اسپیشل پرسنز کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے والے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ضلع راولپنڈی، پنجاب کے اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کہوٹہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں اسپیشل اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

اس حلقے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار نعیم سلطان عطاری نے اشاروں کی زبان میں اسپیشل اسٹوڈنٹس کو مختصر نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)