پچھلے دنوں جلال پور پیر والا، پنجاب کے علاقے  غازی پور بستی میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ”میلادِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز اور ان کے سرپرستوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق میلاد اجتماع میں تلاوت و نعت کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں بیان کیا اور ذکرِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فضائل بتائے۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود اسپیشل پرسنز کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے، نیکیاں کرنے اور دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد جمال عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارمنٹ ملتان ڈویژن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)