اوکاڑہ، پنجاب میں قائم گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن ہائر سیکنڈری اسکول میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 14 اکتوبر 2025ء کو ایک ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں اسٹوڈنٹس سمیت اسکول اسٹاف نے شرکت کی۔

ٹریننگ سیشن کے دوران نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ سید محمد عمیر ہاشمی عطاری نے اسٹوڈنٹس کو نمازوں کی پابندی کرنے، درود و سلام کی کثرت کرنے اور ساتھ ہی قراٰنِ کریم کی زیارت کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف بھی کروایا۔

نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے اسٹوڈنٹس کو اپنے والدین اور اساتذہ کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا نیز اخلاقی اعتبار سے اُن کی تربیت و رہنمائی بھی کی۔آخر میں اسکول اسٹاف نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نگرانِ ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ سٹی ذمہ دار محمد اویس رضا عطاری اور ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد ندیم عطاری مدنی بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: مولانا محمد ندیم عطاری مدنی ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)