دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں 1500سالہ جشنِ ولادتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خوشی میں میلاد کمپٹیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات کے درمیان قرأت، نعت، بیان اور حفظِ حدیث کے مقابلے منعقد ہوئے۔

حفظِ حدیث کے مقابلے امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی کتاب ”اربعینِ عطّار“ سے منتخب چالیس احادیثِ مبارکہ پر مبنی تھے۔

مقابلوں کی مرحلہ وار ترتیب:

ابتدائی مرحلے میں کیمپس لیول پر طالبات کے درمیان قرأت، نعت، بیان اور حفظِ حدیث کے مقابلے ہوئے جن میں حفظِ حدیث کے شرکا نے بیس احادیث یاد کیں جس کے بعد سٹی لیول پر مقابلہ ہوا جہاں تعداد چالیس احادیث تک بڑھا دی گئی۔

آخر میں فائنل سندھ لیول کا انعقاد ہوا جس میں طالبات نے نہایت جذبے، شوق اور درست تلفظ کے ساتھ عربی متن و اردو ترجمہ یاد کر کے اپنے عشقِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا عملی مظاہرہ کیا۔

حفظِ حدیث کے سندھ لیول کے نتائج:

٭پہلی پوزیشن(حفظ ِ حدیث): بنتِ عبد الواحد – آرام باغ کیمپس، کراچی ریجن۔

٭دوسری پوزیشن(حفظ ِ حدیث): بنتِ محمد فیصل – ایف بی ایریا گرلز ہائی اسکول، کراچی ریجن۔

٭تیسری پوزیشن(حفظ ِ حدیث): بنتِ محمد عدنان – لطیف آباد گرلز کیمپس، حیدرآباد ریجن

اختتام پر دارالمدینہ کی جانب سے نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات کو شیلڈز پیش کی گئیں۔اس موقع پر طالبات نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احادیثِ مبارکہ یاد کرنا ان کے لئے باعثِ سعادت اور روحانی مسرت کا ذریعہ بنا نیز اس عمل نے ان کے دلوں میں علمِ دین اور عشقِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی محبت کو مزید مضبوط کر دیا۔(رپورٹ: مولانا رضا عطاری مدنی، اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)