
پرتھ ، آسٹریلیا 20 اگست 2025ء:
پر تھ
شہر ، آسٹریلیا میں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی خدمات سرانجام دینے والی نگران و جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا 20 اگست 2025ء کو اہم مدنی مشورہ ہوا جس میں تنظیمی امور و ایونٹس
کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 22 اور 23 اگست 2025ء کو UK کے
یاکشائر ریجن میں اسلامی بہنوں کے لئے 2 دن پر مشتمل ”نماز کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم
و بیش 57 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق یہ کورس اردو و انگلش زبان میں
کروایا گیا جس میں اسلامی بہنوں کو اپنی نماز درست کرنے، فرائض و واجبات سیکھنے
اور مختلف دعائیں یاد کرنے کا موقع ملا۔
اگر آپ بھی اپنی نماز کو درست کرنا یا دینِ
اسلام کی تعلیمات سے آگاہی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں سے رابطہ کریں اور ڈھیروں علمِ دین سے فیضیاب ہوں۔

دینِ اسلام کی خدمت میں مصروفِ عمل عالمی سطح کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 29 اگست
2025ء کو ”یومِ دعوتِ اسلامی“ اور ”عقیدۂ ختمِ نبوت کورس“ کے حوالے
سے مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی اور ”یومِ دعوتِ اسلامی“ منانے نیز ”عقیدۂ ختمِ نبوت کورس“
زیادہ سے زیادہ کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

کئی سالوں سے دینِ اسلام کی خدمت میں مصروفِ عمل
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
28 اگست 2025ء کو ”یومِ دعوتِ اسلامی“ اور ”عقیدۂ ختمِ نبوت
کورس“ کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی اور ”یومِ دعوتِ اسلامی“ منانے نیز ”عقیدۂ ختمِ نبوت کورس“ زیادہ
سے زیادہ کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
کلفٹن، کراچی میں مرحومہ ذمہ دار اسلامی بہن کے
لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد

کراچی کے علاقے کلفٹن میں دعوتِ اسلامی کے تحت
24 اگست 2025ء کو ایک مرحومہ ذمہ دار اسلامی بہن کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اس اجتماعِ پاک میں تلاوت و نعت کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے
”آخرت کی تیاری “ کے موضوع پر بیان کیاجس میں انہوں نے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے
انہیں قراٰنِ پاک تجوید سے پڑھنے کی اہمیت و فضیلت بتائی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے
اسلامی بہنوں کو مدرسۃالمدینہ بالغات اور
فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کے درمیان عالمی سطح پر ہونے والے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں
25 اگست 2025ء کو عالمی مجلسِ مشاورت کی میٹنگ ہوئی جس میں کراچی کی اراکینِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے براہِ راست جبکہ بیرونِ ملک کی اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت نے آن
لائن شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت کے
تحت آنے والے سب کانٹیننٹ اور شعبہ جات کے دینی کاموں کی کارکردگی نیز سفرِ
کارکردگی کا جائزہ پریزنٹیشن کے ذریعے پیش کیا گیا۔
اسی طرح لینگویج ڈیپارٹمنٹ کے تحت دنیا بھر میں
انگلش، بنگلہ، عربی اور دیگر زبانوں میں ہونے والے دینی کاموں کا تعارف ، کارکردگی
آئندہ کی پلاننگ پر مشاورت کی گئی۔

کراچی کے علاقے چاندنی چوک میں قائم ایک پرانی
ذمہ دار اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر 25 اگست 2025ء کو محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا
جس میں خصوصی طور پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اور دیگر مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت سے آغاز ہونے والی محفلِ نعت میں
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی
اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی
ترغیب دلائی۔آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اختتامی دعا کروائی
اور اسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔
افریقہ کی مختلف سب کانٹیننٹ کی رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت کا آن
لائن مدنی مشورہ

افریقہ کی مختلف سب کانٹیننٹ کی رکنِ عالمی
مجلسِ مشاورت کا جولائی 2025ء میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں کینیا،
تنزانیہ اور یوگنڈا کا سفرہوا تھا جس کا جائزہ لینے کے لئے 21 اگست 2025ء کو آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا ۔
اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سفر کے متعلق کلام کرتے ہوئے اس میں درپیش مسائل کو حل
کرنے پر غور کیا گیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے افرادی قوت کو مضبوط کرنے اور دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اولیائے
کرام اللہ عَزَّوَجَلَّکے وہ برگزیدہ
بندے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کو دینِ اسلام کی خدمت، ذکرِ الٰہی، اور سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فروغ کے لیے
وقف کر دیا۔ یہ اللہ کے محبوب اور اس کی مخلوق کے لیے رحمت ہوتے ہیں۔ ان کی زندگی
تقویٰ، زہد، صبر، شکر، ایثار اور محبتِ الٰہی کی عملی تصویر ہوتی ہے۔
اولیاء
کی شان یہ ہے کہ اللہ پاک نے ان کے دلوں کو اپنی یاد اور محبت سے روشن فرما دیا۔
وہ دنیاوی لذتوں اور خواہشات سے بے نیاز ہوکر بندوں کو حق کی طرف بلاتے ہیں۔ ان کی
صحبت دلوں کو سکون، روح کو پاکیزگی اور کردار کو نکھار عطا کرتی ہے۔
اولیائے
کرام کی شان میں اللہ پاک قراٰنِ مجید میں فرماتا ہے: اَلَاۤ اِنَّ اَوْلِیَآءَ اللّٰهِ
لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ/ ترجمہ کنز
العرفان: سن لو! بیشک ا للہ کے ولیوں پر نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔ (سورہ
یونس، آیت 62)
شیخ
طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اولیائے کرام کی شان کے متعلق
معلومات حاصل کرنے اور ان سے محبت و عقیدت رکھنے کے لئے عاشقانِ رسول کواس ہفتے 29
صفحات کا رسالہ ”اولیا کی شان بزبانِ قراٰن“ پڑھنے/ سننے کی
ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں بھی سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یااللہ
پاک! جو کوئی 29 صفحات کا رسالہ”اولیا کی شان بزبانِ قراٰن“ پڑھ
یا سن لے اُسے اپنے ولیوں کی پیروی کی توفیق دے اور اُسے اپنے مقبول بندوں میں
شامل کرکے ماں باپ سمیت بے حساب جنتُ الفردوس میں داخلہ نصیب فرما۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:

مختلف
شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت انجینئر ٹاؤن لاہور میں شخصیات اجتماع منعقد ہوا
جس میں مختلف افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور تاجران نے شرکت کی۔
اجتماع
کے آغاز میں معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعتِ خواں اسلامی بھائی نے
پیارے آقا، مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
دارالعلوم
کنزالایمان رضویہ اور دارالعلوم اہلسنت رضویہ میرپورخاص میں علما سے ملاقات

23
ستمبر 2025ء کو شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت مکتبہ المدینہ کراچی کے ذمہ دار مولانا
شعیب عطاری مدنی، صوبائی ذمہ دار مولانا محب عطاری مدنی اور میرپورخاص ڈویژن کے
شعبہ ذمہ دار نے دارالعلوم کنزالایمان رضویہ اور دارالعلوم اہلسنت رضویہ میرپورخاص
میں مفتی زاہد سکندری صاحب، مولانا یار
محمد سنگراسی صاحب، مفتی کمال سکندری صاحب اور حافظ محمود قادری صاحب سے ملاقات کی۔
ملاقات
کے دوران مکتبہ المدینہ کی جانب سے مختلف کُتُب و رسائل کا تعارف پیش کیا گیا جس
پر علمائے کرام نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعوتِ اسلامی دین کی
خدمت ہر شعبے میں انجام دے رہی ہے اور مکتبہ المدینہ کے ذریعے درس نظامی کی کُتُب اور دینی لٹریچر کے ذریعے مسلک ِاعلیٰ حضرت رحمۃ
اللہ علیہ
نیز دینِ متین کی خدمات جاری ہیں۔

کراچی
کے علاقے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں واقع گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز میں 22 ستمبر
2025ء کو شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت اسٹوڈنٹس کو دینی مسائل سکھانے کے لئے ایک ٹریننگ سیشن ہوا جس پر پرنسپل سمیت اسٹاف
کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ٹریننگ
سیشن میں ناظم آباد ڈسٹرکٹ کے ذمہ دار عزیر عطاری نے ابتداءً غسلِ میت کی اہمیت و
فضیلت بیان کی اور اسٹوڈنٹس کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانےکا عملی طریقہ
بتایا۔
اسی
دوران ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی
بھی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا ظہار کیا۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)