اولیائے
کرام اللہ عَزَّوَجَلَّکے وہ برگزیدہ
بندے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کو دینِ اسلام کی خدمت، ذکرِ الٰہی، اور سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فروغ کے لیے
وقف کر دیا۔ یہ اللہ کے محبوب اور اس کی مخلوق کے لیے رحمت ہوتے ہیں۔ ان کی زندگی
تقویٰ، زہد، صبر، شکر، ایثار اور محبتِ الٰہی کی عملی تصویر ہوتی ہے۔
اولیاء
کی شان یہ ہے کہ اللہ پاک نے ان کے دلوں کو اپنی یاد اور محبت سے روشن فرما دیا۔
وہ دنیاوی لذتوں اور خواہشات سے بے نیاز ہوکر بندوں کو حق کی طرف بلاتے ہیں۔ ان کی
صحبت دلوں کو سکون، روح کو پاکیزگی اور کردار کو نکھار عطا کرتی ہے۔
اولیائے
کرام کی شان میں اللہ پاک قراٰنِ مجید میں فرماتا ہے: اَلَاۤ اِنَّ اَوْلِیَآءَ اللّٰهِ
لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ/ ترجمہ کنز
العرفان: سن لو! بیشک ا للہ کے ولیوں پر نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔ (سورہ
یونس، آیت 62)
شیخ
طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اولیائے کرام کی شان کے متعلق
معلومات حاصل کرنے اور ان سے محبت و عقیدت رکھنے کے لئے عاشقانِ رسول کواس ہفتے 29
صفحات کا رسالہ ”اولیا کی شان بزبانِ قراٰن“ پڑھنے/ سننے کی
ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں بھی سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یااللہ
پاک! جو کوئی 29 صفحات کا رسالہ”اولیا کی شان بزبانِ قراٰن“ پڑھ
یا سن لے اُسے اپنے ولیوں کی پیروی کی توفیق دے اور اُسے اپنے مقبول بندوں میں
شامل کرکے ماں باپ سمیت بے حساب جنتُ الفردوس میں داخلہ نصیب فرما۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے: