23 مئی 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے سلسلے میں
sub-content کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی
مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے دعائے صحت اجتماع کے متعلق کلام کیا اور اس میں مزید بہتری لانے نیز آئندہ
کے اہداف سمیت دیگر اہم نکات پر ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔
اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعائے صحت
اجتماع میں تمام منسلک اسلامی بہنوں کو شرکت کروانے کے لئے اسلامی بہنوں کو مدنی
پھولوں سے نوازا۔
شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت 23
مئی 2024ء کو P.I.B کالونی کراچی میں واقع فیضانِ صحابیات میں
ایک میٹنگ ہوئی جس میں جامعۃ المدینہ گرلز کی تمام ناظمات اسلامی بہنوں سمیت شعبے
کی دیگر ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔
میٹنگ میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے مختلف سوالات کے جوابات میں ناظمات اسلامی
بہنوں کی رہنمائی فرمائی جبکہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ”احساسِ ذمہ داری“ کے موضوع پر اُن کی تربیت کی ۔
لیاقت آباد کراچی میں 22 مئی 2024ء کو دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلامی بہنوں کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں، ذمہ داران اور مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے شرکت
کی۔
اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوت و نعت شریف
سے ہوا جس کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کی
دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اس دوران اجتماعِ پاک میں موجود صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے ذکر کروایا اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے اختتامی دعا کروائی جبکہ وہاں موجود تمام اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار سے ملاقات بھی کی۔
بیرونِ ملک میں قراٰنِ پاک کی تعلیم عام کرنے کا
جذبہ رکھتے ہوئے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات دعوتِ اسلامی کے تحت 24 مئی 2024ء کو کینیڈا ریجن میں ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ کینیڈا ریجن
اسلامی بہن نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور مقامی زبان کی مدرسات
بڑھانے کا ذہن دیا تاکہ مزید مدرسۃ المدینہ بالغات شروع کروائے جائیں۔
اس کے علاوہ نگرانِ کینیڈا ریجن نے گرمیوں کی
چھٹیوں میں شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ دعوتِ اسلامی کے تحت زیادہ سے زیادہ اسلامی
بہنوں کو داخلے دلوانے کا ذہن دیا۔
کینیڈا کے شہر کیلگری (Calgary) کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
23 مئی 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں کینیڈا کے
شہر کیلگری (Calgary) کی جملہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ کینیڈا ریجن اسلامی
بہن نے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں
درپیش مسائل کا حل بتاتے ہوئے مقامی زبان کے اجتماعات کو مضبوط کرنے کی ترغیب
دلائی۔
اسی طرح نگرانِ کینیڈا ریجن نے نیکی کی دعوت کے حلقے مضبوط کرنے، مقامی زبان
میں مدرسۃ المدینہ بالغات لگانے کے اہداف اور ہفتہ وار رسالہ و نیک اعمال رسالہ
کارکردگی بڑھانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں
کی ذہن سازی کی۔
کینیڈا کے شہر مانٹریال سمیت دیگر شہروں کی
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 مئی 2024ء کو
دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کینیڈا کے دوسرے بڑے شہر مانٹریال
سمیت دیگر شہروں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے کے دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے حج پر جانے والی اسلامی بہنوں کے لئے محافلِ
مدینہ اور حج و عمرہ کورس کروانے پر مشاورت کی۔
علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہن نے بچیوں کے
اجتماعات کو مضبوط کرنے، سیکھنے سکھانے کے
حلقے ہر ذیلی میں شروع کروانے، مبلغات اور معلمات بڑھانے کے حوالے سے ذمہ داران کی
ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 25 مئی 2024ء کو پاکستان مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہنوں کا آن
لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔
اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ماہ ذو الحجۃ الحرام اور دعائے صحت اجتماع کے مدنی پھولوں پر تبادلۂ خیال کیا نیز
دیگر اہم نکات پر بھی اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
بحریہ ٹاؤن، راولپنڈی میں 24 مئی 2024ء کو عالمی
سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ و سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ذیلی تا ٹاؤن سطح
کی ذمہ داران اور دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ذمہ داران کو دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بتایا اور انہیں
بحریہ ٹاؤن کے فیضانِ صحابیات میں دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کے لرننگ سیشن میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کا بیان
24 مئی 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کے لرننگ سیشن میں ”ذمہ داران کی تربیت و ترقی کے مدنی پھول “کے موضوع پر
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کا بیان ہوا۔
دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کی
کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کی نمایاں کارکردگی پر ذمہ دار اسلامی بہنوں
کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 23 مئی 2024ء کو پاکستان مجلس مشاورت آفس کے اسٹاف کا آفس میں ہی مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف امور پر گفتگو کی۔
دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ جات کی تقسیم کاری کی اہمیت و ضرورت پر
کلام کیا اور دفتری کاموں کو بہتر انداز
سے کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول
بیان کئے ۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بھی شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
17 مئی 2024ء کو نیوزی لینڈ میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ایک
میٹنگ ہوئی جس میں نیوزی لینڈ کی نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ڈیلی کلاسز،
گھر درس، مختلف کورسز،رسالہ کارکردگی، مدرسۃ المدینہ بالغات اور دیگر موضوعات پر
مشاور ت کی نیز دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
ڈسٹرکٹ جہلم کےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ سوہاوہ میں7
دن کا رہائشی فیضانِ نماز کورس
ڈسٹرکٹ جہلم، پنجاب پاکستان میں واقع دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سوہاوہ میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت 7 دن کا
رہائشی فیضانِ نماز کورس منعقد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
کورس کے دوران مختلف اوقات میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی
نے شرکا اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں نماز کے بارے میں چند اہم مسائل بتاتے
ہوئے نماز کا عملی طریقہ سکھایا نیز تمام اسلامی بھائیوں نے 12 دینی کاموں میں بھی شرکت کی۔