11 اکتوبر 2024ء کو    دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی سٹی کی نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ کراچی سٹی اور ڈویژن وڈسٹرکٹ کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس دوران رولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون 2024ء کے متعلق دینی کاموں کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون ایونٹ (2024ء) مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی جس پر تمام نگران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


12 اکتوبر 2024ء کو گلشنِ اقبال لیموں گوٹھ میں ایک مدرسہ اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر دعوتِ اسلامی کے تحت محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محفلِ نعت کی ابتدا میں تلاوتِ قراٰنِ پاک سے کی گئی اور نعت خواں اسلامی بہنوں نے حضور خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کا سنتوں بھرا بیان ہوا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دورانِ بیان غوثِ پاک رحمۃُ اللہِ علیہ کی والدہ کی مثالی تربیت کے متعلق اسلامی بہنوں کو بتایا نیز حاضرین کو اسی کے مطابق اپنے بچے اور بچیوں کی تربیت کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


P.I.B کالونی کراچی میں موجود فیضانِ صحابیات میں دعوتِ اسلامی کے تحت 12 اکتوبر 2024ء کو اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ٹاؤن سطح کی ذمہ داران اور شعبہ فیضانِ صحابیات کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن اور عالمی سطح کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کی ذمہ دار نے شعبے کے دینی کاموں پر کلام کیا اور اسلامی بہنوں کی مختلف امو رپر تربیت و رہنمائی کی۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئےاُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے نیز اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی بھی ترغیب دلائی گئی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والی دینی ایکٹیویٹیز کے سلسلے میں 3 اکتوبر 2024ء کو ایک مدنی مشورہ ہوا جس  میں کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت ملک سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مرکزی مجلسِ شوریٰ اور کابینہ کے مدنی پھول (ماہِ اگست 2024ء) پڑھ کر سنائے جس کے بعد مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنوں کے مدنی مشوروں کا شیڈول٭تنظیمی اپڈیٹس اور اُس کے مطابق دینی کاموں کے اہداف٭دیگر زبانوں (ترکش، بنگلہ، فرینچ، پشتو) میں دینی کام کرنا٭گھر درس اور 2024ء کے اہداف٭چھٹیوں میں رہائشی کورسز کروانا٭رہائشی کورسز کا شیڈول بنانا٭ڈونیشن باکسز کی کارکردگی٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی کارکردگی اس کے مدنی پھول٭دینی کاموں میں مصروفِ عمل بریج کمیونٹی اور مقامی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی٭دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے بیانات کا طریقۂ کار اور اس کا پیٹرن۔


عالمی سطح پر امتِ مسلمہ کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی طرف راغب کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 1 اکتوبر 2024ء کو اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

ابتداءً مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مرکزی مجلسِ شوریٰ اور پاک کابینہ کے مدنی پھول (ماہِ اگست 2024ء) پڑھ کر سنائے جس کے بعد مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنوں کے مدنی مشوروں کا شیڈول٭تنظیمی اپڈیٹس اور دینی کاموں کے اہداف٭دیگر زبانوں (ترکش، بنگلہ، فرینچ، پشتو) میں دینی کام کرنا٭گھر درس اور 2024ء کے اہداف٭چھٹیوں میں رہائشی کورسز کروانا٭رہائشی کورسز کا شیڈول بنانا۔


23 اکتوبر 2024ء کو قراٰن و حدیث کی تعلیمات دنیا بھر میں عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کا ماہانہ مدنی مشورہ شیرانوالہ گیٹ برانچ لاہور میں ہوا۔

اس مدنی مشورےمیں میں نگرانِ شعبہ مولانا سیّد غلام الیاس عطاری مدنی نے شعبے کے نظام کو مزید بہتر بنانے، ٹیلی تھون 2024ء کا ہدف مکمل کرنے اور ماہِ مدنی قافلہ میں محارم اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے کی ترغیب دلائی۔

مدنی مشورے کے آخر میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کے درمیان اُن کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


جشنِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مناسبت سے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام وقتاً فوقتاً پاکستان بھر کے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ اداروں میں اجتماعِ میلاد منعقد کئے جارہے ہیں۔

اسی سلسلے میں گزشتہ روز لاہور، پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی (ITU) میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر، جسٹرار، ڈپٹی جسٹرار، کنٹرولر، پروفیسرز اور اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

تلاوت و نعت سے اجتماعِ میلاد کا آغاز ہوا جس کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو سیرتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بارے میں بتایا۔

رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے انہیں بھی ان میں حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ عشر دعوتِ اسلامی کے تحت  پچھلے دنوں فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں متعلقہ شعبے کے رکنِ شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے جنوری تا اگست 2024ء تک ہونے والے دینی کاموں پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی سابقہ کارکردگی سمیت اہداف کے ساتھ اس کا تقابلی جائزہ لیا ۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کی موجودہ کارکردگی پر بھی کلام کیا اور صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے دینی کاموں کی انفرادی کارکردگی (جنوری تا اگست 2024ء) کا جائزہ لیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے، ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے ٹیلی تھون 2024ء کی تیاری کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور آمدن و خرچ کا جائزہ لیا جس پر تمام صوبائی ذمہ داران نے اپنی اپنی نیتیں پیش کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


آپ کی دعوت اسلامی اپنی مختلف سروسز کو ایک ڈیجیٹل نیوز لیٹر کی شکل میں پیش کرنے جا رہی ہے۔

اس جدید نیوز لیٹر سے آپ اپنے اور اپنے گھروالوں کی ضروریات کے مطابق دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کی سروسز صرف ایک کلک یا بار کوڈ کو اسکین کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔

آئیے نظر ڈالتے ہیں اس ڈیجیٹل دعوت اسلامی نیوز لیٹر سے آپ کیا فوائد حاصل کر سکتے ہیں !

صرف ایک کلک پر آپ دیکھیئے

* مقبول عام پروگرام۔

* بچوں کیلئے کارٹون سیریز

* اپنی زبان میں اسلامی لیٹریچر پڑھیئے

* ویڈیوز دیکھیئے

* اپنے ملک یا اپنی زبان میں موجود دعوت اسلامی کے سوشل میڈیا پیجز وزٹ کیجئے

* اپنی زبان میں دینی کورسز کیجئے

* اپلیکیشنز ڈائنلوڈ کیجئے

* روحانی علاج ،استخارہ ،کاٹ کروائیے

* امیر اہلسنت مولانا الیاس قادری دامت براکاتہم العالیہ کا مرید بنیے

* دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شامل ہوں

اور یہ سب کچھ دنیا میں کسی بھی جگہ سے اپنی سہولت کے مطابق۔

آج ہی وزٹ کیجئے اور اپنے جاننے والوں کو بھی شئیر کیجئے۔

https://dawateislami.net/pamphlets/7755


شعبہ کفن دفن دعوت اسلامی کے تحت 21اکتوبر2024ء کو گلشن اقبال زلیخا مسجد میں  کفن دفن کے متعلق ایک نشست ہوئی جس میں عزیر عطاری شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار نے یوسی نگران عارف عطاری، ٹاؤن ذمہ دار شاکر عطاری اور یوسی ذمہ دار حسن عطاری سمیت گلشن اقبال زلیخا مسجد کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

عزیر عطاری شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار نے حاضرین کو غسل میت دینے، کفن کاٹنے، پہنانے، نمازجنازہ اور تدفین کا عملی طریقہ سکھایا اور مختلف مسائل پر بات کی جبکہ ایک شخصیت کے گھر جاکر سنت رسول صلی اللہ علیہ و الہ وسلم پر عمل کرنے کی نیت سے تعزیت کی۔

اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے مسلمانوں کو غسل میت دینے کی فضیلت پر بیان کرتے ہوئے مسلم فیونرل اپلیکیشن کا تعارف کروایا اور شرکا کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور 3نومبر2024 کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون مہم کی ترغیب دلائی جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔( کانٹینٹ: محمدشعیب احمد عطاری) 


دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے دینیات ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان بھر کے کیمپسز میں ربیع الثانی کے بابرکت مہینے میں میلاد کمپٹیشن کا اختتام ہوا۔ جس میں مقابلہ حسن قرأت ، حسن نعت، حسن بیان اور کوئز کے مقابلے رکھے گئے تھے ۔ ابتدائی مرحلے میں کیمپس کی سطح پر یہ مقابلے ہوئے۔ اگلے مرحلے میں ریجن سطح پر طلباوطالبات کے درمیان مقابلہ ہوا، فائنل مرحلے میں پاکستان سطح پر مقابلہ ہوا۔ جس میں 78طلباوطالبات نے اول ، دوم اور سوم انعامات حاصل کیے۔ان طلباوطالبات کو گیارہویں شریف کے اجتماعات میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔ان مقابلوں کو طلباوطالبات کی چار کیٹیگریز پری پرائمری بوائز،پری پرائمری گرلز، بوائزہائی اسکول   اور گرلزہائی اسکول میں تقسیم کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ میلاد کمپٹیشن کا آغاز صفر المظفر میں ہوا تھا۔(غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر(مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی)


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ  دعوت اسلامی کے تحت 23اکتوبر2024ء کو شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے صوبائی ذمہ دار پنجاب محمد فہیم عطاری اور ڈویژن ذمہ دار محمد رضا عطاری نے قصور میں قرآن محل کے لیے ملنے والی جگہ کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران محمد منہال عطاری بھی موجود تھے ۔ذمہ داران دعوت اسلامی نے جلد از جلد اس جگہ کو اوراق مقدسہ کی حفاظت کے لیے استعمال میں لانے کے متعلق گفتگو کی ۔(کانٹینٹ: محمدشعیب احمد عطاری)