سورج میانی روڈ، ملتان پنجاب کے اطراف میں
اجتماعِ میلادِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا اہتمام
دعوتِ
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں سورج میانی روڈ، ملتان پنجاب کے اطراف میں اجتماعِ میلادِ
مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا اہتمام
کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تلاوتِ
قراٰن سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد نعت خوانی کی گئی اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے اسپیشل پرسنز کو نمازوں کی پابندی کرنے،
قافلوں میں سفر کرنے اور قراٰنِ کریم سیکھنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز
کو اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ
رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اختتام پر دعائے خیر بھی
کروائی گئی۔(رپورٹ:
محمد جمال عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارمنٹ ملتان ڈویژن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)