کوٹ مٹھن شریف سے حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃُ اللہ علیہ کے آستانہ عالیہ کے سجادہ ٔنشین خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وہاں موجود ذمہ داران نے خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ کو مدنی مرکز میں موجود مختلف شعبہ جات کاو زٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔

بعد میں سجادۂ نشین محمد عامر فرید نے اراکینِ شوریٰ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور حاجی جنید عطاری سے ملاقات کی۔دورانِ ملاقات اراکینِ شوریٰ نے انہیں دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی اور انہیں تحفہ میں مکتبۃُ المدینہ کا شائع کردہ قرآن پین پیش کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا۔( رپورٹ:ساجد رسول عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے  دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ترکی کے شہر استنبول میں نگران وسطی ایشیائی اور افریقی عرب شہاب الدین عطاری نے ترکی کے ذمہ دار حامد عطاری کے ہمراہ شیخ محمود آفندی رحمۃ اللہ علیہ کی رہائش گاہ کے ساتھ منسلک مدرسہ میں ان کے ایصال ِثواب کے سلسلے میں ہونے والی محفل میں دیگر ذمہ داران کے ساتھ شرکت کی ۔

جہاں مقامی عالم دین شیخ کُبلی احمد نے بیان کیا اور مرحوم شیخ محمود آفندی صاحب سمیت تمام اُمّت مسلمہ کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔

بعدازاں ذمہ داران نے عالم صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق بتایا اس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے تحت جمع ہونے والی قربانی کی کھالوں کے مرکزی کیمپ مونڈیالی ضلع شیخوپورہ کا دورہ  کیا ۔

جہاں شعبہ فنانس کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران کے ساتھ قربانی کی کھالوں کے انتظامی معاملات کے حوالے سے مدنی مشورہ کیا۔مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید بہتری لانے کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عیدُ الاضحیٰ کے موقع پر اراکین ِشوریٰ حاجی اسد  عطاری مدنی اور حاجی بغداد رضا عطاری نے راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد سٹی میں اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کےلئے لگائے گئے کیمپس کا وزٹ کیا۔

اس دوران اراکینِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں اور کھال اسٹال میں خدمات پیش کرنے والے اسلامی بھائیوں کی دل جوئی کرتے ہوئے ان میں عیدی تقسیم کی۔

اس کے علاوہ اراکینِ شوریٰ نے جہلم، دینہ، چکوال ،گجرخان، اسلام آباد مدنی مرکز جی الیون، آئی-9 اور راولپنڈی سٹی میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز سمیت ڈھوک کالا خان میں موجود کھال کے اسٹالوں کا دورہ کیااور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


سبی بلوچستان میں پچھلے دنوں سماجی رہنما ڈاکٹر حسین مہر اور اللہ آباد(Allah Abad) تھانے کے انچارج A.S.I جمال مہر کی والدہ کے انتقال پر ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے فاتحہ خوانی پڑھی اور مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب کیا۔

بعدازاں صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مرحومہ کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سبی میں ہی قائم ایس پی آفس کمپلینٹ سینٹر انچارج D.S.P شبیر احمد رندد سے ملاقات کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


عید الاضحی کے دنوں کوئٹہ سے تشریف لائے ہوئے مذہبی و سماجی شخصیت، جامعہ حنفیہ قادریہ کے مہتممِ اعلیٰ مولانا محمد صدیق قادری صاحب نے سبی بلوچستان میں موجود دعوتِ اسلامی کے کھال گودام اور اجتماعی قربانی کے مقام کا وزٹ کیا جہاں شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس دوران مہتممِ اعلیٰ مولانا محمد صدیق قادری صاحب نے وہاں موجود تمام ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں اپنی دعاؤں سے نوازا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران سبی اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحصیل ذمہ دار جلال عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

صوبۂ پنجاب پاکستان کی تحصیل چشتیاں میں ممبر آف پنجاب اسمبلی (PML n) چوہدری زاہد اکرام نے عید الاضحی کے دنوں دعوتِ اسلامی کے مرکزی کھال بستے (اسٹال) کا وزٹ کیا۔

ا س موقع پر چوہدری زاہد اکرام نے اپنے گھر پر ہونے والی قربانی کے جانور کی کھال دعوتِ اسلامی کے بستے پر جمع کروائی اور وہاں موجود ڈسٹرکٹ نگران قاری محمد ناصر عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز شہید بینظیر آباد ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ دلشاد احمد عمرانی کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ملاقات ہوئی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دلشاد احمد عمرانی کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت راہِ خدا عزوجل میں 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے صوبہ خیبرپختونخوامیں قائم  ہوم ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کرتے ہوئے مختلف افسران سے ملاقات ہوئی جن میں ایڈیشنل سیکریٹری ثناء اللہ خان اور پرسنل اسسٹنٹ احسن جواد سمیت ڈیپارٹمنٹ کے دیگر اسٹاف شامل تھے۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام اسٹاف کو دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


یورپین یونین ریجن کے ملک اسپین کی اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کاموں کے حوالے سے آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں اسپین کی اہم ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

بعدازاں مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 

صوبہ گلگت بلتستان کے شہر دیامر میں دعوتِ اسلامی کے تحت  اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مدنی پھول برائے محرم الحرام کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

لوگوں کو علمِ دین حاصل کرنے کا شوق دلانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِ اسلامی کے تحت دیامیر ڈویژن میں واقع دارالسنہ کے اسٹاف کا مد نی مشورہ ہوا جس میں دارالسنہ کی ناظمات و خادمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دارالسنہ کے انتظامی معاملات کو بہتر بنانے، دارالسنہ میں رہائشی کورسز اور داخلوں کے لئے مختلف مدنی پھول دیئے ۔ بعدازاں شرکا اسلامی بہنوں نے شعبے کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔