شعبہ تعلیم (دعوتِ اسلامی) کے زیر اہتمام 21 ستمبر 2025ء کو کیڈٹ کالج سرگودھامیں ”سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سیمینار“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے پرنسپل، ٹیچرز، عہدیداران، ممبران اور اسٹوڈنٹس سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے The Holy Prophett As Teacher And Mentor of Today,s Youth کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان میں نگران شوریٰ نے فرمایا کہ آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فرامین اور آپ کی مبارک زندگی ہمارے لئے بہترین رہنمائی کا ذریعہ ہے، ہمیں ہر کام اسلامی طور طریقے کے مطابق کرنا چاہیئے۔ نگران شوریٰ نے بیان میں شرکا کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم حاصل کرنے، دینی کُتب کا مطالعہ کرنے اور نیکی لوگوں کی صحبت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔ اجتماع کے اختتام پر صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔

نگران شوریٰ کو کیڈٹ کالج کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کیا گیا جبکہ سیمینار میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری اور عبد الوہاب عطاری بھی موجود تھے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیر اہتمام ملتان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ کاروباری حضرات اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان میں نگرانِ شوریٰ نے شرکا کو شریعت کے مطابق تجارت کرنے، دھوکہ دہی سے بچنے، ہمیشہ سچ بولنے اور اور ماتحت لوگوں کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی قاری سلیم عطاری اور ذمہ داران دعوتِ اسلامی بھی موجود تھے۔ صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا جس کے بعد نگرانِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول سے ملاقات کی۔


18 ستمبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےزیر اہتمام نشترمیڈیکل یونیورسٹی ملتان 1500 واں جشنِ ولادت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موقع پر ”میلاد سیمینار“ ہوا جس میں ڈاکٹرز، Consultants، میڈیکل پروفیشنلز، میڈیکل اسٹوڈنٹس اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے The Solution of Social Evils and Intolerance in Light of Sirat-e-Tayyiba کے موضوع پر ایمان افروز خطاب کیا۔ نگرانِ شوریٰ نے شرکا کو اپنے اندر صبر و برداشت پیدا کرنے، دوسرے کے ساتھ حسنِ سلوک کے ساتھ پیش آنے، سیرت طیبہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو اپنانے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطای، اراکینِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، حاجی قاری سلیم عطاری اور عبد الوہاب عطاری بھی موجود تھے۔سیمینار کے اختتام پر صلوۃ و سلام پڑھا گیا اور دعائیں کی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس پنجاب میں 1500 واں جشنِ ولادت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے پرنسپل، پروفیسرز، عہدیداران، ممبران اور اسٹوڈنٹس سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

سیمینار میں مرکزی مجلس شوریٰ دعوتِ اسلامی کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے، دوسروں کے ساتھ حُسنِ سلوک کرنے، اپنی مصروفیت سے دینی خدمت کے لئے وقت نکالنے اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، عبد الوہاب عطاری اور حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔ سیمینار میں یونیورسٹی کی جانب سے نگرانِ شوریٰ کو شیلڈ بھی پیش کی گئی جبکہ صلوۃ و سلام اور دعا پر اجتماع کا اختتام ہوا۔

پروگرام کے بعد نگرانِ شوریٰ نے یونیورسٹی کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ادارے کے احاطے میں شجرکرتے ہوئے پودے لگائے۔


9 ستمبر 2025ء کو  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹراسلام آباد میں 1500 واں جشنِ ولادت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ادارے کے عہدیداران اور ممبران سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں۔

مرکزی مجلس شوریٰ دعوتِ اسلامی کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان میں نگرانِ شوریٰ نے شرکا کو سنت نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے، ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنےاور دینی خدمات میں اپنا تعاون پیش کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری، عبد الوہاب عطاری اور نگران پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری بھی موجود تھے۔ آخر میں صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔


دعوتِ اسلامی نے لوگوں کو علمِ دین سے روشناس کرنے اور انہیں بزرگانِ دین کے اقوال و فرامین سے آگاہی دینے کے لئے  شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیۃ) کا قیام عمل لایا ہے جس کے تحت قراٰن و حدیث کی روشنی میں مختلف کُتُب و رسائل لکھے جاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ علمِ دین سے فیضیاب ہو سکیں۔

اسی سلسلے میں مورخہ 20 ستمبر 2025ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیۃ) کا اجتماعی طور پر ماہانہ مدنی مشورہ ہوا ۔

یہ مدنی مشورہ 3 سیشنز پر مشتمل تھا جس میں نگرانِ مجلس اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیۃ) مولانا آصف خان عطاری مدنی ، نگرانِ شعبہ تراجمِ کُتُب مولانا آصف اقبال عطاری مدنی اور شعبہ ہفتہ وار رسالے کے ذمہ دار مولانا عمران عطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر کلام کیا۔

پہلے سیشن میں نگرانِ مجلس مولانا آصف خان عطاری مدنی نے ماہِ اگست 2025ء کی کارکردگی بیان کی اور بتایا کہ جولائی 2025ء میں تقریباً 16 کُتُب و رسائل فائنل ہوئےہیں۔اس کے علاوہ نگرانِ مجلس نے مختصر اردو لغت کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ مختصر اردو لغت 2 جلدوں پر مشتمل ہے جوکہ 22 جلدوں والی اردو لغت (تاریخی اصول پر) کا خلاصہ ہے۔

مزید اُن کا کہنا تھا کہ مختصر اردو لغت میں کثیر الاستعمال محاورے و الفاظ درج کئے گئے ہیں، لفظوں کے معنی کی تعداد فیروز اللغات کے مقابلے میں زیادہ ہے اور تمام ہیڈنگز کی فہرست تیار کرلی گئی ہے بک مارک کرکے، اسی طرح جن الفاظ کی فہرست بنائی گئی ہے انہیں کتاب میں ہائیلائٹ کیا گیا کہ بک مارک میں کلک کرکے باآسانی ہائیلائٹ مقام پر پہنچا جاسکے۔مختصراردو لغت PDF سافٹ ویئر اور لائبریری میں بھی اپ لوڈ کی جاچکی ہے۔

اسی طرح نگرانِ مجلس نے شعبے کے علمی و انتظامی معاملات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو ذہن دیا کہ ہماری گفتگو اور ہمارا کردار ادارے کی نیک نامی کے لئے ہی ہونا چاہیئے نیز ادارے کی ترقی کے لئے اپنے اچھے اچھے مشورے بھی دیں ۔

اس دوران نگران مجلس کی طرف سے”ذوق نعت“ سیزن 12 میں کامیابی حاصل کرنے والے مولانا عمر فیاض عطاری مدنی، مولانا وقاص عطاری مدنی اور مولانا حاجی آصف عطاری مدنی کی حوصلہ افزائی کی گئی اور اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے ۔

مدنی مشورے کے دوسرے سیشن میں مولانا آصف اقبال عطاری مدنی نے ”شعبہ تراجمِ کُتُب“ کا تعارف کروایا جس میں انہوں نےشعبے کے تحت ہونے والے عربی کتابوں کے ترجمے، صحاح ستہ پر ہونے والے کام اور آئندہ کے اہداف پر بریفنگ دی۔

مولانا آصف اقبال عطاری مدنی کا کہنا تھا کہ بخاری شریف کے بعد مسلم شریف کا ترجمہ بھی کئی مراحل سے گزر کر فائنل ہونے کے قریب ہے جوکہ بہت جلد مکمل ہو جائے گا جس کے بعد صحاح ستہ کی دیگر کُتُب پر بھی کام کرنا ہمارے اہداف میں شامل ہے۔

تیسرے سیشن میں مولانا عمران عطاری مدنی نے کتاب ”شان غوث اعظم “ کا تعارف پیش کیا ۔اس کتاب کو لکھنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے مولانا عمران عطاری مدنی نے بتایا کہ اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیۃ) کی جانب سے حضور غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت پر کتاب ”غوثِ پاک کے حالات“ اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے دو یا تین رسائل کے علاوہ کوئی کتاب آپ رحمۃاللہ علیہ کی سیرت پر نہیں تھی لہٰذا طے کیا گیا کہ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ گیارہویں شریف کے مدنی مذاکروں سے پہلے غوثِ پاک رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت پر بیانات فرماتے ہیں انہیں کو تحریری صورت میں لایا جائے۔

اولاً شعبہ ہفتہ وار رسالہ کی طرف سے ان بیانات کو رسالے کی صورت میں شائع کیا گیا جن کے نام کچھ یوں تھے:”شانِ غوثِ اعظم“، ”غوثِ پاک کا شوقِ علمِ دین“، ”واہ کیا بات میرے غوثِ اعظم کی“ پھر انہیں بیانات کے رسائل کو ایک جگہ جمع کرکے مزید امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے بیانات کا جو مواد باقی تھا اور ہفتہ وار رسالے میں نہیں آیا تھا اسے بھی شامل کرکے تقریباً 152 صفحات کی کتاب ”شانِ غوثِ اعظم“ تیار کی گئی نیز اس میں ایک اضافہ یہ بھی کیا گیا کہ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ہاتھوں سے لکھے ہوئے حضورِ غوثِ پاک رحمۃاللہ علیہ کے فرامین کو بھی شامل کیا گیا جو کہ غوثِ اعظم رحمۃاللہ علیہ کی بڑی گیارہویں شریف پر مکتبۃالمدینہ سے شائع ہوکر ان شآء اللہ الکریم منظرِ عام پر آئے گی ۔

مدنی مشورے کے اختتام پرتمام اسلامی بھائیوں نے اجتماعی طور پر دعا کی جبکہ نیاز غوثیہ کا بھی اہتمام کیا گیا ۔


تمام کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں سے 8 دینی کاموں کا جائزہ لینے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے 22 اگست 2025ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس کے علاوہ جن امورپر گفتگو کی گئی اُن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭سڈنی، آسٹریلیا میں ہونے والے گرینڈ میلاد اجتماع کا شیڈول٭گرینڈ میلاد اجتماع کے لئے سجاوٹ اور لنگرِ رضویہ کے انتظامات٭انگلش میں بچیوں کے لئے گرینڈ میلاد اجتماع کا انعقاد۔ 


20 اگست 2025ء:

دعوتِ اسلامی کے تحت خواتین میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں وکٹوریا کی نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں یومِ دعوت اسلامی منانے ، میلبرن کے آن لائن سیشنز کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ ٔخیال کیا گیا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ذہن دیا گیا کہ جہاں ممکن ہو وہاں بالمشافہ سیشن کریں اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو پیشگی شیڈول بنانے کی ہدایت دی گئی ۔ اس کے علاوہ میلبرن کے دینی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور دینی کاموں کے مسائل کے حل کے لئے بھی مشاورت ہوئی۔


پرتھ ، آسٹریلیا  20 اگست 2025ء:

پر تھ شہر ، آسٹریلیا میں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی خدمات سرانجام دینے والی نگران و جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا 20 اگست 2025ء کو اہم مدنی مشورہ ہوا جس میں تنظیمی امور و ایونٹس کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس مدنی مشورے میں نگران کی اہمیت، ٹیم ورک اور مختلف پروگرامز میں تنظیمی طریقۂ کار کو اپنانے کا ذہن دیا گیا خاص طور پر مکتبۃ المدینہ کا بستہ، لنگر رضویہ کے انتظامات اور شیڈول کی ٹائمنگ کے حوالے سے بھی اہداف طے کئے گئے۔ اس کے علاوہ بچیوں کے سیشنز کے متعلق چند اہم نکات پر گفتگو کی گئی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 22 اور 23 اگست 2025ء کو UK کے یاکشائر ریجن میں اسلامی بہنوں کے لئے 2 دن پر مشتمل ”نماز کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 57 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق یہ کورس اردو و انگلش زبان میں کروایا گیا جس میں اسلامی بہنوں کو اپنی نماز درست کرنے، فرائض و واجبات سیکھنے اور مختلف دعائیں یاد کرنے کا موقع ملا۔

اگر آپ بھی اپنی نماز کو درست کرنا یا دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کریں اور ڈھیروں علمِ دین سے فیضیاب ہوں۔


دینِ اسلام کی خدمت میں مصروفِ عمل عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  29 اگست 2025ء کو ”یومِ دعوتِ اسلامی“ اور ”عقیدۂ ختمِ نبوت کورس“ کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور ”یومِ دعوتِ اسلامی“ منانے نیز ”عقیدۂ ختمِ نبوت کورس“ زیادہ سے زیادہ کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


کئی سالوں سے دینِ اسلام کی خدمت میں مصروفِ عمل عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  28 اگست 2025ء کو ”یومِ دعوتِ اسلامی“ اور ”عقیدۂ ختمِ نبوت کورس“ کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور ”یومِ دعوتِ اسلامی“ منانے نیز ”عقیدۂ ختمِ نبوت کورس“ زیادہ سے زیادہ کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔