11 اکتوبر 2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ملتان میں واقع گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اسپیشل پرسنز  کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کالج اسٹاف سے ملاقات کی۔

نگرانِ ڈیپارٹمنٹ محمد عمیر ہاشمی عطاری نے اسٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس بالخصوص اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا اور اسپیشل پرسنز کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

حلقے کے دوران نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے ”غیبت“ کے موضوع پر اشاروں کی زبان میں بیان کرتے ہوئے اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔آخر میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے اسپیشل بچوں کو ڈیجیٹل کاؤنٹر تسبیح تحفے میں دیا اور اُن کی حوصلہ افزائی بھی کی۔(رپورٹ: محمد جمال عطاری ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارمنٹ ملتان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)