اسلامک
ریسرچ سینٹر کا ماہانہ مدنی مشورہ، نگرانِ
مجلس نے چند اہم نکات پر گفتگو
دعوتِ
اسلامی نے لوگوں کو علمِ دین سے روشناس کرنے اور انہیں بزرگانِ دین کے اقوال و
فرامین سے آگاہی دینے کے لئے شعبہ اسلامک
ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیۃ) کا قیام عمل لایا ہے جس کے تحت قراٰن و حدیث کی روشنی میں مختلف کُتُب و رسائل
لکھے جاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ
علمِ دین سے فیضیاب ہو سکیں۔
اسی
سلسلے میں مورخہ 20 ستمبر 2025ء بروز ہفتہ
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیۃ) کا اجتماعی طور پر ماہانہ مدنی مشورہ ہوا ۔
یہ
مدنی مشورہ 3 سیشنز پر مشتمل تھا جس میں نگرانِ مجلس اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیۃ) مولانا آصف
خان عطاری مدنی ، نگرانِ شعبہ تراجمِ کُتُب مولانا آصف اقبال عطاری مدنی اور شعبہ
ہفتہ وار رسالے کے ذمہ دار مولانا عمران عطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر کلام کیا۔
پہلے
سیشن میں
نگرانِ مجلس مولانا آصف خان عطاری مدنی نے ماہِ اگست 2025ء کی کارکردگی بیان کی اور بتایا کہ جولائی 2025ء میں تقریباً 16 کُتُب و
رسائل فائنل ہوئےہیں۔اس کے علاوہ نگرانِ مجلس نے مختصر اردو لغت کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ مختصر اردو لغت 2 جلدوں پر مشتمل ہے جوکہ 22
جلدوں والی اردو لغت (تاریخی
اصول پر)
کا خلاصہ ہے۔
مزید اُن کا کہنا تھا کہ مختصر اردو لغت میں کثیر
الاستعمال محاورے و الفاظ درج کئے گئے ہیں، لفظوں کے معنی کی تعداد فیروز اللغات
کے مقابلے میں زیادہ ہے اور تمام ہیڈنگز کی فہرست تیار کرلی گئی ہے بک مارک کرکے، اسی طرح جن الفاظ کی فہرست بنائی گئی ہے انہیں
کتاب میں ہائیلائٹ کیا گیا کہ بک مارک میں
کلک کرکے باآسانی ہائیلائٹ مقام پر پہنچا جاسکے۔مختصراردو لغت PDF
سافٹ ویئر اور لائبریری میں بھی اپ لوڈ کی
جاچکی ہے۔
اسی
طرح نگرانِ مجلس نے شعبے کے علمی و انتظامی معاملات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے
اسلامی بھائیوں کو ذہن دیا کہ ہماری گفتگو اور ہمارا کردار ادارے کی نیک نامی کے
لئے ہی ہونا چاہیئے نیز ادارے کی ترقی کے لئے اپنے اچھے اچھے مشورے
بھی دیں ۔
اس دوران نگران مجلس کی طرف سے”ذوق نعت“ سیزن 12
میں کامیابی حاصل کرنے والے مولانا عمر فیاض عطاری مدنی، مولانا وقاص عطاری مدنی
اور مولانا حاجی آصف عطاری مدنی کی حوصلہ افزائی کی گئی اور اُن کے درمیان تحائف
تقسیم کئے گئے ۔
مدنی مشورے کے
دوسرے سیشن میں مولانا
آصف اقبال عطاری مدنی نے ”شعبہ تراجمِ
کُتُب“ کا تعارف کروایا جس میں انہوں نےشعبے کے تحت ہونے والے عربی کتابوں کے
ترجمے، صحاح ستہ پر ہونے والے کام اور آئندہ کے اہداف پر بریفنگ دی۔
مولانا آصف اقبال عطاری مدنی کا کہنا تھا کہ بخاری شریف کے بعد مسلم شریف کا
ترجمہ بھی کئی مراحل سے گزر کر فائنل ہونے کے قریب ہے جوکہ بہت جلد مکمل ہو جائے
گا جس کے بعد صحاح ستہ کی دیگر کُتُب پر بھی کام کرنا ہمارے اہداف میں شامل ہے۔
تیسرے
سیشن میں
مولانا عمران عطاری مدنی نے کتاب ”شان غوث اعظم “ کا تعارف پیش کیا
۔اس کتاب کو لکھنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے مولانا عمران عطاری مدنی نے بتایا کہ اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیۃ) کی جانب
سے حضور غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت
پر کتاب ”غوثِ پاک کے حالات“ اور
امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے دو یا تین
رسائل کے علاوہ کوئی کتاب آپ رحمۃاللہ
علیہ
کی سیرت پر نہیں تھی لہٰذا طے کیا گیا کہ
امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ گیارہویں شریف
کے مدنی مذاکروں سے پہلے غوثِ پاک رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت پر بیانات فرماتے ہیں انہیں کو تحریری
صورت میں لایا جائے۔
اولاً
شعبہ ہفتہ وار رسالہ کی طرف سے ان بیانات کو رسالے کی صورت میں شائع کیا گیا جن کے
نام کچھ یوں تھے:”شانِ غوثِ اعظم“، ”غوثِ پاک کا شوقِ علمِ دین“، ”واہ
کیا بات میرے غوثِ اعظم کی“ پھر انہیں بیانات کے رسائل کو ایک جگہ جمع کرکے
مزید امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے
بیانات کا جو مواد باقی تھا اور ہفتہ وار رسالے میں نہیں آیا تھا اسے بھی شامل
کرکے تقریباً 152 صفحات کی کتاب ”شانِ غوثِ اعظم“ تیار کی گئی نیز اس میں
ایک اضافہ یہ بھی کیا گیا کہ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ہاتھوں سے لکھے ہوئے حضورِ غوثِ
پاک رحمۃاللہ
علیہ
کے فرامین کو بھی شامل کیا گیا جو کہ غوثِ اعظم رحمۃاللہ علیہ کی
بڑی گیارہویں شریف پر مکتبۃالمدینہ سے شائع ہوکر ان شآء اللہ الکریم منظرِ عام پر
آئے گی ۔
مدنی مشورے
کے اختتام پرتمام اسلامی بھائیوں نے اجتماعی طور پر دعا کی جبکہ نیاز غوثیہ کا بھی
اہتمام کیا گیا ۔