7 اکتوبر 2024ء کو   عالمی سطح کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت سرگودھا شہر میں قائم فیضا ن صحابیات کے اسٹاف کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک و صوبائی سطح کی فیضان صحابیات ذمہ دار اور نگرانِ سرگودھا ڈویژن نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیضان صحابیات کے انتظامی معاملات کا جائزہ لیا اور باہمی مشاورت سے مسائل کا حل بیان کیا جبکہ اسلامی بہنوں نے فیضانِ صحابیات کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اکتوبر 2024ء کو  فیصل آباد پنجاب میں قائم فیضا نِ صحابیات کے دینی کاموں کے حوالے سے آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملک و صوبائی سطح کی فیضان صحابیات ذمہ دار اور نگرانِ صوبۂ پنجاب اسلامی بہن نے شرکت کی ۔

راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے فیضان صحابیات کے انتظامی معاملات کا جائزہ لیا اور باہمی مشاورت سے مسائل کا حل بیان کیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے فیضانِ صحابیات کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 2 اکتوبر 2024ء کو   گوجرانوالہ شہر بمقام فیضانِ صحابیات میں گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ داران کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نگرانِ صوبۂ پنجاب ، نگرانِ گوجرانوالہ ڈویژن و میٹروپولیٹن، شعبہ ذمہ داران ، نگرانِ ڈسٹرکٹ ، تحصیل و ٹاؤن نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

میٹنگ کی ابتدا میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ” احساسِ ذمہ داری“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ٹیلی تھون 2024ءکے متعلق اہم مدنی پھول بیان کئے اور اس حوالے سے درپیش مسائل کا حل بتایا۔

اس موقع پر دینی کاموں میں درپیش مسائل پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی گئی اور انہیں 8 دینی کاموں کے سالانہ اہداف کو بروقت مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

میٹنگ کے اختتام پر شرکا اسلامی بہنوں نے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی جبکہ اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے گئے۔

2 اکتوبر 2024ء کو پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ گرلز میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات اور معلمات سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خواں اسلامی بہن نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طالبات سمیت دیگر اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر تربیت کی اور انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔


مدنی چینل کا بڑا ہی مقبول ، علمی و معلوماتی پروگرام ذہنی آزمائش سیزن 16 مدنی چینل پر شروع ہوچکا ہے جس میں پاکستان کےمختلف شہروں سے منتخب ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

اس پروگرام کے ہوسٹ معروف اسلامی اسکالر، مذہبی رہنما، مبلغ اسلام مولانا عبد الحبیب صاحب ہیں جو کہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن بھی ہیں اور مدنی چینل کے C.E.O بھی ہیں۔

مقابلے کا شیڈول :

اطلاعات کے مطابق ذہنی آزمائش سیزن 16 میں کُل 24 ٹیمیں شامل ہیں ۔

20 اکتوبر 2024بروز اتوار ذہنی آزمائش سیزن 16 کا پہلا مقابلہ حیدرآباد اور پاکپتن کی ٹیموں کے درمیان ہوابالترتیب 21 اکتوبر کو ٹنڈوآدم بامقابلہ بھاولپور،22اکتوبر خانپور بامقابلہ سرگودھا، 23 کو بقیہ پیچھے رہ جانے والی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا،جبکہ27 اکتوبر کو ملتان اور سیالکوٹ کےدرمیان ،28 کو ساہیوال اور نارووال،29 اکتوبرکو پتوکی بامقابلہ چکوال اور 30 اکتوبرکو پھر پیچھے رہ جانے والی ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوگا۔

یوں ہی ذہنی آزمائش سیزن 16 کا نواں کوئز مقابلہ 3 نومبر کو اسلام آباد اور ڈیرہ اللہ یار کےدرمیان ، 4 نومبرکو پشاور اور گجرات کی ٹیموں کے مابین مقابلہ،5 نومبر کو جہلم اور اٹک کےدرمیان میدان سجے گا پھر 6 نومبرکو ایک بار پیچھے رہ جانے والی ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوں گے۔10 نومبر کو ذہنی آزمائش سیزن 16 میں باغ کشمیر اور لاہور کے درمیان زبردست مقابلہ ہوگا، 11 نومبر کو کراچی ٹیم بی اور کوٹلی کشمیر سے تعلق رکھنے والی ٹیم مدمقابل ہوں گی اور 12 نومبر کو کراچی ٹیم اے اور حافظ آباد کےدرمیان کوئز مقابلہ ہوگا اور پھر ایک بار پیچھے رہ جانے والی ٹیموں کے درمیان 16 نومبر کو چانس دیا جائے گا۔

یوں ایک زبردست علمی معلوماتی پروگرام مدنی چینل کے ناظرین کی دلچسپی کےلئے سیزن 16زور وشور کے ساتھ جاری ہے ۔

اگر آپ ذہنی آزمائش سیزن 16 کے اب تک کے ہوجانے والےتمام مقابلے دیکھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے

https://www.youtube.com/@ZehniAzmaishSeason16

(رپورٹ: محمد عمر فیاض مدنی)


اصلاحِ معاشرہ کا درد رکھنے اور لوگوں کے دینی و دنیاوی مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نے اس ہفتے عاشقانِ رسول کو 14 صفحات کا رسالہصحت اچھی رکھنے والی غذاؤں کے بارے میں 16 سوال جواب پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے خلیفۂ عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ صحت اچھی رکھنے والی غذاؤں کے بارے میں 16 سوال جوابپڑھ یا سُن لے اُس کو بیماریوں سے محفوظ فرماکر صحت و تندرستی عطار فرما اور اس کو ماں باپ سمیت بےحساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النّبیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download


دعوتِ اسلامی عالمِ دنیا میں اسلامی پرچم بلند کرنے، علمِ دین کا فیضان لوگوں میں عام کرنے اور اسلام کا پیغام دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے والی  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہےجس کے تحت وقتاً فوقتاً علمِ دین کی مجالس منعقد ہوتی رہتی ہے۔

اسی سلسلے میں 17 اکتوبر 2024ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گاجن میں تلاوت و نعت اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے بیانات ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج مدنی چینل پر ہونے والا ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں میمن مسجد میمن نگر 15/A گلزار ہجری کراچی سے رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ ڈائمنڈ پیس مارکی لالیاں سٹی ڈسٹرکٹ چنیوٹ میں رکنِ شوریٰ و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، محمدی حنفیہ مسجد سوڈیوال، لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، جامع مسجد اقصیٰ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ Maudsley Street, Bradford, BD3 9LE, UK میں رکن شوریٰ حاجی خالد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی درخواست ہے۔


ڈسٹرکٹ گڈاپ اور ناظم آباد ڈسٹرکٹ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ا جتماع ذکر و نعت کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر  تعداد میں اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔

اجتماع میں ناظم آباد ڈسٹرکٹ نگران محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی مبلغ دعوت اسلامی محمد فیضان عطاری نے کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد فضیل عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اجتماع کے اختتام پر اسپیشل پرسنز نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ آفس محمد سمیر ہاشمی عطاری،کانٹینٹ:محمد شعیب احمد عطاری)


شعبہ کفن دفن دعوت اسلامی کے تحت 8اکتوبر2024ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کفن دفن کورس ہوا جس میں مدنی مذاکرے میں مختلف شہروں سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار عزیر عطاری نے نزع کے وقت کے معاملات اور روح قبض کے بعد کرنے والے کام کے متعلق بیان کرتے ہوئے حاضرین کے درمیان غسل میت کی فضیلت، کفن کاٹنے اور پہنانے، نماز جنازہ کے متعلق گفتگو کی۔ اس موقع پر شرکا کو تدفین کے طریقہ کار سکھایا جبکہ دعوت اسلامی کی ایپ مسلم فیونرل اپلیکیشن کا تعارف پیش کیا اور ڈاؤن لوڈ کرنے کا ذہن دیا ۔(کانٹینٹ:محمد شعیب احمد عطاری)


شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی کے تحت 8اکتوبر2024 کو جامعۃ المدینہ خان پور پنجاب پاکستان میں سنتوں بھراا جتماع ہوا جس میں دورۃ الحدیث شریف کے طلباء کرام سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

رکن مجلس شعبہ مدنی کورسز حافظ محمد اویس عطاری نے12 دینی کاموں کا ذہن دیتے ہوئے حاضرین میں سے اسلامی بھائی کو معلم کورس کیلئے تیار کیا۔(رپورٹ: رکن مجلس مدنی کورسز محمداحمدسیالوی عطاری،کانٹینٹ:محمد شعیب احمد عطاری)


پچھلے دنوں کنزالمدارس بورڈ اکیڈمک ایجوکیشن آفس انچارج محمد عثمان رضا عطاری کی دعوت پر ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد کے ریسرچ ایسوسی ایٹ (آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ) انجینئر حافظ محمد اویس صاحب کی کنزالمدارس بورڈ حاضری ہوئی۔

محمد عثمان رضا عطاری نے انہیں کنزالمدارس بورڈ کا وزٹ کروایا اور شعبہ جات کے بارے میں بریف کرتے ہوئے ڈاکیومنٹری دکھائی جس پر وزٹرز نے اپنے اچھے تاثرات کا اظہار کیا ۔


13 اکتوبر 2024ء کو لاہور سٹی کے  عزیز بھٹی ٹاؤن میں شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت ٹریننگ سیشن اور مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبے کے سب ٹاؤن تا یوسی سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران شعبہ مدنی قافلہ کے لاہور سٹی ذمہ دار شہباز عطاری نے ”مدنی قافلہ“ کے موضوع پر بیان کیاجس میں انہوں نے شرکا کو مدنی قافلوں کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے 12 ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنےکی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس کے علاوہ شعبہ دارالسنہ کے پنجاب ذمہ دار مولانا غلام عطار مدنی، شعبہ مدنی قافلہ 12 ماہ کے صوبائی ذمہ دار پنجاب مولانا نوازش عطاری مدنی، شعبہ دارالسنہ کے پاکستان سطح کے ذمہ دار قاری قربان عطاری اور نگرانِ ٹاؤن ندیم عطاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔(رپورٹ: محمد باقر عطاری شعبہ مدنی قافلہ دارالسنہ پاکستان ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)