تحصیل پنیالہ خیبر پختونخواہ میں عظیم الشان
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
حضرت سیدنا امام محمد بن محمد غزالی رحمۃ اللہ
تعالی علیہ منہاج العابدین میں فرماتے ہیں: مسلمانوں کی اجتماعی عبادت سے دین کو
تقویت پہنچتی اور اسلام کا جمال ظاہر ہوتا ہے اسی کے پیش نظر دنیا بھر میں خدمت دین کرنے
والی تحریک دعوت اسلامی کے تحت تحصیل پنیالہ
خیبر پختونخواہ میں عظیم الشان ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا۔
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا
عطاری نے سوشل میڈیا کے نقصانات کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور دوران بیان
اجتماع میں آنے والے عاشقان رسول کو ٹیلی تھون میں حصہ لینے اور ماہ مدنی قافلہ میں
12 ماہ، 1 ماہ، 12 دن کے مدنی قافلوں میں راہ خدا میں سفر کرنے کی نیتیں کروائیں۔
اس موقع پر بیان کے آخر میں عاشقان رسول
سے ملاقات کا بھی سلسلہ ہوا۔ (رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی
یعفور رضا عطاری،کانٹینٹ: محمدشعیب احمد عطاری)
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ٹیچرز فورم دعوت اسلامی کے
زیر اہتمام23اکتوبر2024ء کو مسرت بینکوئیٹ لطیف آباد 2نمبر حیدرآباد میں میلاد مصطفیٰ کانفرنس ہوا جس میں اسکولز
آنر ،ٹیچرزاور اسکول ڈائریکٹر مسرور احمد زئی صاحب سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
میلاد مصطفیٰ کانفرنس میں عالمی اسلامک اسکالر
استاذ الفقہ مفتی علی اصغر عطاری نے
حاضرین کے درمیان سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موضوع پربیان فرمایا۔
اس
موقع پر منتخب کالجز طلبہ کے مابین نعتیہ
مقابلہ ہوا جبکہ ا ساتذہ سے سوال و جواب اور منتخب طلبہ میں تقسیم انعامات کا سلسلہ ہوا ۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم معاون ٹاؤن نگران احمد رضا رئیس
عطاری،کانٹینٹ:محمدشعیب احمد عطاری)
بوسن ٹاؤن ملتان میں قائم المدینہ پبلک ہائی
اسکول میں وضو کورس کا انعقاد
ملتان، پنجاب کے علاقے متی تل بوسن ٹاؤن میں
موجود المدینہ پبلک ہائی اسکول میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت 16 اکتوبر
2024ء کو وضو کورس منعقد کیا گیا جس میں 9th اور
10th کےاسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور پرنسپل نے شرکت کی۔
اس کورس میں بوسن ٹاؤن ذمہ دارشعبہ مدنی کورسز
مولانا محمد بلال عطاری مدنی نے وضو کے حوالے سے اسٹوڈنٹس کی تربیت کرتے ہوئے
انہیں وضو کے فرائض و سنتوں کے بارے میں بتایا۔
کورس کے اختتام پر پرنسپل نے اپنے تاثرات دیتے
ہوئے کہا کہ اس طرح کے کورسز ہر ادارے میں ہونے چاہئیں جبکہ ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی جانب سے پرنسپل کو دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار رسالہ تحفے میں پیش کیا
گیا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
18اکتوبر 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کے سلسلے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
کوٹلی کشمیر میں موجود ”A.K Institute Of Special Education Kotli Azad
Kashmir“ کا دورہ کیا ۔
ذمہ داران میں موجود صوبائی ذمہ دار نابینا افراد کامران عطاری میرپور کشمیر کے ڈویژن ذمہ دار سلیمان
عطاری نے انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل سمیت ڈیف اسٹاف کے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور
انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروانے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
اس موقع پر گونگے، بہرے اور نابینا اسٹوڈنٹس کے
لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی ڈویژن
کشمیر کے ذمہ دار سلیمان عطاری نے کی۔
دورانِ حلقہ اسٹوڈنٹس کو درودِ پاک کا ورد کرنے
اور فضائلِ نماز پر ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں نمازوں کی پابندی کرنے، اساتذۂ کرام
اور اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا گیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کشمیر کے ضلع کوٹلی میں نابینا افراد کے درمیان
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 17
اکتوبر 2024ء کو کشمیر کے ضلع کوٹلی میں نابینا افراد کے درمیان علاقائی دورہ
برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار کامران عطاری ڈویژن ذمہ
دار سلیمان عطاری سمیت دیگر ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے مختلف شعبوں سے وابستہ نابینا افراد اور ان کے سرپرستوں سے
ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔
صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے نابینا افراد کو
اسپیشل پرسنز دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ (نابینا افراد) کا تعارف کرواتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار آڈیو رسالہ سننے اور علمِ دین سیکھنے کا ذہن دیا۔ اس
کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں
سفر کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی بھی دعوت
دی۔
بعدازاں نابینا افراد اور اُن کے سرپرستوں نے
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اور دعوتِ اسلامی بالخصوص بانیِ دعوتِ اسلامی شیخِ
طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد
الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا شکریہ ادا کیا۔ (رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
شعبہ تقسیمِ رسائل دعوتِ اسلامی کے تحت 20
اکتوبر 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ذمہ داران کی میٹنگ منعقد
ہوئی جس میں پاکستان، صوبہ اور ڈویژن سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
میٹنگ کی ابتدا میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ
لیا اور ٹیلی تھون 2024ء کے بارے میں کلام کرتے ہوئے ذمہ داران کو اہداف دیئے۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی ذہن
سازی کرتے ہوئے رسید بکس، بروشرز اور دیگر امور پر مدنی پھولوں سے نوازا نیز
نمایاں کارکردگی پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تحائف
بھی دیئے۔بعدازاں میٹنگ میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت
سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
22 اکتوبر 2024ء کو فیصل آبا دپنجاب میں قائم
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدرسۃ المدینہ بوائز کا مدنی مشورہ
منعقد ہوا جس میں نگرانِ فیصل آباد ڈویژن
مشاورت، مدرسۃالمدینہ بوائز فیصل آباد ڈویژن کے مدرسین و ناظمین اور ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
سابقہ کارکردگیوں کا جائزہ لیا نیز ٹیلی
تھون 2024ء کے حوالے سے ناظمین و مدرسین اور ذمہ داران کو اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔
اس کے علاوہ رسید بکس، بروشرز اور دیگر اہم نکات
پر تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر تمام اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔ آخر
میں اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیصل آباد میں اسپورٹس کلب کے کوچ اور کھلاڑیوں کے لئے اجتماعِ میلاد کا انعقاد
فیصل آباد میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں 18 اکتوبر 2024ء کو رابطہ برائے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تحت
اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسپورٹس کلب کے کوچ، کھلاڑی، افسران
اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوت و نعت سے کیا گیا جس کے
بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کا
سنتوں بھرا بیان ہوا جس میں انہوں نے قراٰنِ پاک کے فضائل بیان کرتے ہوئے قراٰنِ
مجید کی حقانیت کے بارے میں لوگوں کو بتایا نیز حاضرین کو قراٰنِ کریم کی تعلیمات
پر عمل کرنے کا ذہن بھی دیا۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے عاشقانِ رسول
کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور
صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا جبکہ وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ملک بھر کے
ناظمین کا سنتوں بھرا اجتماع
صوبائی دارالحکومت لاہو رکے جوہر ٹاؤن میں قائم
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے
تحت سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ملک بھر کے ناظمین کی شرکت رہی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا اور
نعت خواں اسلامی بھائیوں نے حضور شافع یوم النشور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کی بارگاہ میں نعت شریف کا ہدیہ پیش کیا۔
تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے
ناظمین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی
اعتبار سے تربیت کی۔
آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے
شعبے کے دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی کے حامل ناظمین میں حوصلہ افزائی کے لئے
تحائف تقسیم کئے اور انہیں مزید بہتری لانے کی ترغیب بھی دلائی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکنِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
امتِ مسلمہ کی اصلاح کا جذبہ رکھنے والی عالمی
سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی لوگوں کو
گناہوں سے بچانے، انہیں پنج وقتہ نمازی بنانے اور نیکیاں کرنے کا ذہن دینے کے لئے وقتاً
فوقتاً سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کرتی رہتی ہے۔
اسی سلسلے میں آج مورخہ 24 اکتوبر 2024ء کوپاکستان
سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا جائے گا جن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین اور مبلغینِ دعوتِ
اسلامی بیانات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا (KPK)میں قائم پنیالہ شریف اسٹیڈیم سے براہِ راست مدنی چینل
پر ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا
جائے گا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا
بیان کریں گے۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری،
سیکٹر 15 نزد 13 نمبر بس اسٹاپ اورنگی ٹاؤن کراچی کی جامع مسجد سبحانی میں رکنِ
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، پنجاب کلب کھارادر کراچی کی جامع مسجد
مدینہ میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری، شاہ پور صدر، ضلع سرگودھا کی
جامع مسجد نور میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، سخی حسن چورنگی کراچی کی جامع مسجد بہزاد لکھنوی
میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، پارک روڈ حافظ
آباد کے حنیف محمد کرکٹ اسٹیڈیم میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں PHD
ڈاکٹرز اور University Faculty حضرات کے لئے ہونے والے”Grand Congregation“ کے سلسلے میں
22 اکتوبر 2024ء کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ )دعوتِ اسلامی( کے اسلامی بھائیوں نے حیدرآباد
میں مختلف یونیورسٹیز کے پروفیسرز سمیت اس
ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
پروفیسرز، ڈین فیکلٹی،
بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ کامرس کو اس ”Grand Congregation“ میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
معلومات کے مطابق جن حضرات کو”Grand Congregation“ کی دعوت دی گئی اُن میں سے بعض کے نام یہ ہیں:
٭ پروفیسر ڈاکٹر منیر سومرو (ایچ او
ڈی زیبسٹ یونیورسٹی حیدرآباد)٭ پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد
چانڈیو (ڈین فیکلٹی بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ کامرس) ٭ پروفیسر ڈاکٹر اشفاق٭پروفیسر ڈاکٹر افصل سہتو ٭پروفیسر
ڈاکٹر ممتاز قاضی٭ پروفیسر ڈاکٹر حاکم مہسر(ڈائریکٹر کامرس ڈیپارٹمنٹ ) ٭ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے پروفیسر
ڈاکٹر امان اللہ پریار ٭پروفیسر ڈاکٹر زبیر میمن٭پروفیسر ڈاکٹر
سہیل احمد شاہ٭پروفیسر ڈاکٹر دودو خان ملوکانی٭پروفیسر ڈاکٹر طارق جلبانی٭پروفیسر
شفیق احمد شہانی٭ یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس ٹنڈو محمد خان کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر غلام علی جاریکو ۔
اس ملاقات میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ محمد شہزاد
عطاری سمیت صوبائی ذمہ دار مولانا عزیز عطاری مدنی اور سٹی ذمہ دار مولانا سعد
عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: سعد عطاری ، شعبہ تعلیم سٹی ذمہ دار ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں یمن اور انڈونیشیا کے علمائے کرام نے
کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈآفس کا دورہ کیاجہاں انہیں دارالمدینہ سے
متعلق پریزنٹیشن دی گئی اور ادارے کے مختلف شعبوں کا وزٹ بھی کروایا گیا ۔
اس موقع پر علمائے کرام کو دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک
اسکول سسٹم کے نصاب اور نظام تعلیم کی
خصوصیات سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاشوں کو سراہتے ہوئےاپنے اپنے
تاثرات دیئے اور خوشی کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ
اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین
عطاری)