20 ربیع ُالآخر , 1447 ہجری
فیصل
آبادکے جڑانوالہ روڈ پر واقع اسپیشل ایجوکیشن میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد
Tue, 14 Oct , 2025
2 hours ago
08 اکتوبر 2025ء:
فیصل
آباد کے جڑانوالہ روڈ پر واقع اسپیشل ایجوکیشن میں دعوتِ اسلامی کے تحت 8 اکتوبر 2025ء کو اسپیشل بچوں کے لئے ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا
گیا جس میں ڈویژن ذمہ دار محمد سہیل عطاری صاحب نے بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت پر
زور دیا۔
اس
موقع پر انہوں نے اسپیشل بچوں کو والدین اور اساتذہ کا ادب و احترام کرنے کی اہمیت
سے آگاہ کیا اور ایک مفید لیکچر دیا جس پر
وہاں موجود اسپیشل بچوں نے دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا شکریہ ادا کیا
اور دوبارہ ایسے ٹریننگ سیشن منعقد کروانے کی درخواست کی۔(رپورٹ:محمد
عثمان عطاری فیصل آباد سٹی ڈیف ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)