فیضانِ مدینہ میرپور کشمیر میں شعبہ امام مساجد
کے تحت ”ائمہ و خطبا کورس“ کا اہتمام
دعوتِ اسلامی کے شعبہ امام مساجد کے تحت 21
ستمبر 2026ء کو بعد نمازِ ظہر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ F-3 میرپور
کشمیر میں ”ائمہ و خطبا کورس“ کا اہتمام کیا گیا۔
اس کورس میں دارالافتاءاہلسنت کے مفتی محمد نوید
چشتی عطاری مدنی نے ائمہ کرام و خطبا حضرات کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں
معاشرے میں دینی و اخلاقی اقدار کو عام کرنے، حسنِ اخلاق و ملنساری اپنانے اور نمازیوں کی انفرادی کوشش کے ذریعے تربیت و
اصلاح کرنے کے حوالے سے اہم نکات پر توجہ دلائی۔
17 ستمبر 2026ء کو عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت جہلم برانچ (شفٹ قادری) کے مدرسین کا
ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔
اس مدنی مشورے میں گجرانوالہ و راولپنڈی ڈویژن
کے تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے فیضان آن لائن اکیڈمی کے تعلیمی معیار کو مزید
بہتر بنانے کے لیے اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭کورسز کا جائزہ٭ تکمیلی و مکمل کورس امتحانات٭ اور تعلیمی طور پر
طلبہ میں مزید بہتری لانا۔
مدنی مشورے کے بعد شعبے کے صوبائی ذمہ دار
مولانا عامر سلیم عطاری مدنی نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں اجتماعی مدنی مذاکرے
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیاجس
پر انہوں نے دینی و تعلیمی خدمات کے حوالے سے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ
مینجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدرسۃ المدینہ آن لائن اچھرہ برانچ میں مدرسین و
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
14 ستمبر 2026ء کو لاہور میں دعوتِ اسلامی کے
شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت مدرسۃ المدینہ آن لائن اچھرہ برانچ (شفٹ نائٹ 2) کے ذمہ داران
اور مدرسین کا ایک اہم مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
اس مدنی مشورے میں مدرسۃ المدینہ آن لائن لاہور
سٹی کے ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار مولانا فیصل ایاز صدیقی عطاری مدنی نے اچھرہ
برانچ کے ذمہ داران و مدرسین کی خصوصی رہنمائی
کی ۔
گفتگو کرتے ہوئے مولانا فیصل ایاز صدیقی عطاری
مدنی نے ذمہ داران و مدرسین کو تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے اور جدید تدریسی
طریقوں (New Teaching Methods) کو اپنانے کی تاکید
کی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی طالب علم کا
کورس مکمل ہو اس کی تعلیمی کمزوریوں کو فوری
دور کروایا جائے اور تاخیر کیے بغیر جلد از جلد امتحان دلوانے کا اہتمام کیا جائے
تاکہ طالب علم کی پیشرفت مزید بہتر ہو سکے۔(رپورٹ:مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ مینجر فیضان آن لائن اکیڈمی
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں 19 تا 21 ستمبر 2026ء کو شعبہ روحانی علاج
کے ذمہ داران کے لیے تین دن کا کورس منعقد کیا گیا۔
اس کورس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حاضرین کی رہنمائی کی جبکہ شعبہ روحانی علاج کے
صوبائی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور لاہور سٹی کے ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی۔
تین دن کورس کے دوران شرکا کو شعبے کے اغراض و
مقاصد اور تنظیمی طریقۂ کار کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ نگرانِ
پاکستان مشاورت نے شعبے کے تعارف، ذمہ داران کی تقرری و تبدیلی کے ضوابط اور شعبہ روحانی علاج کے عملی پہلوؤں سمیت سیکھنے
کی اہم باتوں پر روشنی ڈالی۔
کورس کی خاص بات یہ تھی کہ شعبے سے متعلق اہم
معلومات جدید انداز میں پریزنٹیشنز (Presentations) کے ذریعے سکھائی
گئیں جس سے شرکا کو مسائل اور ان کے حل کو
سمجھنے میں آسانی ہوئی۔
کورس کے آخر میں شرکا کی جائزہ کاری کے لیے ایک
ٹیسٹ منعقد کیا گیا جس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عاشقانِ رسول کو
تحائف سے نوازا گیا۔ (رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ سرگودھا میں مدنی مشورہ، ذمہ داران
کا 12 ماہ قافلےکے لیے خود کو پیش کرنے کی
نیتیں
17 ستمبر 2026ء کو عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سرگودھا میں کا ایک اہم مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں مختلف سطح کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلی معلومات کے مطابق اس اہم مدنی مشورے میں
رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، سرگودھا میٹرو سٹی کے ٹاؤن نگران،
سب ٹاؤن نگران اور یو سی (یونین کونسل) نگران اسلامی بھائی موجود تھے۔
مدنی مشورے کے دوران دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان حاجی محمد شاہد
عطاری نے ذمہ داران کو دینی کاموں کو مزید منظم، مضبوط اور فعال بنانے کے حوالے سےترغیب
دلائی۔
اسی مدنی مشورے کے دوران دینی جذبے کے تحت 15
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دین کی خدمت کے لیے 12 ماہ کے قافلے کے لیے نیتیں ظاہر
کیں اور اپنے نام پیش کیے۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں 16 اور 17 ستمبر 2026ء کو دو دن پر مشتمل ”تبسم
کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں
عاشقانِ رسول اور سرگودھا ڈویژن کے عاشقانِ رسول و ذمہ داران نے بڑی تعداد میں
شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس کورس کے فرائض نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری نے سرانجام دیے جبکہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری بھی اس
موقع پر موجود تھے۔
اس دو دن کے کورس کے دوران مختلف ٹریننگ سیشنز
منعقد ہوئے جن میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے اہم
موضوعات پر روشنی ڈالی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭تبسم کے فضائل و فوائد٭تبسم، تہذیب اور ثقافت٭تبسمِ
نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور حکمتیں٭ تبسم کے متعلق احکام و مسائل ٭تبسم کی
عادت اپنانے کے طریقے ۔
فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں نگرانِ شعبہ نیک
اعمال سمیت صوبائی و ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ
16 ستمبر 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ نیک اعمال کے نگران اور صوبائی و ڈویژن ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کا ایک اہم مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری بھی موجود
تھے ۔
مدنی مشورے کے دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
شعبہ نیک اعمال کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کے
حوالے سے اہم نکات بتائے۔
نگرانِ
پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کو دینی و اخلاقی امور میں بہتری اور مزید ترقی کے لیے
مختلف مدنی پھولوں سے نوازا اور آئندہ کے اہداف بھی دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری
نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پیدل
چلنا ایک سادہ اور انتہائی مفید جسمانی ورزش ہے جو دل کو صحت مند رکھتی اور بلڈ پریشر
کو متوازن بناتی ہے۔ روزانہ باقاعدگی سے پیدل چلنے سے وزن کنٹرول میں رہتا ہے اور
جوڑوں و پٹھوں کی لچک میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ذہن کو تروتازہ کر کے تناؤ اور ذہنی دباؤ کو
کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
عاشقان
رسول کو پیدل چلنے فوائد سے آغاز کرنے کے لئے شیخ طریقت امیرِ اہلِ سنت بانیِ دعوتِ اسلامی
حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت
برکاتہم العالیہ
نے اس ہفتے 28 صفحات کا رسالہ ”پیدل چلنے کے فوائد“
پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا
ہے۔
دعائے
عطار
یا
اللہ پاک! جو کوئی 28 صفحات کا رسالہ”پیدل چلنے کے فوائد“پڑھ یا
سن لے اُس کو عبادت پر قوت حاصل کرنے کی نیت سے صحت اچھی رکھنے والے کاموں کی
توفیق دے اور ماں باپ سمیت بے حساب بخش دے۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
میرپورخاص میں عظیم الشان ”اجتماعِ غوثیہ“ کا
انعقاد، خلیفۂ امیرِ اہلسنت کا سنتوں بھرا بیان
دعوتِ اسلامی کے تحت 23 ستمبر 2026ء کو سندھ کے
شہر میرپورخاص میں قائم مہاجر کالونی گراؤنڈ میں بڑی گیارہویں شریف کے سلسلے میں ایک
عظیم الشان ”اجتماعِ غوثیہ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقانِ رسول نے
شرکت کی۔
ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قرآن کی گئی اور نعت خواں
اسلامی بھائیوں نے نذرانۂ عقیدت پیش کیا جس کے بعد خلیفۂ
امیرِ اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی خصوصی شرکت اور سنتوں بھرا بیان ہوا۔
خلیفۂ
امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے اپنے بیان میں
عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں حضور غوثِ اعظم رحمۃا للہ علیہ کی
سیرت مبارکہ کے مختلف واقعات بتائے اور تمام حاضرین کو دینِ اسلام کی تعلیمات کے
مطابق زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے
کی ترغیب دلائی۔
مریضوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام:
اجتماع کے موقع پر تھیلیسیمیا اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی امداد کے
لیے بلڈ بینک کا بھی انعقاد کیا گیا جہاں
بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت اپنا خون عطیہ کیا۔
اسلامی
بہنوں کو دینی مسائل سکھانے، انہیں تعلیماتِ اسلام سے آگاہ کرنے اور اُن کی تربیت
و رہنمائی کرنے کے لیے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف
کورسز و سیشنز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
تفصیلی
معلومات کے مطابق جولائی 2026ء میں دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان سمیت دنیا بھر کی
اسلامی بہنوں کے درمیان مختلف کورسز و سیشنزمنعقد ہوئے جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
ماہِ جولائی میں اسلامی بہنوں کے مختلف شعبہ جات میں ہونے والے کورسز کی مجموعی کارکردگی کچھ یوں رہی:
|
کورس کی تعداد:75 |
مقامات کی تعداد:11 ہزار 45 (11045) |
شرکاء کی تعداد:87 ہزار 572 (87572) |
|
سیشنز کی تعداد: 65 |
مقامات کی تعداد:12 ہزار
722 (12722) |
شرکاء کی تعداد:64 ہزار
578 (64578) |
جولائی 2026ء، بیرونِ ملک میں ٹیچرزکے لیے ٹیچرٹریننگ کورس منعقد کیا گیا جوکہ آن لائن اور اردو
زبان میں کروایا گیا۔اسی طرح پاکستان میں ناظمات، اسٹاف اور اجیر اسلامی بہنوں کے
لئےٹیچر ٹریننگ کورس،لرننگ سیشن اور نظامت کورس منعقد کیے گئے۔ یہ کورسز فزیکل اور
آن لائن کروائے گئے نیز یہ کورسز اردو زبان میں منعقد کیے گئے۔
|
پاکستان |
کورس کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:1 |
شرکاء کی تعداد: 3 |
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 2 |
مقامات کی تعداد:2 |
شرکاء کی تعداد:257 |
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 3 |
مقامات کی تعداد:3 |
شرکاء کی تعداد: 260 |
(2)شعبہ رہائشی کورسز :
جولائی
2026ء، بیرونِ ملک میں تمام اسلامی بہنوں کے 8 دینی کام کورس، کفن دفن، نماز کورس،
Islam the Path to eternal Success، let's learn Islam Course Spiritual Retreat Prayer Enlightenment course اور فیضان نماز
کورسز منعقد کیے گئے۔ یہ کورسز رہائشی اور
اردو ، انگلش، بنگلہ زبان میں کروائے گئے۔
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 9 |
مقامات کی تعداد:11 |
شرکاء کی تعداد: 408 |
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 9 |
مقامات کی تعداد:11 |
شرکاء کی تعداد: 408 |
(3)شعبہ قرآن ٹیچر ٹریننگ:
جولائی 2026ء، بیرونِ ملک میں ایسی اسلامی بہن کے لئے مدنی قاعدہ کورس، قرآن ٹیچنگ کورس اور تجوید القرآن کورس منعقد کیے گئے جس نے مدنی قاعدہ پڑھا ہو اور ناظرہ قرآن کریم پڑھ سکتی ہو ۔ یہ کورسز فزیکل اور آن
لائن کروائے گئے نیز یہ کورسز اردو، بنگلہ، انگلش، پرتگال، تامل اور ہندی زبان میں
منعقد کیے گئے۔پاکستان میں یہ کورسز فزیکل
اور آن لائن کروائے گئے نیز یہ کورسز اردو،انگلش،سندھی اور بلوچی زبان میں کروائے
گئے۔
|
پاکستان |
کورس کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:5 ہزار 935 (5935) |
شرکاء کی تعداد:16 ہزار 740 (16740) |
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد:3 |
مقامات کی تعداد:89 |
شرکاء کی تعداد: 510 |
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 4 |
مقامات کی تعداد:6 ہزار 24
(6024) |
شرکاء کی تعداد:11 ہزار
260 (11260) |
(4)شعبہ
روحانی علاج :
جولائی 2026ء، بیرونِ ملک میں روحانی علاج کورس،
دہرائی اجتماع کورس اور سیشن اردو زبان میں منعقد ہوئے۔ پاکستان میں
مدنی انتخاب میں منتخب ہونے والی اسلامی بہنوں کے لیے روحانی علاج کورس منعقد کیا گیا۔یہ کورس فزیکل اور اردو زبان میں کروایا
گیا۔
|
پاکستان |
کورس کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:7 |
شرکاء کی تعداد: 84 |
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد:1 |
مقامات کی تعداد:1 |
شرکاء کی تعداد:4 |
|
سیشنز کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:2 |
شرکاء کی تعداد:12 |
|
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 2 |
مقامات کی تعداد:8 |
شرکاء کی تعداد: 88 |
|
سیشنز کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:2 |
شرکاء کی تعداد:12 |
(5)شعبہ کفن دفن :
جولائی 2026ء، بیرونِ ملک میں عوام و ذمہ داران کے لئے غسل میت و کفن کورس اور شریعت سیشن و کورس منعقد کیے گئے۔ یہ سیشن و کورس
فزیکل اور آن لائن کروائے گئے نیز یہ سیشن
و کورس اردو،انگلش اور بنگلہ زبان میں
منعقد کیے گئے۔پاکستان میں اسراف ،ایصال
ثواب کورس ، شریعت تکفین کورس ،غسل میت و کفن کورس ،اجتماع ،یہ سیشنز فزیکل
اور آن لائن کروائے گئے نیز یہ سیشنز اردو
زبان میں منعقد کیے گئے۔
|
پاکستان |
کورس کی تعداد: 01 |
مقامات کی تعداد:1 ہزار 457 (1457) |
شرکاء کی تعداد:24 ہزار 772 (24772) |
|
سیشنز کی تعداد: 04 |
مقامات کی تعداد:8 ہزار 962 (8962) |
شرکاء کی تعداد:15 ہزار 283 (15283) |
|
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:106 |
شرکاء کی تعداد:1 ہزار 762 (1762) |
|
سیشنز کی تعداد:1 |
مقامات کی تعداد:50 |
شرکاء کی تعداد:1 ہزار 77 (1077) |
|
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 2 |
مقامات کی تعداد:1 ہزار
556 (1556) |
شرکاء کی تعداد:25 ہزار
534 (25534) |
|
سیشنز کی تعداد: 5 |
مقامات کی تعداد:9 ہزار 10 (9010) |
شرکاء کی تعداد:16 ہزار 360 (16360) |
(6)شعبہ مدنی کورسز :
جولائی 2026ء، بیرونِ ملک میں بچوں،تمام اسلامی بہنوں اور ذمہ داران کے لئے طہارت کورس،
جادو اور جنات، جنت کا راستہ کورس ، فیضان ایمانیات، کفن دفن ، فیضان زکوۃ کورس،
عشرہ مبشرہ،حسن کردار، قصیدہ بردہ ، نیکیاں اور نیتیں ، فیضان صحابیات ، تصوف اور
تقلید، تربیت اولاد، خود کو سنواریں ، اذکار نماز، نماز درست کیجئے، جنت اور دوزخ
کیا ہے؟، متفرق تفسیر کورسز، صحت مند زندگی، آسمانی سیر سیشن ، کامیاب لوگ، خواتین اور اسلام ، شافعی فقہ، علم نور
ہے،عقیدہ ختم نبوت، آئیے نماز درست کریں، جنت اور دوزخ کیا ہے، اردو درجہ، ہفتہ
وار سنتوں بھرا اجتماع ، مریض کی نماز،زندگی کی کہانیاں،اسراف و مہنگائی ، فیضان
درود و سلام،بیٹے کا کردار، علم نور ہےعقیدہ ختم نبوت، Weekend
Wisdom,role of daughter,Flower of Jannah,Social Media,path of Jannah, Other
Language,Ture Friend’s Shine, Moral Development Stage of life,healhy life,
winter camp, Marrige in Islam, Hidden well, Basic of Islam, New Year
Resoulution سیشنز اور کورسز منعقد کیے گئے۔یہ سیشنز و کورسز فزیکل اور آن لائن کروائے گئے نیز یہ سیشنز و
کورسز انگلش،اردو،بنگلہ،تامل،کریول،عربی
اور بلوچی زبان میں منعقد کیے گئے۔پاکستان میں یہ سیشنز و کورسز فزیکل اور آن لائن
منعقد کیے گئے نیز یہ سیشنز و کورسز اردو زبان میں کروائے گئے۔
|
پاکستان |
کورس کی تعداد: 30 |
مقامات کی تعداد:2 ہزار 957 (2957) |
شرکاء کی تعداد:43 ہزار 865 (43865) |
|
سیشنز کی تعداد: 10 |
مقامات کی تعداد:2 ہزار 953 (2953) |
شرکاء کی تعداد:39 ہزار 947 (39947) |
|
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 24 |
مقامات کی تعداد:176 |
شرکاء کی تعداد 3 ہزار 17 (3017) |
|
سیشنز کی تعداد: 33 |
مقامات کی تعداد:350 |
شرکاء کی تعداد:6 ہزار 253 (6253) |
|
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 54 |
مقامات کی تعداد:3 ہزار
133 (3133) |
شرکاء کی تعداد:46 ہزار
882 (46882) |
|
سیشنز کی تعداد: 40 |
مقامات کی تعداد:3 ہزار 303 (3303) |
شرکاء کی تعداد:50 ہزار 118 (50118) |
(7)شعبہ تعلیم :
جولائی 2026ء،
پاکستان میں اسٹوڈنٹس،ٹیچرز ،پرنسپلز، ڈاکٹرز
اور نرسز کے لئے Cash your abilities ، میری دوست میری پہچان، Educate to empower سیشن کروائے
گئے۔ یہ سیشن فزیکل اور آن لائن کروائے
گئےنیز یہ سیشن اردو زبان میں منعقد کئے گئے۔بیرونِ ملک میں اسٹوڈنٹس کے لئے Mental Health in Islamic Perspective، Heaven and Hell، Preparation of Rabi ul Awal، Hijab Fiesta، How to Be a Best Ummati، Weekly Bayan، Motivational Session، Khush Qismat Kon، Karbala Ka Waqia، اللہ پاک کی رضا پانے کی کوشش، زبان کی حفاظت کی اہمیت، The Blessed Schedule of Rasool Allah ﷺ، سلام کرنے کی فضیلت، ناخن
کاٹنے کی سُنّتیں، چلنے کی سُنّتیں اور آداب سیشنز منعقد کیے گئے۔ یہ سیشنز فزیکل اور آن لائن کروائے گئے نیز یہ سیشنز
انگلش،اردو اور بنگلہ زبان میں منعقد کیے گئے۔
|
پاکستان |
سیشنز کی تعداد: 3 |
مقامات کی تعداد: 279 |
شرکاء کی تعداد:750 |
|
اوورسیز |
سیشنز کی تعداد: 15 |
مقامات کی تعداد:117 |
شرکاء کی تعداد:1 ہزار 2 (1002) |
|
مجموعی کارکردگی |
سیشنز کی تعداد: 18 |
مقامات کی تعداد:396 |
شرکاء کی تعداد:1 ہزار 952 (1952) |
(8)شعبہ حج و عمرہ :
جولائی 2026ء، پاکستان سے عمرہ پر جانے والیوں اور ذمہ داران اسلامی بہنوں کے لیے حج/عمرہ سیشن اور رفیق الحرمین کورس منعقد کیا گیا۔ یہ سیشن و کورس فزیکل اور آن لائن کروایا گیا نیز یہ سیشن و
کورس اردو زبان میں منعقد کیے گئے۔
|
پاکستان |
کورس کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:310 |
شرکاء کی تعداد:3 ہزار 104 (3104) |
|
سیشنز کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:11 |
شرکاء کی تعداد:136 |
یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں دعوتِ اسلامی کا” گرینڈ
سنتوں بھرا اجتماع “
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 27 ستمبر 2026ء کو یونان
کے دارالحکومت ایتھنز کے مشہور ایلیوناس فٹ بال کلب (Eleonas
Football Club, Makrigianni 46, Ag. Ioannis Rentis 182 33, Athens, Greece) میں
ایک عظیم الشان ”گرینڈ سنتوں بھرے اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع کا
باقاعدہ آغازتلاوت قرآن مجید سے ہوا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائیوں نے بارگاہِ
رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ
نعت پیش کیا۔ اس روحانی اجتماع میں یونان
کے مختلف شہروں اورجزیروں سے بزنس مین اور مختلف کمیونٹی سے عاشقانِ رسول نے شرکت
کی۔
اجتماع
میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ایمان افروز اور رقت انگیز بیان فرمایا۔
مولانا
عمران عطاری نے خطبہ مسنونہ کے بعد درودِ پاک کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ارشادِ
نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نقل کیا کہ
جو شخص ایک بار درودِ پاک پڑھتا ہے، اللہ پاک اس پر 10 رحمتیں نازل فرماتا ہے، 10
گناہ معاف فرماتا ہے اور 10 درجات بلند فرماتا ہے۔
نگرانِ
شوریٰ نے حضرت سیدنا ذوالنون مصری رحمۃُ اللہِ
علیہ
کا واقعہ بیان کیا کہ کس طرح اللہ پاک نے ایک بچھو کے ذریعے شراب کے نشے میں دھت
نوجوان کی بڑے سانپ (اژدھے) سے حفاظت فرمائی۔ غیب سے آواز
آئی کہ اللہ پاک گناہگاروں کو بھی مہلت اور تحفظ دیتا ہے۔ اس واقعے سے متاثر ہو کر
اس نوجوان نے سچی توبہ کی اور ولی اللہ کے مقام پر فائز ہوا۔
انہوں
نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت نہایت وسیع ہے۔ ہم تنہائیوں میں گناہ کرتے ہیں لیکن
اللہ پاک ہماری پردہ پوشی فرماتا ہے۔ انسان آنکھ، زبان، کان اور اعضاء سے گناہ
کرتا ہے لیکن اللہ پاک فوراً نعمتیں نہیں چھینتا بلکہ بندے کو توبہ کی مہلت دیتا
ہے۔
سورۂ
تحریم کی آٹھویں آیت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ”توبۃ النصوح“(خالص
توبہ) یہ
ہے کہ گناہ چھٹنے کے بعد بندہ دوبارہ اس کی طرف نہ لوٹے۔ توبہ کرنے والے کے تمام
سابقہ گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں اور قیامت کے دن اس کے اعضا اور زمین اس کے خلاف
گواہی دینے سے آزاد کر دیئے جاتے ہیں۔
بیان
میں قیامت کے دن کی شدت، سوا میل پر سورج، تانبے کی زمین اور گناہوں و زکوۃ نہ دینے
کے عذاب کا تفصیلی ذکر کیا گیا۔ ساتھ ہی بخاری شریف کی حدیث کی روشنی میں ان 7 خوش
نصیبوں کا ذکر کیا جنہیں اللہ کے عرش کا سایہ نصیب ہوگا، جن میں عادل حکمران، جوانی
میں عبادت کرنے والا نوجوان، اور تنہائی میں اللہ کے خوف سے رو دینے والا شخص شامل
ہیں۔
نگرانِ
شوریٰ نے یونان و یورپ میں مقیم اسلامی بھائیوں کو متوجہ کرتے ہوئے فرمایا کہ کتنے
پردیسی روزگار کی خاطر آئے مگر ان کے جنازے اور تابوت وطن واپس گئے۔ انسان کو چاہیے
کہ دنیاوی مال و دولت کی تلاش کے ساتھ ساتھ آخرت، نماز اور موت کو ہرگز نہ بھولیں۔
بیان
کے اختتام پر نگرانِ شوریٰ نے نماز کی پابندی کرنے،گناہوں سے بچنے، سنتوں کی پیروی
کرنےاور اپنے ساتھ ساتھ اپنے گھر والوں کے عقائد کی حفاظت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اجتماع
کے آخر میں مولانا عمران عطاری نے بارگاہِ الٰہی میں عاجزانہ اور رقت انگیز دعا
فرمائی جس سے حاضرین کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں اور صلوۃ وسلام پر تقریب کا اختتام
ہوا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیراہتمام 26 ستمبر 2026ء کو مدنی مرکزفیضانِ مدینہ بولونیا اٹلی (Bologna
Italy) میں ایک عظیم الشان ”گرینڈ
اجتماع“کا انعقاد کیا گیا۔ اس روحانی و اخلاقی پروگرام میں اٹلی اور گرد و نواح سے
کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی جن میں بزنس مین اور مختلف شعبہ جات کے
پروفیشنلز بھی شریک تھے۔
اجتماع
کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک، حمد و ثناء اور درودِ پاک کی معطر صداؤ ں سے ہوا۔ اس
موقع پر درودِ پاک کے فضائل بیان کرتے ہوئے رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالی شان پیش کیا گیا کہ قیامت
کی دشوار گزار گھاٹیوں سے جلد نجات پانے والا شخص وہ ہوگا جس نے دنیا میں سب سے زیادہ
درود پڑھے ہوں گے۔
اجتماع
میں نگرانِ شوریٰ دعوتِ اسلامی مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے رقت و فکر انگیز بیان کیا۔ انہوں نے اپنے بیان
میں دنیا کی فانی حقیقت، لمبی امیدوں کے نقصانات، اور موت کی تیاری پر مفصل روشنی
ڈالی۔
نگران
شوریٰ نے لمبی امیدیں اور دنیا کی حقیقت پر گفتگو کرتے ہوئے امام غزالی رحمۃُ اللہِ علیہ کی کتاب”احیاء العلوم“ سے حضرت
عیسیٰ علیہ
السلام
اور ایک بوڑھے شخص کا ایمان افروز واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح لمبی امیدیں
انسان کو غفلت میں ڈالتی ہیں۔ نبی کریم صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ارشادات کی روشنی میں انہوں نے واضح کیا کہ
خواہشات کی پیروی انسان کو حق سے روکتی ہے اور لمبی امیدیں دنیا کی محبت پیدا کرتی
ہیں۔
یورپ
اور اٹلی میں سالہا سال سے مقیم مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
انسان دنیا کمانے میں زندگی گزار دیتا ہے مگر اکثر موت
اسے اچانک آ لیتی ہے۔ انہوں نے ہر مسلمان کو مدینہ منورہ میں ایمان و عافیت کے
ساتھ شہادت کی تمنا رکھنے کی ترغیب دی اور
حضرت عمر فاروق رضی
اللہ عنہ
کی دعا کا حوالہ دیا۔
سورۃ
التکاثر کی تفسیر بیان کرتے ہوئے نگرانِ شوریٰ نے خبردار کیا کہ قیامت کے دن انسان
سے پانچ بنیادی سوالات کیے جائیں گے: عمر، جوانی، مال کمانے اور خرچ کرنے کی جگہ،
اور علم پر عمل۔ نیز ٹھنڈے پانی اور سائے جیسی نعمتوں کا بھی حساب ہوگا۔
بیان
میں دیارِ غیر میں بچوں اور نسلوں کے دین و عقائد کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے والدین
کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے گھروں میں 'فیضان آن لائن اکیڈمی' کے ذریعے بچوں کی دینی
تعلیم و تربیت کا اہتمام کریں اور انہیں حبِ نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، حبِ اہل بیت اور تلاوتِ قرآن کی تعلیم
دیں۔
اجتماع
کے دوران رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری اور دیگر ذمہ داران کی جانب سے
جامعۃ المدینہ اور فیضان آن لائن اکیڈمی سے درس نظامی (عالم کورس) اور
دیگر کورسز کرنے والے اسٹوڈنٹس کو اسناد (Certificates)
اور
انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ایک بڑی خوشخبری سنائی گئی کہ اگلے سال اٹلی کے جامعۃ المدینہ میں درجہ
ٔ دورۃ الحدیث شریف کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔
بیان
کے اختتام پر تمام حاضرین نے اپنے گناہوں سے سچی توبہ کی اور امیرِ اہلسنت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے
سلسلے (قادریہ
رضویہ عطاریہ)
میں بیعت کی سعادت حاصل کی۔ آخر میں امتِ مسلمہ کی بخشش، والدین کی مغفرت اور مدینہ
منورہ کی حاضری کے لیے رقت انگیز دعا کی گئی اور بارگاہِ رسالت میں صلوٰۃ و سلام پیش
کیا گیا۔
Dawateislami