اولیائے
کرام کی فہرست میں ایک بہت بڑا نام ”حضرت بایزید بسطامی رحمۃُ
اللہِ علیہ
“
کا بھی ہے جنہوں نے اپنی پوری زندگی اللہ پاک کی عبادت، اطاعتِ رسول صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور دینِ اسلام کی تبلیغ و خدمت میں بسر کی۔ آپ کا
شمار ان عظیم صوفیائے کرام میں ہوتا ہے جنہوں نے لوگوں کے دلوں میں معرفتِ الٰہی،
محبتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور اخلاص و
زہد کا چراغ روشن کیا۔ آپ کی تعلیمات میں اخلاص، عاجزی اور نفس کی نفی کا پیغام
نمایاں ہے۔ حضرت بایزید بسطامی رحمۃُ اللہِ علیہ کی روحانی
تربیت نے بے شمار دلوں کو راہِ حق پر گامزن کیا اور آج بھی آپ کا فیض دنیا بھر کے
عاشقانِ الٰہی کو حاصل ہو رہا ہے۔
آپ رحمۃُ اللہِ علیہ کی سیرت سے عاشقانِ رسول کو بہرہ
مند کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اس ہفتے 17
صفحات کا رسالہ”حضرت بایزید بسطامی رحمۃُ اللہِ علیہ “ پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں بھی سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا
اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ”حضرت بایزید بسطامی رحمۃُ
اللہِ علیہ
“
پڑھ یا سن لے اُسے ہمیشہ اپنے نیک بندوں سے محبت کرنے والا بنا اور اس کو ماں باپ
سمیت بے حساب بخش دے۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے: