خواجہ غلام فرید رحمۃاللہ علیہ کے عرس
کے سلسلے میں کوٹ مٹھن شریف میں تقریبات
کا انعقاد
کوٹ مٹھن شریف، 29 ستمبر 2025ء:
عرس مبارک حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃُ اللہِ علیہ کے سلسلے میں کوٹ مٹھن شریف میں
دعوت اسلامی کے شعبے مزاراتِ اولیاء کے زیرِ
اہتمام 29 ستمبر 2025ء کو مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
معلومات
کے مطابق 29 ستمبر کی صبح بعد نمازِ فجر قرآن خوانی ہوئی جس میں عقیدت و احترام کے
ساتھ قرآنِ کریم کی تلاوت کی گئی جبکہ بعد
نمازِ عشا سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد بھی ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا
گل رضا عطاری مدنی نے ”شانِ صحابہ رضوان اللہ
علیہم“ کے
موضوع پر بیان کیا۔
آخر
میں اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا
سلسلہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی اور امیر اہلِ سنت دامت
برکاتہم العالیہ
سےہونے والے سوالات کے جوابات سنے۔
اس موقع
پر صاحبزادہ سید فیضان جمیل شاہ صاحب، سیّد
اسماعیل شاہ صاحب اور خواجہ راول معین کوریجہ صاحب سمیت دیگر معزز علمائے کرام کی
شرکت ہوئی۔(رپورٹ:
ساجد رسول عطاری شعبہ مزاراتِ اولیاء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
قرآن
و حدیث کے بعد صحابہ کرام اور ہمارے اسلاف کی نصیحتیں اور ان کے ارشادات ہر خاص و
عام مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ ان ارشادات سے فائدہ اٹھاتےاور اُن پر عمل
کرتے ہوئے زندگی گزارنے سے نہ صرف کامیابی
ملتی ہے بلکہ بارگاہِ رب العزت میں بھی مقبول ہوتا چلا جاتا ہے۔
اولیائے
کرام کے ارشادات سے فیض یاب ہونے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان
رسول کو اس ہفتے 26 صفحات کا رسالہ ”25 ارشادات غوث اعظم رحمۃُ اللہِ علیہ“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے
والوں کو اپنی دعاؤں بھی سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یااللہ
پاک جو کوئی ”25 ارشادات غوث اعظم رحمۃُ اللہِ علیہ“ پڑھ یا
سن لے اُسے فیضانِ غوثِ اعظم سے مالا مال فرما اور اُس کو ماں باپ سمیت بے حساب
بخش دے۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
31
اگست 2025ء کو گلشنِ معمار کے اطراف علاقے گڈاپ ٹاؤن میں دعوتِ اسلامی کے تحت
عالمی و انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی معاون ناظمہ اسلامی بہن کے گھر پر ماہِ ربیع الاول کی
مناسبت سے محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع
پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے نبیِ کریم صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
کی شان پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں
انہوں نے ”پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی تعریف مختلف انبیائے کرام کی زبانی“ بیان
کرتے ہوئے اللہ پاک نے آپ صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
کو جو دیگر انبیائے کرام پر فضیلت
عطا فرمائی ہے اس حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔
نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں ماہانہ اجتماع
شروع کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
30
اگست 2025ء کو کراچی کے علاقے کھارادر
پنجاب کالونی میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر محفلِ نعت منعقد ہوئی جس
میں ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
محفلِ
نعت میں تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے ”نبیِ پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
کی شان“
کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے نبیِ کریم صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زندگی کے ابتدائی حالات اور آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اخلاقِ
کریمہ کے متعلق حاضرین کو بتایا۔آخر میں یوسی نگران اسلامی بہن نے دعا کروائی اور
وہاں موجود تمام اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔
محفلِ
نعت کے بعد ایک سینئر ذمہ دار اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر موئے مبارک کی زیارت کا
اہتمام کیا گیا جس کی نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے اجتماعی
طور پر زیارت کی۔
کراچی
کے علاقے آگرہ تاج میں 29 اگست 2025ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام ایک تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر پر منعقد ہوئی جس میں علاقے
کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تلاوتِ
قراٰن سے محفلِ نعت کا آغاز ہوا جس کے بعد نعت خواں اسلامی بہنوں نے پیارے آقا ،
مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ
میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
تلاوت
و نعت کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی
بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی جبکہ محفل میں موجود دعوتِ اسلامی کی
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اختتامی دعا کروائی۔
بعدازاں
محفلِ نعت میں شرکت کرنے والی تمام اسلامی بہنوں نے سرکارِ دوعالم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موئے
مبارک (داڑھی
کے بال مبارک)
کی زیارت کی۔
ایسٹ ڈویژن، کراچی کے علاقے چنیسر ٹاؤن میں ”محفلِ نعت“ پروگرام
کا انعقاد
ایسٹ
ڈویژن، کراچی کے علاقے چنیسر ٹاؤن میں 28 اگست 2025ء کو ایک اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر ”محفلِ نعت“
پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنیں بالخصوص صاحبزادیِ
عطار سلمہا
الغفار
اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی شرکت ہوئی۔
تلاوت
و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا
جس میں انہوں نے درودِ پاک کے فضائل بیان کرتے ہوئے عورت کا اسلام سے پہلے کا حال
اور بعدِ اسلام کی کیفیت بتائی۔
نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو 1500 واں جشنِ ولادت خوب دھوم دھام سے
منانے اور آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
کی بارگاہ میں نیک اعمال کا تحفہ پیش کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفار
نے دعا کروائی جبکہ وہاں موجود تمام اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔
اسلامی
بہنوں کے عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 25 اگست
2025ء کو عالمی مجلسِ مشاورت کی میٹنگ ہوئی جس میں کراچی کی اراکینِ عالمی مجلسِ
مشاورت نے فزیکل جبکہ بیرونِ ملک میں موجود اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بذریعہ
انٹرنیٹ شرکت کی۔
معلومات
کے مطابق اس میٹنگ میں اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت کے تحت آنے والے سب کانٹیننٹ
اور شعبہ جات کے دینی کاموں کی کارکردگی نیز سفر کارکردگی کا جائزہ بذریعہ
پریزنٹیشن پیش کیا گیا۔
اسی
پریزنٹیشن کے ذریعے لینگویج ڈیپارٹمنٹ کے تحت دنیابھر میں انگلش، بنگلہ، عربک اور
دیگر لینگویجز میں ہونے والے دینی کاموں کا تعارف، کارکردگی اور آئندہ کی پلاننگ
پر مشاورت کی گئی۔
اراکینِ
عالمی مجلسِ مشاورت اور سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دنیا
بھر میں اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کا بڑھانے کے لئے 1 ستمبر 2025ء کو مدنی مشورے
کا انعقاد کیا گیا جس میں اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت اور سب کانٹیننٹ نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے کے دوران آئندہ سال اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے نگرانِ شوریٰ کے بیان
پر کلام کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شوریٰ کے مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں
کے دینی کاموں کے حوالے سے ملنے والے اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
علاوہ
ازیں سب کانٹیننٹ میں اسلامی بہنوں کے دینی کاموں میں پیش آنے والے مسائل اور اُن کے حل کے لئے تمام ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
عالمی سطح پر دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں
کے درمیان ہونے والی دینی ایکٹیویٹیز کے سلسلے میں 8 ستمبر 2025ء کو آن لائن میٹنگ
ہوئی جس میں اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔
معلومات کے مطابق میٹنگ کی ابتدا میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں شخصیات اسلامی
بہنوں کو وزٹ کروانے کے حوالے سے چند ایس اوپیز بیان کئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دیگر
موضوعات پر کلام کیا اور رواں سال کے
تجربات سمیت فیڈبیک کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ سال ماہِ ربیع الاول اور یومِ تحفظِ
ختمِ نبوت کے موقع پر اورسیز کے لئے ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کے متعلق چند اہم
امور پر گفتگو کی۔
نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت نے میٹنگ میں شریک اسلامی بہنوں کی اخلاقی اعتبار سے تربیت
کرتے ہوئے انہیں اپنے ماتحت اسلامی بہنوں سے رابطہ مضبوط کرنے، اُن کے درپیش مسائل
کا حل بتانے اور دعوتِ اسلامی کے اصول و ضوابط نافذ کروانے کا ذہن دیا۔
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران
کا دادو شہر،
سندھ میں شیڈول رہا جہاں انہوں نے اہلسنت و جماعت کے 3 جامعات کا وزٹ کیا۔
معلومات
کے مطابق ذمہ داران میں موجود شعبہ رابطہ بالعلماء کے صوبائی ذمہ دار محب اللہ
عطاری مدنی نے شعبہ مکتبۃالمدینہ کے ذمہ
دار کے ہمراہ مفتی نصر اللہ حسینی صاحب، مفتی صغیر سکندری صاحب اور مفتی مختیار
قاسمی صاحب سے ملاقات کی۔
صوبائی
ذمہ دار نے مفتیانِ کرام کو دعوتِ اسلامی کے کُتُب و رسائل ، ایپلی کیشنز اور دینی
خدمات کے متعلق بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے امیرِ
اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور دعوتِ اسلامی کے لئے دعائیں کی۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ ملتان میں میلادِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اجتماع
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں
میلادِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اجتماع منعقد
کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ابتداءً
معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن سے اجتماع کا آغاز ہوا جس کے بعد نعت خواں اسلامی
بھائیوں نے اشاروں کی زبان میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے اشاروں زبان میں ”محبتِ رسول
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے
حوالے سے سنتوں بھرا بیان بھی کیا۔
مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے اپنے بیان کے دوران اسپیشل پرسنز کی مختلف امور پر ذہن سازی کی جس
پر اسپیشل پرسنز نے نمازوں کی پابندی کرنے، دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور قافلوں
میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد جمال عطاری اسپیشل پرسنز
ڈیپارمنٹ ملتان ڈویژن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
غازی پور بستی، جلال پور پیر والا، پنجاب میں میلادِ
مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اجتماع کا انعقاد
پچھلے
دنوں جلال پور پیر والا، پنجاب کے علاقے غازی پور بستی میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ”میلادِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اجتماع“ کا
انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز اور ان کے سرپرستوں نے بھرپور انداز میں شرکت
کی۔
تفصیلات
کے مطابق میلاد اجتماع میں تلاوت و نعت کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز
کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں بیان کیا اور ذکرِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فضائل
بتائے۔
مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود اسپیشل پرسنز
کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے، نیکیاں کرنے اور دینی
ماحول سے وابستہ رہنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد
جمال عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارمنٹ ملتان ڈویژن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami