دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں سورج میانی روڈ، ملتان پنجاب کے اطراف میں اجتماعِ میلادِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا اہتمام کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد نعت خوانی کی گئی اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے اسپیشل پرسنز کو نمازوں کی پابندی کرنے، قافلوں میں سفر کرنے اور قراٰنِ کریم سیکھنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز کو اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اختتام پر دعائے خیر بھی کروائی گئی۔(رپورٹ: محمد جمال عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارمنٹ ملتان ڈویژن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


27 ستمبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے نگرانِ لاہور ڈویژن اور سیکیورٹی ڈیپاڑٹمنٹ کے ذمہ داران کے ہمراہ  لاہور کے علاقے کاہنہ نو میں موجود مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا۔

اس دوران انہوں نے فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں 24، 25 اور 26 اکتوبر 2025ء کو ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع کے انتظامات کا جائزہ لیا اور وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرے اجتماع کے تمام تر انتظامات کو جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: عابد عطاری معاون رکن شوری حاجی بغداد رضا عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں 27 ستمبر 2025ء کو سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

ڈیپارٹمنٹ کے متعلق گفتگو کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے 12 دینی کاموں، تقرری، شیڈول اور ٹیلی تھون مہم 2025ء سمیت دیگر کئی اہم نکات پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔

رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے اور اپنے اہداف کو بروقت مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: عابد عطاری معاون رکن شوری حاجی بغداد رضا عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ڈسٹرکٹ بہاولپور کی تحصیل منچن آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 27  ستمبر 2025ء کو دینی کاموں کے سلسلے میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں تحصیل ذمہ داران اور سب تحصیل و یوسی نگران اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس میٹنگ میں نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبد الرؤف عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی سابقہ کارکردگی پر کلام کیا نیز قافلے کے حوالے سے بھی ذمہ داران کی رہنمائی کی اور آئندہ کے اہداف طے کئے ۔

علاوہ ازیں نگرانِ بہاولپور ڈویژن نے 12 اکتوبر 2025ء کو ہونے والے ٹیلی تھون مہم کے بارے میں ذمہ داران سے گفتگو کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گڈاپ ڈسٹرکٹ کی جامع مسجد فیضانِ حرمین  میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت 24 ستمبر 2025ء کو ایک اہم ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد لوگوں کو غسل میت اور کفن دفن کے عملی طریقے سکھانا تھا۔

اس پروگرام میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے، کفن کاٹنے، کفن پہنانے اور غسل میت کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی ۔

اس موقع پر شعبہ کفن دفن کے ناظم آباد ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور غسل میت دینے کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔

پروگرام میں جامع مسجد فیضان حرمین کے امام صاحب، ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن زاہد عطاری اور نمازی حضرات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ (رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت سیالکوٹ پنجاب میں قائم مدرسۃالمدینہ بوائز میں نیک اعمال کا حلقہ لگایا گیا جس میں بچوں سمیت قاری صاحبان نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد شعبہ اصلاحِ اعمال کے صوبائی ذمہ دار غلام عباس عطاری نے بچوں کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے عطا کردہ 40 نیک اعمال رسالے کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے بچوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے نیک اجتماعات میں اپنے سرپرستوں کے ساتھ شرکت کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: شعبہ اصلاح اعمال ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ اصلاح اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں ایک روحانی ”تہجد اجتماع“ کا انعقاد کیا گیاجس میں صوبہ پنجاب کے ذمہ دار غلام عباس عطاری نے بیان کیا۔

اس اجتماعِ پاک میں شرکا کے درمیان ”فضائلِ تہجد“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے غلام عباس عطاری نے تہجد کی فضیلت اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی تاکہ دل میں تقویٰ اور قرب الٰہی کا جذبہ پیدا ہو ۔

اس کے علاوہ اجتماع میں دعائے تہجد، قرآن پاک کی تلاوت اور فجر کے وقت مسلمانوں کو اٹھانے کے آداب پر شرکا کی تفصیلی ذہن سازی کی گئی۔ذمہ دار غلام عباس عطاری نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا بھی ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: شعبہ اصلاح اعمال ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


موانز، تنزانیہ، 26 ستمبر 2025ء:

عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت تنزانیہ کے شہر موانز میں ہونے والے شارٹ ٹائم قرآن ٹیچنگ کورس کے اختتام پر شرکا کے لئے اجتماعِ تقسیمِ اسناد کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نےتلاوت و نعت کے بعد ”فضائلِ تعلیمِ قراٰن“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس کی مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مقامی زبان میں ترجمانی کی ۔

اس تقریب میں مقامی اسلامی بھائیوں کی بڑی تعداد شامل ہوئی جنہوں نے قرآن کی تعلیم کے فروغ اور اسلامی تعلیمات کے عام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے قرآن ٹیچنگ کورس مکمل کرنے والے افراد کے درمیان اسناد تقسیم کیں اور نوجوان سمیت بڑوں کو بھی قرآن کی تعلیم کے فوائد سے آگاہ کیا۔(رپورٹ: مولانا محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت افریقی ملک تنزانیہ کے شہر موانز میں 3 دن کے مختصر و مؤثر  شارٹ ٹائم قرآن ٹیچنگ کورس کا انعقاد کیا گیا۔

اس کورس کا مقصد مدرسۃالمدینہ بالغان میں قرآن پاک پڑھانے، سبق دینے / سننے اور نصاب کے مطابق تدریس کرنے کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کرنا تھا۔

کورس کے دوسرے دن 25 ستمبر 2025 کو رکنِ مرکزی مجلس شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شرکا کو قرآن کی تعلیمات، سنتوں کے مطابق تربیت اور دعاؤں کے سکھانے کے طریقے نہایت تفصیل سے سمجھائے۔

شرکا نے انتہائی توجہ و محنت سے اس کورس میں حصہ لیا جبکہ اُن کی آسانی کے لئے رکن شوری کے بیان کی مقامی زبان میں ترجمانی بھی کی گئی تاکہ شرکا کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔ (رپورٹ: مولانا محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی مجلس شوری کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے  افریقی ملک تنزانیہ کے شہر موانز میں 3 دن کے مختصر و مؤثر شارٹ ٹائم قرآن ٹیچنگ کورس کا انعقاد کیا۔

اس کورس کا مقصد مدرسۃالمدینہ بالغان میں قرآن پاک پڑھانے، سبق دینے / سننے اور نصاب کے مطابق تدریس کرنے کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کرنا تھا۔

کورس کے پہلے دن 24 ستمبر 2025 کو رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شرکا کو قرآن کی تعلیمات، سنتوں کے مطابق تربیت اور دعاؤں کے سکھانے کے طریقے نہایت تفصیل سے سمجھائے۔

شرکا نے انتہائی توجہ و محنت سے اس کورس میں حصہ لیا جبکہ اُن کی آسانی کے لئے رکن شوری کے بیان کی مقامی زبان میں ترجمانی بھی کی گئی تاکہ شرکا کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔ (رپورٹ: مولانا محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیصل آباد پنجاب میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شوبز سے تعلق رکھنے والے ایکٹرز، پروموٹر، پرڈیوسر، ڈائریکٹرز اور آرگنائرز بالخصوص مرحوم سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان راہی کی آمد ہوئی۔

اس دوران تمام اسلامی بھائیوں کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات ہوئی اور ایک میٹ اپ کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے انہیں حضور خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت پر عمل کرنے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی فیضانِ مدینہ آنے والے تمام اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر رابطہ برائے شوبز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


سروسز ہسپتال لاہور میں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسرز، ڈاکٹرز اور میڈیکل سے وابستہ اسٹوڈنٹس سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

سیشن میں نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان میں نگران شوریٰ نے کہا کہ مریض کے علاج کرتے ہوئے ان کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے اور ہمدردی اختیار کرنا بھی ضروری ہےکیونکہ نرم لہجہ اور اچھا رویّہ مریض کے علاج میں سکون اور اعتماد پیدا کرتا ہے۔حاجی عمران عطاری نے مزید کہا کہ میڈیکل کا شعبہ خدمت سے وابستہ ہے اور یہ عظیم فلاحی کام ہے لہذا اپنے علم اور صلاحیتوں کو عاشقان رسول کی خدمت میں لگ کر اپنا کردار ادا کریں۔ سیشن میں نگران شوریٰ نے شرکا کو علمِ دین حاصل کرنے کا ذہن دیا اور کہا کہ دین کی تعلیم انسان کی عملی اور روحانی زندگی دونوں کو سنوار دیتی ہے۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور عبد الوہاب عطاری بھی موجود تھے۔ آخر میں سیشن میں موجود اسٹوڈنٹس نے نگران شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔