بہاولپور ، پنجاب پاکستان میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت  22 ستمبر 2025ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ بہاولپور اور ملتان کے کنسٹرکشن ذمہ داران شریک ہوئے۔

اس موقع پر نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبد الرؤف عطاری نے ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت جاری تعمیراتی پروجیکٹس کا جائزہ لیا اور اُن میں درپیش مسائل کا حل بھی بتایا۔

اس کے علاوہ نگرانِ بہاولپور ڈویژن نے 12 اکتوبر 2025ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے اہداف بھی دیئے اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


حیدرآباد سٹی، سندھ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 23 ستمبر 2025ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں سٹی کے بستہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار امان اللہ عطاری نے اس مدنی مشورے میں ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭محبتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم٭شعبے کے دینی کاموں میں ترقی٭پبلک ڈیلنگ٭ماہانہ کارکردگی٭سٹی کے اندر شعبے کے بستے بڑھانا٭12 دینی کام٭ٹیلی تھون 2025ء۔(رپورٹ: شعبہ روحانی علاج ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے کے تحت 19 ستمبر 2025ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز  کے ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں میرپور برانچ شفٹ قادری کے مدرسین شریک ہوئے۔

ڈویژن تعلیم امور کے ذمہ دار جواد عطاری نے مدرسین کو اپنے اندازِ تدریس میں بہتری لانے، انگلش زبان سیکھنے، طلبۂ کرام میں تعلیم میں مزید بہتری لانے اور دیگر اہم تعلیمی معاملات کے حوالے سے گفتگو کی۔

علاوہ ازیں مدرسین نے شعبے کے متعلق سولات کئے جس کے انہیں جوابات دیئے گئے اور مدرسین نے شعبے کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

منظم طریقے سے دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25 ستمبر 2025ء کو دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ہفتہ وار اجتماعات میں بیانات کے ذریعے کردار سازی اور معاشرے کی اصلاح کے ساتھ ساتھ گناہوں سے توبہ اور روحانی ترقی کے لئے ذکر و اذکار اور دعاؤں کا سلسلہ ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج رات مدنی چینل پر براہ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ F-3 میر پور کشمیر سے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری، مگسی شادی ہال قاضی احمد روڈ سکرنڈمیں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ چور ہٹہ ڈیرہ غازی خان میں رکنِ شوریٰ عبد الوہاب عطاری، جامع مسجد محمدی حنفیہ سوڈیوال لاہور میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، بہزاد لکھنوی مسجد سخی حسن چورنگی کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ Faru Nwmezi Street Dar es Salaam Tanzania میں رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری، جامع مسجد حاجی سید عطاء الرحمن ، عالم نگر کالونی رنگپور بنگلہ دیش میں رکن شوریٰ عبد المبین عطاری اور فیضانِ فاروق اعظم 77 Stourbridge Road Dudley DY1 2DH میں نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

ہر طبقہ فکر کے افراد کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


عالمی سطح کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 19 ستمبر 2025ء کو  ڈیفنس ٹاؤن فیز 8، کراچی کے مقامی بینکوئٹ میں 1500 ویں جشن ولادت کی خوشی میں ”عظیم الشان اجتماع میلاد“ کا اہتمام کیا گیا۔

معلومات کے مطابق بڑی تعداد میں ڈیفنس کی مقامی، شہر کی سیاسی ، سماجی و مذہبی کاروباری شخصیات اور یوٹیوبرز سمیت دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے اس اجتماعِ پاک میں شرکت کی ۔

تلاوتِ قراٰن سے اجتماعِ میلاد کا آغاز کیا گیا جس کے بعد نعت خواں اسلامی بھائیوں نے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”اسوہ ٔحسنہ اور حقوق العباد“ کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی ۔اختتام پر رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے تمام مسلمانوں بالخصوص پاکستان کی ملکی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔ (رپورٹ: محمد حماد رضا عطاری رکن ٹاؤن مشاورت ڈیفنس ڈویژن ساؤتھ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


بہاولپور (19 ستمبر 2025) :

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے مین آڈیٹوریم میں میلاد مصطفیٰ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمانِ خصوصی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری، یونیورسٹی کے وائس چانسلر، ڈائریکٹر کالجز، ایجوکیشن اتھارٹیز، یونیورسٹی فیکلٹی اور ٹیچرز سمیت اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پرمرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی امت کے لئے رہنمائی و محبت کے پیغام کو عام کیا۔

نگرانِ شوری، مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے بیان کے دوران حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور انہیں بھی پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری اور عبدالوہاب عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: شکیل احمد ڈویژن ذمہ دار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


جشنِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں 30 اکتوبر 2024ء کو ڈپٹی کمشنر حافظ آباد میں سالانہ ”محفلِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمد اللہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد ڈسٹرکٹ نگران محمد وسیم عطاری نے ”سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ار حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی حالاتِ زندگی کے واقعات بتائے۔

ڈسٹرکٹ نگران نے وہاں موجود افسران کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں اپنا حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد ڈویژن گجرات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


تحصیل  چک بیلی خان جھٹہ ہتھیال میں قائم ایک مقامی ٹریول ایجنسی میں شعبہ حج و عمرہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عمرہ تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

نشست کے دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مناسکِ عمرہ بیان کرتے ہوئے احرام باندھنے کا عملی طریقہ اور حاضریِ مدینہ کے آداب سکھائے نیز اسلامی بھائیوں کو حج و عمرہ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کروائی۔

آخر میں نشست میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی تصنیف ”رفیق الحرمین“ بھی موبائل میں ڈاؤن لوڈ کروائی۔(رپورٹ: غلام جیلانی عطاری مجلس حج و عمرہ ڈسٹرکٹ راولپنڈی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں ملتان پنجاب سے آئے ہوئے مفتی معین الدین نقشبندی نوری صاحب کی دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میرپور خاص آمد ہوئی جہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس دوران میر پور خاص کےڈویژن نگران حافظ محمد زین عطاری نے مفتی معین الدین نقشبندی نوری صاحب کو دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا بالخصوص FGRF ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والی خدمتِ خلق کو خوب سراہا۔

مفتی معین الدین نقشبندی نوری صاحب کا کہنا تھا کہ دعوتِ اسلامی جس طریقے سے دینِ متین کی خدمت کر رہی ہے اُس کی مثال نہیں ملتی۔بعدازاں ڈویژن نگران نے مفتی صاحب کو مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے جبکہ مفتی صاحب نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید ترقی کے لئے دعا بھی کروائی۔(رپورٹ: سید کامران عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں کراچی کے مشہور اطبائے کرام کی آمد ہوئی جن میں خصوصی شرکت پروفیسر حکیم مختار احمد برکاتی صاحب (ممبر نیشنل کونسل فار طب)، پروفیسر حکیم شیخ عبدالرحمٰن صاحب سرمہ والے (نائب صدر وفاق اطباء پاکستان) اور پروفیسر حکیم جلیس احمد صدیقی صاحب کی ہوئی۔

اس موقع پر ہربل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اطبائے کرام کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا اور دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔

آخر میں اطبائے کرام نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مدنی مذاکرے میں شرکت کی اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی پھولوں سے فیض یاب ہوئے۔(رپورٹ: حکیم محمد حسان عطاری ہربل ڈیپارٹمنٹ پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پریشان حال اور مصیبت زدہ مسلمانوں کی خیرخواہی کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت جیکب آباد تحصیل میں  3 دن پر مشتمل (19، 20 اور 21 اکتوبر 2024ء کو) روحانی علاج کورس منعقد ہوا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے کورس کے دوران اسلامی بھائیوں کی مختلف امور پر رہنمائی کی اور انہیں دم و کاٹ کرنے نیز اس کی چند ضروری احتیاطوں کے بارے میں بتایا۔

علاوہ ازیں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


متی تل بوسن ٹاؤن ملتان میں قائم المدینہ پبلک ہائی اسکول میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت وضو کورس (شارٹ ٹائم) کروایا گیا جس میں 9 اور 10 کلاسز کے اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور پرنسپل سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس شارٹ ٹائم معلم مولانا محمد بلال عطاری مدنی نے وضو کے بارے میں حاضرین کی رہنمائی کی اور انہیں چند ضروری مسائل بتائے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔

پرنسپل نے دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کام کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے کورسز ہر ادارے میں ہونے چاہئیں۔ بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے پرنسپل کو ہفتہ وار رسالہ تحفے میں پیش کیا گیا اور اُس کے مطالعے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)