وزیرآباد، پنجاب- 26 ستمبر 2025ء :

پنجاب، پاکستان کے شہر وزیرآباد میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 26 ستمبر 2025ء کو ”اجتماعِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان سطح کے ذمہ دار محمد حنیف عطاری نے ”سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت و تعلیمات کو مؤثر انداز میں پیش کیا ۔ آخر میں پنجاب کےصوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے اشاروں کی زبان میں دعا کروائی۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد  میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)