قراٰن و حدیث کی تعلیم لوگوں تک پہنچانے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت پچھلے دنوں
واپڈا کالونی، ملتان کے آفس میں 7 دن کا فیضانِ نماز کورس منعقد ہوا۔
اس کورس میں ایکسیئن آفیسر، کمپنی سیکریٹری،
کمپنی اسٹاف اور دیگر آفیسرز سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائی بھی شریک
ہوئے جس میں معلم شارٹ ٹائم کورسز مولانا محمد عدنان عطاری مدنی نے انہیں نماز کے
مسائل سکھائے۔
3 جون 2024ء کو سندھ کے شہر حیدر آباد میں
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ، تحصیل
اور ٹاؤن سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
میٹنگ میں موجود مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام
کرتے ہوئے گلی گلی مدرسۃ المدینہ کے قیام کے متعلق ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے
تحت گزشتہ روز میرپور خاص میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور
ٹاؤن سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
میرپور خاص دورے پر موجود دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے گلی گلی مدرسۃ
المدینہ اور فیضانِ صحابیات کے قیام کے متعلق مشاورت کی۔
دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک ایجوکیشن سسٹم کے ہیڈآفس میں ”قربانی
کے احکام و مسائل“ پر ایک تربیتی
نشست منعقد ہوئی جس میں دارالمدینہ کے
نگران شرعی ایڈوائزرمفتی محمدکفیل رضا عطاری
مدنی نے قربانی کے مختلف احکام و مسائل سے آگاہی دی۔
نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئےمفتی محمد کفیل
رضا عطاری مدنی کا کہنا تھا کہ ذوی الحجۃالحرام کے ابتدائی عشرے اور اس کی راتوں کی فضیلت قراٰنِ
کریم میں بیان کی گئی ہے، ہمیں چاہیئے کہ ان ایام کو غفلت میں نہ گزاریں۔
اسی طرح مفتی محمد کفیل رضا عطاری مدنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں
اپنی نیت کو درست رکھتے ہوئے خوش دلی سے قربانی کرنی چاہیئے۔آخر میں مفتی صاحب نے
شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔( رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ
اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
مدنی چینل کے چیف ایگزیکٹو مولانا محمد اسد عطاری مدنی کا دارالمدینہ ہیڈ آفس کا دورہ
پچھلے دنوں مدنی چینل کے چیف ایگزیکٹو مولانا محمد
اسد عطاری مدنی نے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کے ہیڈ
آفس کا دورہ کیا جہاں اُن کی ملاقات سی ای
او(C.E.O) ڈاکٹر دانش اقبال عطاری اور مختلف ڈیپارٹمنٹس
کے ایچ او ڈیز سے ہوئی۔
اس دورے
میں مولانا محمد اسد عطاری مدنی کو دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کے
مختلف شعبوں کے تعارف اور نصابِ تعلیم سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے خوشی کا
اظہار کیا اور پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی۔
دورانِ گفتگو مولانا محمد اسد عطاری مدنی کا کہنا تھا کہ عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبوں میں Artificial Intelligence کا استعمال کیا جارہا ہے لہٰذا انہوں نے دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک ایجوکیشن سسٹم میں بھی Artificial
Intelligence ٹولز کے
استعمال کا ذہن دیا۔( رپورٹ:غلام محی الدین ترک
،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس
کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
جامعہ اکبریہ نقشبندیہ منڈی احمد آبادمیں رکنِ
شوریٰ مولانا حاجی جنید عطاری مدنی کی آمد
پچھلے دنوں ضلع اوکاڑہ کے نواحی گاؤں حاجی
چاندنزد منڈی احمد آبادمیں واقع جامعہ اکبریہ نقشبندیہ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی جنید عطاری مدنی اور نگرانِ شعبہ رابطہ بالعلماء مولاناحافظ
محمد افضل عطاری مدنی کی آمد ہوئی۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ مولانا حاجی جنید عطاری
مدنی کی جامعہ کے مہتمم اور اساتذۂ کرام سے ملاقات ہوئی، رکنِ شوریٰ نے انہیں
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات اور مختلف کورسز کا تعارف کروایا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ مولانا
حاجی جنید عطاری مدنی نے جامعہ کے طلبۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور
انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
بعدازاں طلبۂ کرام نے رکنِ شوریٰ مولانا حاجی
جنید عطاری مدنی کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ہونے والے ہفتہ وار مدنی
مذاکرے میں شرکت کی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
علاقہ حاجی چاندنزد منڈی احمد آبادکے جامعہ اکبریہ
نقشبندیہ میں فیضانِ نماز کورس
ضلع اوکاڑہ کے نواحی
گاؤں حاجی چاندنزد منڈی احمد آبادمیں واقع جامعہ اکبریہ نقشبندیہ میں شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ نماز کورسز منعقد ہوا جس میں جامعہ کے طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام
سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ جھنگ میں مدنی مشورے کا سلسلہ
مسلمانوں
کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ
کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جھنگ میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی۔
فیصل
آباد ڈویژن ذمہ دار ڈاکٹر عدنان عطاری نے شعبے کے دینی کام میں مزید بہتری لانے کے متعلق نکات بتائے اور اسلامی بھائیوں کو محرم الحرام میں 12
دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں
سفرکرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری میٹروپولیٹن فیصل آباد ذمہ
دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان
مدینہ کراچی میں شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام لیول-2 کورس کا اہتمام
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 16، 17 جولائی 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی
علاج کے زیرِ اہتمام لیول-2 کورس کا اہتمام ہوا جس میں مختلف مقامات سے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلم محمد زاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے
ہوئے انہیں مزید تعویذات عطاریہ کی اجازات دیں اور انہیں شعبے کے حوالے سے لیول :2 کے اپڈیٹ نکات بتائے۔(رپورٹ:
سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت جامع
مسجد فیضان عثمان غنی گلستان جوہر بلاک
15 میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں دعوت
اسلامی کے نظام میں شامل ہونے والے سیلانی ویلفیئر کے تمام ائمہ کرام نے شرکت کی ۔
مدنی
مشورے میں شعبہ ذمہ دار
مجلس اجارہ سید اسد عطاری ، شعبہ ائمہ مساجد کراچی سٹی ذمہ دار سید
سرفراز عطاری اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ
شعبہ ویلفیئر کے ذمہ دار علامہ ذوالفقار شاہ صاحب نے شرکا کی مساجد کی آباد کاری کے سلسلے میں تربیت کی اور انہیں مدرسۃ المدینہ برائے بالغان لگانے کا ذہن دیا ۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 18 جولائی 2023ء کو لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس
میں لاہور سٹی اور 5 ٹاؤن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
ڈویژن ذمہ دار سید فرقان عطاری نے نشتر ٹاؤ ن کے ذمہ داران کو رہائشی
فیضان نماز کورس کروانے کا ذہن دیا جبکہ دیگر کو اگست 2023ء میں
اپنے اپنے علاقوں نماز کورسز کروانے کا ہدف دیا ۔
اس کے
علاوہ کورسز کروانے اور کراچی تربیتی کورس
کے درجہ کی تقرری پوری کرنے کے متعلق گفتگو
ہوئی۔ (رپورٹ:
محمد ابوبکر عطاری ، لاہور سٹی ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام اقبال ٹاؤن لاہور
میں فیضانِ نماز کورس جاری ہے جس میں
مختلف شعبہ جات سے وابستہ اسلامی بھائی شرکت کررہے ہیں۔
18 جولائی
2023ء کو کورس کے دوسرے دن اسلامی بھائیوں کو معلم امتیاز
عطاری مدنی نے ’’نماز کو ترک کرنے کی وعیدیں ‘‘ بیان کیں اور انہیں نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا جس میں شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد
ابوبکر عطاری ، لاہور سٹی ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)