11 ربیع ُالآخر , 1447 ہجری
3
اکتوبر 2025 ء کو فیصل آباد ڈسٹرکٹ، پنجاب کی تحصیل جڑانوالہ کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام اسپیشل پرسنز کا تیسرا سالانہ اجتماع منعقد ہوا جس میں کثیر ڈیف اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس
موقع پر نگرانِ تحصیل نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کے بارے میں بتایا اور سنتوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔ شرکاء نے اس پیغام کو دل
سے قبول کیا اور اپنی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔
اس
اجتماعِ پاک میں ڈویژن ذمہ دار نے اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی تاکہ اسپیشل پرسنز بھرپور انداز میں علمِ دین
حاصل کر سکیں۔ (رپورٹ:
محمد سمیر عطاری اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)