہو یا خرچ کرنے کا مقصد ریاکاری کرنا ہو یا غفلت کی وجہ سے مال خرچ ہو رہا ہو تو یہ سب فضول خرچی میں آتا ہے۔

فضول خرچی کی تعریف: جس جگہ شرعاً، عادۃً یا مروۃً خرچ کرنا منع ہو وہاں خرچ کرنا مثلاً فسق و فجور و گناہ والی جگہوں پر خرچ کرنا، اجنبی لوگوں پر اس طرح خرچ کرنا کہ اپنے اہل و عیال کو بےیار و مددگار چھوڑ دینا اسراف کہلاتا ہے۔ اسے تبذیر بھی کہتے ہیں۔ (الحدیقۃ الندیۃ، 2/28)

اسراف اور فضول خرچی خلاف شرع ہو تو حرام اورخلاف مروت ہوتو مکروہ تنزیہی ہے۔ (الحدیقۃ الندیۃ، 2/28)

كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا وَ لَا تُسْرِفُوْا ۚ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَ۠(۳۱) الاعراف: 31) ترجمہ کنز الایمان: کھاؤ اور پیؤاور حد سے نہ بڑھو بے شک حد سے بڑھنے والے اسے پسند نہیں۔

اسراف سے متعلق ایک اہم اصول یاد رکھنا چاہیے کہ اسراف میں کوئی بھلائی نہیں اور بھلائی میں کوئی اسراف نہیں۔ اس لیے ميلاد شریف کے موقع پر جو چراغاں کرتے ہیں وہ اسراف میں نہیں آئے گا۔

احادیث مبارکہ:

1۔ ہر اس چیز کو کھالینا جس کا دل کرے یہ اسراف ہے۔ (باطنی بیماریوں کی معلومات، ص 307)

2۔ نبی کریم ﷺ حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے جب وہ وضو کررہے تھے تو ارشاد فرمایا: اے سعد! یہ اسراف کیسا؟ عرض کیا: رسول اللہ ﷺ! کیا وضو میں بھی اسراف ہے؟ فرمایا: ہاں !اگرچہ تم بہتی نہر پر ہو۔ (ابن ماجہ، 4/49، حدیث: 3352)

3۔ کھاؤ، پیو، صدقہ کرو اور پہنو لیکن فضول خرچی اور تکبر سے بچو۔ (ابن ماجہ، 4/162، حدیث: 3605)

اسراف کے اسباب یہ ہیں: لا علمی و جہالت، غرور و تكبر، حب مدح، حب جاه اور غفلت و لاپرواہی۔

قارئین کرام! اگر ایک جانب آج کل کے مسلمان رزق ضائع کرتے ہیں تو دوسری جانب بہت سے مسلمان تنگدستی کی وجہ سے فاقوں کا شکار ہیں اس لیے ہمیں سوچنا چاہیے کہ کہیں یہ فاقے ہماری روٹی ضائع کرنے کے سبب ہی تو نہیں براہ مدینہ آج ہی سے توبہ کر لیں کیوں کہ بروز حشر ایک ایک ذرے کا حساب ہونا ہے۔

صدقہ پیارے کی حیا کا کہ نہ لے مجھ سے حساب بخش بے پوچھے لجائے کو لجانا کیا ہے


پیسہ ضائع کرنا ایک وسیع اور تباہ کن عادت ہے جو کسی کی مالی بہبود، تعلقات اور ماحول پر دور رس اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ فضول اشیاء پر بے سوچے سمجھے خرچ کرنا، زبردستی خریداریاں، اور اسراف کی وجہ سے وسائل کی کمی واقع ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں مالی دباؤ، پریشانی اور ضروری ضروریات کو پورا کرنے میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ فضول خرچی کے اثرات زندگی کے مختلف پہلوؤں پر محسوس کیے جا سکتے ہیں، ذاتی مالیات سے لے کر ماحول اور مجموعی طور پر معاشرے تک۔

لاپرواہی سے خرچ کرنا قرض کے ایک شیطانی چکر کا باعث بن سکتا ہے، کریڈٹ سکور کو نقصان پہنچا سکتا ہے، اور مالی تحفظ کو کم کر سکتا ہے۔ مزید برآں، یہ صارفیت کی ثقافت کو بھی برقرار رکھ سکتا ہے، جو ماحولیاتی انحطاط، وسائل کی کمی اور سماجی عدم مساوات میں معاون ہے۔ مادی اثاثوں کی مسلسل تلاش اور تازہ ترین رجحانات زندگی میں واقعی اہم چیزوں سے عدم اطمینان، ناخوشی اور منقطع ہونے کے احساس کو فروغ دے سکتے ہیں۔

مزید برآں، فضول خرچی بھی تعلقات پر گہرا اثر ڈال سکتی ہے، کیونکہ مالی تناؤ اور پریشانی خاندانی بندھنوں، دوستیوں اور رومانوی شراکتوں کو تناؤ کا باعث بن سکتی ہے۔ صارفیت کی توقعات کو برقرار رکھنے کا دباؤ ناکافی، کم خود اعتمادی، اور خود قدری کے مسخ شدہ احساس کا باعث بن سکتا ہے۔

اس کے علاوہ، پیسے کے ضیاع کے وسیع تر سماجی اثرات بھی ہو سکتے ہیں، کیونکہ یہ ڈسپوزایبلٹی، فضول خرچی اور استحصال کی ثقافت کو برقرار رکھتا ہے۔ سستی، تیز، اور ڈسپوزایبل مصنوعات کی مسلسل مانگ ایسی صنعتوں کو چلاتی ہے جو لوگوں اور کرہ ارض پر منافع کو ترجیح دیتی ہیں، جس سے ماحولیاتی انحطاط، وسائل کا استحصال اور سماجی ناانصافی ہوتی ہے۔

اپنی خرچ کرنے کی عادات کو ذہن میں رکھ کر اور ہوش میں آکر مالی فیصلے کرنے سے، ہم فضول خرچی کے نقصانات سے بچ سکتے ہیں اور اس کے بجائے کفایت شعاری، دانشمندی اور پائیداری کی ثقافت کو فروغ دے سکتے ہیں۔ مادی املاک پر تجربات کی قدر کرتے ہوئے، بامعنی رشتوں میں سرمایہ کاری کرکے، اور ماحولیاتی اور سماجی ذمہ داری کو ترجیح دے کر، ہم اپنے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک زیادہ پورا کرنے والا، مساوی، اور پائیدار مستقبل بنا سکتے ہیں۔

غیر حق میں خرچ کرنا فضول خرچی یعنی اسراف کہلاتا ہے، یعنی جس جگہ ضرورت نہ ہو وہاں بے جا خرچ کرنا۔

وَ لَا تُسْرِفُوْاؕ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَۙ(۱۴۱) (پ8، الانعام: 141) ترجمہ کنز الایمان: اور بے جا نہ خرچو بیشک بے جا خرچنے والے اسے پسند نہیں۔

قیامت کے دن انسان کے قدم نہیں بڑھیں گے حتی کہ اس سے پانچ چیزوں کے بارے میں سوال کیا جائے گا: اس کی عمر کے بارے میں کہ کن کاموں میں بسر کی۔ اس کی جوانی کے متعلق کہ کس طرح گزاری اس کے مال کے حوالے سے کہ کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا اور اپنے علم پر کتنا عمل کیا۔

اسراف کے متعلق مختلف احکام: اسراف شرع میں مذموم ہے۔ دو صورتوں میں اسراف نا جائز و گناہ ہے: ایک یہ کہ کسی گناہ کے کام میں خرچ و استعمال کریں، دوسرے بے کار میں مال ضائع کریں۔ (3) واضح رہے کہ بھلائی کے کاموں میں خرچ کرنا مثلاً عید میلاد النبی کے موقع پر گھروں، گلیوں اور محلوں کو سجانا، چراغاں کرنا فضول خرچی نہیں۔ علماء فرماتے ہیں: اسراف میں کوئی بھلائی نہیں اور بھلائی کے کاموں میں کوئی اسراف نہیں۔ (ملفوظات اعلیٰ حضرت، ص 174)

فضول خرچی کے گناہ میں مبتلا ہونے کے بعض اسباب یہ ہیں: غرور متکبر ( ایسا شخص دوسروں پر اپنی برتری جتانے کے لئے بےجا دولت خرچ کرتا ہے۔ علم دین سے دوری اپنی واہ واہ کی خواہش غفلت و لا پرواہی و شہرت کی خواہش وغیرہ۔

فضول خرچی سے بچنے کے لیے: اسراف کے انجام پر غور کریں کہ نعمت کی بے قدری کرنے کی وجہ سے اگر وہ نعمت ہم سے چھین لی گئی تو کیسی مشکل پیش آئے گی۔

علمِ دین حاصل کریں تاکہ جہالت کے سبب ہونے والے اسراف سے محفوظ رہیں۔

عاجزی اختیار کیجئے۔

موت کو کثرت سے یاد کیجئے ان شا اللہ دل سے دنیا کی محبت دور ہوگی اور گناہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا۔


اسراف کی تعریف: جس جگہ شرعاً عادتاً یا مروتا خرچ کرنا منع ہو،مثلا فسق و فجور گناہ والی چیزوں پر خرچ کر نا اجنبی لوگوں پر ایسے خرچ کرنا کہ اپنے اہل و عیال کو بےیار و مددگار چھوڑ دینا اسراف ہے۔ (باطنی بیماریوں کی معلومات، ص301 تا 302)

وَ لَا تُسْرِفُوْاؕ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَۙ(۱۴۱) (پ8، الانعام: 141) ترجمہ کنز الایمان: اور بے جا نہ خرچو بیشک بے جا خرچنے والے اسے پسند نہیں۔

حضرت عبد اللہ بن عمر بن عاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کھاؤ اور پیو صدقہ و خیرات کرو اور پہنو ہر وہ لباس جس میں فضول خرچی اور تکبر نہ ہو۔ (ابن ماجہ، 4/162، حدیث: 3605)

اسلام ہر شعبہ زندگی میں سادگی اعتدال اور میانہ روی کی تلقین کرتا ہے فضول خرچی، عیش و عشرت، اور نمود و نمائش سے نہ صرف منع کرتا ہے بلکہ اس کے شدید مذمت کرتا ہے۔ فضول خرچی کی نہ صرف مذمت کی گئی بلکہ سخت تنبیہ کی گئی ہے اور ایسا کرنے والوں کو شیطان کا بھائی کہا گیا ہے۔

اسلام مال خرچ کرنے میں بھی اعتدال اور میانہ روی کا درس دیتا ہے۔ اس کے علاوہ کھانے کے لیے سونے یا چاندی کے برتنوں کا استعمال مردوں کے لیے ریشمی کپڑے شادی وغیرہ کے موقع پر خواتین کا بے جا اسراف سب فضول خرچی کے زمرے میں آتے ہیں جو قطعا حرام ہے اور جن کی مذمت ہمیں نبی پاک ﷺ کی متعدد احادیث مبارکہ سے بھی ملتی ہے۔

اسراف کی مختلف صورتیں: شیخ طریقت امیر اہل سنت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کی مایہ ناز تصنیف فیضان سنت پر ہے مفسر شہیر حکیم الامت حضرت مفتی احمد یار خان رحمۃ اللہ علیہ تفسیر نعیمی میں فرماتے ہیں : اسراف کی بہت تفسیریں ہیں: حلال چیزوں کو حرام جاننا۔ حرام چیزوں کو استعمال کرنا۔ ضرورت سے زیادہ کھانا پینا یا پہننا۔ جو دل چاہے وہ کھا پی لینا۔ دن رات میں بار بار کھاتے پیتے رہنا جس سے معدہ خراب ہو جائے بیمار پڑ جائیں۔ ہر وقت کھانے پینے کے خیال میں رہنا کہ اب کیا کھاؤں گا آئندہ کیا پیوں گا۔ غفلت کے لیے کھانا۔ گناہ کرنے کے لیے کھانا۔ اچھا کھانے پینے پہننے کا عادی بن جانا کبھی معمولی چیز کھا پی نہ سکے۔ غرض یہ کہ اس لفظ میں بہت سے کام داخل ہیں۔ (تفسیر نعیمی، 8/390)

اسراف اور فضول خرچی اگر شریعت کے خلاف ہو تو حرام حرام ہے اور خلاف مروت ہو تو مکروہ تنزیہی ہے۔ (باطنی بیماریوں کی معلومات، ص 307)

اللہ کریم ہمیں اسراف سے بچنے اور نیکیاں کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین


غیر حق میں صرف (خرچ) کرنا اسراف ہے، اسے تبزیر بھی کہتے ہیں۔ اللہ پاک نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا:   وَ لَا تُسْرِفُوْاؕ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَۙ(۱۴۱) (پ8، الانعام: 141) ترجمہ کنز الایمان: اور بے جا نہ خرچو بیشک بے جا خرچنے والے اسے پسند نہیں۔

فرمان مصطفیٰ ﷺ: قیامت کے دن انسان کے قدم نہ ہٹیں گے حتی کہ اس سے پانچ چیزوں کے بارے میں سوال کیا جائے گا : (1) اس کی عمر کے بارے میں کہ کن کاموں میں بسر کی۔ (2) اس کی جوانی کے متعلق کہ کس طرح گزاری۔ (3) اس کے مال کے حوالے سے کہ کہاں سے کمایا۔ (4) اور کہاں خرچ کیا۔ (5)اپنے علم پر کتنا عمل کیا۔

اسراف کے متعلق احکام: اسراف شرع میں مذموم (برا) ہی ہو کر آیا ہے۔ دو صورتوں میں اسراف ناجائز و گناہ ہے ایک یہ کہ کسی گناہ کے کام میں خرچ و استعمال کریں، دوسرے بےکار محض مال ضائع کریں۔ واضح رہے کہ بھلائی کے کاموں میں خرچ کرنا مثلاً عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر گھروں، گلیوں اور محلوں کو سجانا، چراغاں کرنا اسراف نہیں۔ علما فرماتے ہیں: اسراف میں کوئی بھلائی نہیں اور بھلائی کے کاموں میں کوئی اسراف نہیں۔

اسراف کے گناہ میں مبتلا ہونے کے بعض اسباب:

غرور و تکبر (ایسا شخص دوسروں پر برتری چاہنے کیلئے بے جا دولت خرچ کرتا ہے)۔

علم دین سے دوری (مختلف کاموں میں اسراف کے مختلف پہلو ہوتے ہیں لہذا جب آدمی کسی کام کا ارادہ کرتا ہے تو اس کام کے متعلق شرعی احکام کا علم نہ ہونے کے صورت میں اس کا اسراف اور اس کے علاؤہ دوسرے گناہوں میں پڑنے کا قوی احتمال ہوتا ہے)۔

اپنی واہ واہ کی خواہش (دوسروں سے داد وصول کرنے کیلئے پیسے کا بےجا استعمال ہمارے معاشرے میں عام ہے)۔

غفلت و لاپرواہی (کئی بار آدمی محض اپنی غفلت و لاپرواہی کے سبب اسراف میں مبتلا ہو جاتا ہے)۔

شہرت کی خواہش (بے حیائی پر مشتمل فنکشن اور اس طرح کی دیگر خرافات میں خرچ کی جانے والی رقم کا اصل سبب شہرت کی طلب ہی ہوتا ہے)۔

اسراف سے بچنے کیلئے: اسراف کے انجام پر غور کیجئے کہ نعمت کی بے قدری کرنے کی وجہ سے اگر وہ نعمت ہم سے چھین لی گئی تو کیسی مشکل پیش آئے گی۔ علم دین حاصل کیجئے تاکہ جہالت کے سبب ہونے والے اسراف سے محفوظ رہیں۔ عاجزی اختیار کیجئے۔ موت کو کثرت سے یاد کیجئے، ان شاءاللہ! دل سے دنیا کی محبت دور ہوگی اور گناہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا۔


فضول خرچی الله کی نعمت کی ایک طرح سے ناشکری ہے کہ الله تعالیٰ نے کسی کو مال و دولت سے نوازا ہے اور اس کو ضروری کاموں کی بجائے لا یعنی اور غیر ضروری کاموں میں استعمال کیا جارہا ہے۔

اسراف کی تعریف: جس جگہ شرعاً، عادۃً یا مروۃً خرچ کرنا منع ہو وہاں خرچ کرنا مثلاً فسق وفجور وگناہ والی جگہوں پر خرچ کرنا، اجنبی لوگوں پر اس طرح خرچ کرنا کہ اپنے اہل وعیال کو بے یارومددگار چھوڑ دینا اسراف کہلاتاہے۔

قرآن کریم میں بھی فضول خرچی کے متعلق وعید آئی ہیں۔ اللہ پاک قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے: وَ لَا تُسْرِفُوْاؕ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَۙ(۱۴۱) (پ8، الانعام: 141) ترجمہ کنز الایمان: اور بے جا نہ خرچو بیشک بے جا خرچنے والے اسے پسند نہیں۔

صدر الافاضل حضرت علامہ مولانا مفتی محمد نعیم الدین مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ خزائن العرفان میں اس آیت مبارکہ کے تحت فرماتے ہیں: حضرت مترجم قدّس سرّہ یعنی اعلیٰ حضرت امام اہلسنت رحمۃ اللہ علیہ نے اسراف کا ترجمہ بےجا خرچ کرنا فرمایا، نہایت ہی نفیس ترجمہ ہے۔ اگر کُل مال خرچ کر ڈالا اور اپنے عیال کو کچھ نہ دیا اور خود فقیر بن بیٹھا تو سدی کا قول ہے کہ یہ خرچ بےجا ہے اور اگر صدقہ دینے ہی سے ہاتھ روک لیا تو یہ بھی بےجا اور داخلِ اسراف ہے۔

ایک اور مقام پر اللہ پاک قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے: كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا وَ لَا تُسْرِفُوْا ۚ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَ۠(۳۱) الاعراف: 31) ترجمہ کنز الایمان: کھاؤ اور پیؤاور حد سے نہ بڑھو بے شک حد سے بڑھنے والے اسے پسند نہیں۔

حضرت عبدﷲ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم رؤف رحیم ﷺ حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے جب وہ وضو کررہے تھے تو ارشاد فرمایا: اے سعد! یہ اسراف کیسا؟ عرض کیا: رسول اللہ ﷺ ! کیا وضو میں بھی اسراف ہے؟ فرمایا: ہاں !اگرچہ تم بہتی نہر پر ہو۔(ابن ماجہ، 4/49، حدیث: 3352)

ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا : ہر اس چیز کو کھالینا جس کا دل کرے یہ اسراف ہے۔ (باطنی بیماریوں کی معلومات، ص 306،307)

ارشاد فرمایا: کھاؤ، پیؤ، صدقہ کرو اور اور پہنو لیکن فضول خرچی اور تکبر سے بچو۔ (ابن ماجہ، 4/162، حدیث: 3605)

یہ حدیث کھانے، پینے اور لباس میں اسراف کی حرمت پر دلالت کرتی ہے اور بغیر دکھاوے اور شہرت کے صدقہ کرنے کی تلقین کرتی ہے۔ اسراف کا حقیقی معنی ہے: ہر فعل و قول میں حد سے تجاوز کرنا۔ تاہم خرچ کرنے کے معاملے میں حد سے گزرنے میں اسراف کے لفظ کا استعمال زیادہ مشہور ہے۔

یہ حدیث اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے ماخوذ ہے کہ: کھاؤ اور پیو لیکن اسراف نہ کرو!

اس میں بڑائی اور تکبر کی حرمت کا بھی بیان ہے۔ نیز اس میں انسان کے اپنے نفس کے تئیں بہتر تدبیر اختیار کرنے کے فضائل اور دنیا و آخرت کے لحاظ سے روحانی اور جسمانی مصالح کا بیان ہے۔ کسی بھی شے میں اسراف جسم اور معیشت دونوں کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے اور زیاں کا باعث بنتا ہے، جس کے نتیجے میں انسانی روح کو ضرر پہنچتا ہے، کیونکہ یہ عموماً جسم کے تابع ہوتی ہے۔ تکبر سے بھی روح کو ضرر لاحق ہوتا ہے، کیوں کہ اس کی وجہ سے اس میں خود پسندی آتی ہے اور آخرت کیلئے بھی یہ نقصان دہ ہے۔

اسراف کاحکم: اسراف اور فضول خرچی خلاف شرع ہو تو حرام اور خلاف مروت ہو تو مکروہ تنزیہی ہے۔ (باطنی بیماریوں کی معلومات، ص 307)

اللہ کریم ہمیں اسراف سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین


شاپنگ سے واپسی کے بعد اکثر یوں محسوس ہوتا ہے کہ آپ نے بہتر انداز سے شاپنگ نہیں کی، جہاں خرچ کرنا تھا وہاں نہیں کیا گیا یا کم کیا گیا، اور جہاں پر بالکل بھی ضرورت نہ تھی وہاں آپ نے خاصی رقم ضائع کردی، در اصل یہ سب آپ کی اپنی ہی غلطیوں سے ہوتا ہے خصوصی طور پر خواتین ایسی غلطیاں زیادہ کرتی ہیں۔ انہیں مارکیٹ میں پہنچ کر یہ یاد ہی نہیں رہتا ہے کہ انہیں کیا ضروری خریدنا ہے اور کیا ہے جو ضرور نہیں لیکن اس وقت انہیں کچھ بھی سمجھ میں نہیں آتا اور وہ ساری رقم ضائع کرنے کے بعد گھر آکر پچھتاتی ہیں یہاں چند ہدایات پیشِ خدمت ہیں کہ جن پر عمل کر کے اس قسم کے مسائل سے کسی حد تک بچا جا سکتا ہے:

ضروریات کی پہچان دراصل ضروریات اور خواہشات میں خاصہ فرق ہوتا ہے اور جس دن آپ کی ضروریات اور خواہشات میں فرق پتہ چل گیا تو اس دن سے آپ ایک اچھی اور سمجھ دار شاپر بن جائیں گی، دراصل مارکیٹ میں پہنچ کر ضروریات کا خیال نہ آنے کی وجہ مارکیٹ میں دستیاب نت نئی چیزیں فیشن اور میک اپ کے جدید انداز ہیں اگر سمجھ داری سے غور کیا جائے تو یہ آپ کی ضرورت نہیں بلکہ خواہش ہے لہذا اسے ضروریات کے بعد پورا کریں تا کہ آپ کو کسی قسم کا نقصان نہ اٹھانا پڑے۔

اگر آپ کا خیال ہے کہ سنتی مصنوعات سے آپ کا وقار کم ہو جائے گا تو ایسا خیال اپنے دل سے نکال دیں، کیوں کہ معیار کوالٹی سے بنتا ہے، قیمت سے نہیں، مارکیٹ میں کئی جگہ سیل کا بورڈ آویزاں ہوتا ہے، اس قسم کی رعایتی مصنوعات خریدنے میں اگرچہ آپ کو اچھی چیزیں تلاش کرنے میں تھوڑ از یاد ہوقت لگ جاتا ہے لیکن اس کے فوائد آپ کی سوچ سے بھی زیادہ ہیں۔

وَ لَا تُبَذِّرْ تَبْذِیْرًا(۲۶) اِنَّ الْمُبَذِّرِیْنَ كَانُوْۤا اِخْوَانَ الشَّیٰطِیْنِؕ- (پ 15، الاسراء: 26، 27)ترجمہ: اور مال کو بے جا خرچ نہ کرو، بے شک بے جا خرچ کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں۔

قرآن میں اللہ پاک فرماتا ہے: یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ خُذُوْا زِیْنَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَّ كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا وَ لَا تُسْرِفُوْا ۚ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَ۠(۳۱) (پ 8، الاعراف: 31) ترجمہ کنز الایمان: اے آدم کی اولاد اپنی زینت لو جب مسجد میں جاؤ اور کھاؤ اور پیؤ اور حد سے نہ بڑھو بے شک حد سے بڑھنے والے اسے پسند نہیں۔

فضول خرچی سے گریز کریں کچھ لوگوں کو فضول خرچی کی عادت ہوتی ہے جب ہمارے اخراجات آمدنی سے بڑھ جائیں تو یہ ہمارے لئے خطرے کا اشارہ ہوتے ہیں کہ اب ہمارے اخراجات کو کنٹرول کرنا ہوگا اور یہ پتہ چلانے کی کوشش کرنا ہوگی کہ رخنہ کہاں پیدا ہو رہا ہے۔ خریداری کرتے وقت ہمیں ہمیشہ اپنی ذہانت اور عقل سلیم سے کام لینا چاہئے۔ صرف وہ اشیاء خریدیں جن کی آپ کو حقیقت میں ضرورت ہے۔ صرف اس بناء پر کہ فلاں نے کوئی شے خریدی ہے تو اس سے مقابلہ کرنے کی خاطر آپ وہی شے خریدنے سے اجتناب کریں۔ ایک اور وجہ جس کی بناء پر ہماری محنت کی کمائی غیر ضروری طور پر خرچ ہو جاتی ہے وہ لاپرواہی ہے جس سے رقم ضائع ہو جاتی ہے۔ اگر ہم احتیاط برتیں تو یقینی طور پر اپنے اخراجات گھٹا سکتے ہیں۔

آخر میں اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہمیں فضول خرچی جیسے برے فعل سے ہمیشہ محفوظ فرمائے۔


اسراف بلاشبہ ممنوع اور ناجا ئز ہے اور علماء کرام نے اس کی مختلف تعریفات بیان کی ہیں، ان میں  سے11تعریفات درج ذیل ہیں : {1} غیرحق میں صرف کرنا {2} اللہ تعالٰی کے حکم کی حد سے بڑھنا {3} ایسی بات میں خرچ کرنا جو شرع مطہر یا مروت کے خلاف ہو، اوّل(یعنی خلاف شریعت خرچ کرنا) حرام ہے اور ثانی(یعنی خلاف مروت خرچ کرنا) مکروہ تنزیہی۔ {4} طاعت الٰہی کے غیر میں صرف کرنا {5} شرعی حاجت سے زیادہ استعمال کرنا {6} غیر طاعت میں یا بلا حاجت خرچ کرنا {7} دینے میں حق کی حد سے کمی یا زیادتی کرنا {8} ذلیل غرض میں کثیر مال خرچ کردینا {9} حرام میں سے کچھ یا حلال کو اعتدال سے زیادہ کھانا {10} لائق وپسندیدہ بات میں لائق مقدار سے زیادہ صرف کردینا {11} بے فائدہ خرچ کر نا۔

وَ اٰتِ ذَا الْقُرْبٰى حَقَّهٗ وَ الْمِسْكِیْنَ وَ ابْنَ السَّبِیْلِ وَ لَا تُبَذِّرْ تَبْذِیْرًا(۲۶) (پ 15، الاسراء: 26) ترجمہ کنز العرفان: اور رشتہ داروں کو ان کا حق دو اور مسکین اور مسافر کو (بھی دو) اور فضول خرچی نہ کرو۔ یعنی اپنا مال ناجائز کام میں خرچ نہ کرو۔

یعنی اپنا مال ناجائز کام میں خرچ نہ کرو۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے تبذیر کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ جہاں مال خرچ کرنے کاحق ہے ا س کی بجائے کہیں اور خرچ کرنا تبذیر ہے۔ لہٰذا اگر کوئی شخص اپنا پورا مال حق یعنی اس کے مصرف میں خرچ کر دے تو وہ فضول خرچی کرنے والا نہیں اور اگر کوئی ایک درہم بھی باطل یعنی ناجائز کام میں خرچ کردے تو وہ فضول خرچی کرنے والا ہے۔ (خازن، 3 / 172)

اِنَّ الْمُبَذِّرِیْنَ كَانُوْۤا اِخْوَانَ الشَّیٰطِیْنِؕ- (پ 15، الاسراء: 27)ترجمہ: بے شک بے جا خرچ کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں۔

اس سے پہلی آیت میں اللہ تعالیٰ نے ارشادفرمایا کہ فضول خرچی نہ کرو جبکہ اس آیت میں فرمایا کہ بیشک فضول خرچی کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں کیونکہ یہ ان کے راستے پر چلتے ہیں اور چونکہ شیطان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے، لہٰذا اس کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔ (مدارک، ص 621 ملخصاً)

حکم : اسراف اور فضول خرچی خلاف شرع ہو تو حرام اورخلاف مروت ہوتو مکروہ تنزیہی ہے۔ (باطنی بیماریوں کی معلومات، ص 307)

حضور نبی کریم رؤف رحیم ﷺ حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے جب وہ وضو کررہے تھے تو ارشاد فرمایا: اے سعد! یہ اسراف کیسا؟ عرض کیا: رسول اللہ ﷺ ! کیا وضو میں بھی اسراف ہے؟ فرمایا: ہاں! اگرچہ تم بہتی نہر پر ہو۔ (ابن ماجہ، 1/254، حدیث: 425)

ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا: ہر اس چیز کو کھالینا جس کا دل کرے یہ اسراف ہے۔ (ابن ماجہ، 4/49، حدیث: 3352)

الله کریم ہمیں اسراف و فضول خرچی سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ خاتم النبیین ﷺ


اسراف یعنی فضول خرچی کا لغوی معنی ہے کہ بے موقع بے جا خرچ کرنا، بر باد کرنا، خرچ کرنے میں حد سے گزر جاتا ہے۔

جبکہ اصطلاح میں اس سے مراد کسی ایسے بے مقصد یا ناجائز کام میں خرچ کرنا، جس میں شرعا یا عادتا یا مروتا خرچ کرنا منع ہو۔ فضول خرچی اور اسراف خلاف شریعت امور میں ہو تو حرام، اور خلاف مروت کاموں میں ہوتو مکردہ تنریہی ہے۔

اللہ پاک نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے: كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا وَ لَا تُسْرِفُوْا ۚ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَ۠(۳۱) الاعراف: 31) ترجمہ کنز الایمان: کھاؤ اور پیؤاور حد سے نہ بڑھو بے شک حد سے بڑھنے والے اسے پسند نہیں۔

حدیث مبارکہ کی رو سے :حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص سےروایت ہے کہ حضور کریم ﷺ حضرت سیدناسعد رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے جب وہ وضو کر رہے تھے تو ارشاد فرمایا: اے سعد یہ اسراف کیسا؟ عرض کیا : کیا وضو میں بھی اسراف ہے؟ فرمایا: ہاں! اگر چہ تم بہتی نہر پر ہو۔(ابن ماجہ، 4/49، حدیث: 3352)

قرآن کریم میں ارشاد خداوندی ہے : وَ لَا تُبَذِّرْ تَبْذِیْرًا(۲۶) اِنَّ الْمُبَذِّرِیْنَ كَانُوْۤا اِخْوَانَ الشَّیٰطِیْنِؕ- (پ 15، الاسراء: 26، 27)ترجمہ: اور مال کو بے جا خرچ نہ کرو، بے شک بے جا خرچ کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں۔

آیات مذکورہ میں اسراف یعنی فضول خرچی کا مفہوم بتانے کیلئے اللہ پاک نے دو قسم کے الفاظ بیان فرمائے ہیں۔ ایک اسراف دوسر ا تبذیر۔ بعض علماء کے نزدیک دونوں الفاظ کا مفہوم ایک ہے۔ یعنی فضول خرچی، البتہ بعض دوسرے علماء کے نزدیک اس میں فرق ہے: اسراف کا مفہوم یہ ہے کہ جائز اور مباح کاموں میں ضرورت سے بڑھ کرنا مناسب اور غلط طریقے سے خرچ کرنا اور تبذیر کا مفہوم یہ ہے کہ ناجائز اور گناہ کے کاموں میں مال خرچ کرنا۔

نبی پاک ﷺ فرماتے ہیں: کھاؤ پیو، صدقہ کرو اور پہنو لیکن فضول خرچی اور تکبرسے بچو۔ (ابن ماجہ، 4/162، حدیث: 3605)

اسراف کی مختلف صورتیں: شیخ طریقت امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کی مایہ ناز تصنیف فیضان سنت صفحہ 25 پر ہے کہ مفتی احمدیار خان تفسیر نعیمی جلد 7 صفحہ 390 پر فرماتے ہیں: اسراف کی بہت سی قسمیں ہیں: حلال چیزوں کو حرام جاننا، حرام چیزوں کو استعمال کرنا ضرورت سے زیادہ کھانا پینا یا پہننا، غفلت کے لیے کھانا، گناہ کرنے کے لیے کھانا، دن رات میں کھاتے پیتے رہنا، مضر اور نقصان دہ چیزیں کھانا پینا، جو دل چاہے وہ کھا پی لینا یا پہن لینا، حرام و ناجائز کاموں میں مال کا استعمال حلال جاننا وغیرہ وغیرہ۔

یہ اسراف کی مختلف صورتیں بیان کی گئی ہیں اب اسراف کے اسباب و علاج کی طرف روشنی ڈالی جاتی ہے۔

اسباب و علاج: فضول خرچی کا پہلا سبب لا علمی اور جہالت ہے۔ بندہ شرعی معلومات کے بغیر جب کسی کام میں مال خرچ کرتا ہے تو اس میں فضول خرچی کے کئی پہلو ہوتے ہیں لیکن اسے اپنی جہالت کی وجہ سے احساس تک نہیں ہوتا۔ اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ کسی بھی کام میں مال خرچ کرنے سے پہلے علمائے کرام اور مفتیان کرام سے شرعی رہنمائی حاصل کرے، اس سلسلے میں دارالافتاء اہل سنت سے رابطہ کرنا بھی بہت مفید ہے۔

اسراف کا دوسرا سبب غرور و تکبر ہے۔ بسا اوقات دو دوسروں پر اپنی برتری ثابت کرنے کے لیے بے جا دولت خرچ کی جاتی ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ غرور و تکبر کے نقصانات پر غور و فکر کرے اور اس سے بچنے کی کوشش کرے، متکبر شخص الله کو سخت نا پسند ہے۔

خود رسول اللہ ﷺ نے متکبر شخص کے لیے ناپسندیدگی کا اظہار فرمایا، احادیث میں متکبر کو بدترین شخص قرار دیا گیا ہے، متکبر کو کل بروز قیامت ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا، جس کے دل میں تھوڑا سا بھی تکبر ہوگا وہ جنت میں داخل نہ ہو سکے گا۔

اخر میں اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیں فضول خرچی سے بچائیں اور نیکی کے کاموں پر خرچ کرنے کی توفیق عطا فرمائے امین ثم امین یا رب العالمین