2جولائی2024ء کو  شعبہ اوراق مقدسہ کے تحت ڈسٹرکٹ قصور کی تحصیل کوٹ راہدہ کشن میں صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے مدنی مشورہ فرمایا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد رضا مدنی اور تحصیل ذمہ دار سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے مشورے میں تحصیل نگران کے ساتھ شعبے کے حوالے سے ملاقات کی اور باکسز ذمہ دار بنائے اور اسلامی بھائیوں کی تقرری کرتے ہوئے شعبے کا تعارف کروایا جبکہ نگران صاحب نے تحصیل کوٹ راہدہ کشن میں شعبے کے کام کو بڑھانے کے حوالے سے ملاقات کی اور نیو باکسز لگوانے کا ذہن دیا ۔( رپورٹ حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی)


01جولائی2024ء کو شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت گجرات کے علاقے محلہ نور پور شرقی کی جامع مسجد نور میں تربیتی نشست  کا اہتمام ہوا جس میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے مقامی ذمہ داران سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوتِ اسلامی ڈویژن ذمہ دار شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ محمد عثمان عطاری نے شرکا کی تربیت فرماتے ہوئے اوراق مقدسہ کو محفوظ کرنے کا ذہن دیا اور شعبے کا تعارف کروایا نیز شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے نیو باکسز لگوانے کا ذہن دیا۔( رپورٹ حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی)


اس سال 2024ء میں حجِ بیت اللہ کی سعادت پانے والے حجاج کرام کے لئے 5 جولائی 2024ء بروز جمعہ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ” اجتماعِ استقبالِ حجاج“ کا انعقاد کیا جارہا ہے جو کہ مدنی چینل پر براہِ راست (Live)نشر کیا جائے گا۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز جمعہ کی شب رات تقریباً 09:45 پر تلاوتِ قراٰن سے ہوگا جس کے بعدنعتِ خواں اسلامی بھائی بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں نذرانۂ عقیدت پیش کریں گے جبکہ سفر حج کی یادوں کے ذوق کو بڑھانے اور یادِ مکہ و مدینہ میں تڑپانے والے کلام بھی پڑھے جائیں گے۔

برکتوں اور سعادتوں سے بھرپور اس ” اجتماعِ استقبالِ حجاج“ میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ خصوصی طور پر شرکت فرمائیں گے اور سال 2024ء میں حج کی سعادت پانے والے حاجیوں سے ملاقات بھی فرمائیں گے۔

واضح رہے ! امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہسے ملاقات کی خواہش رکھنے والے حجاجِ کرام اپنے ساتھ ویزہ کاپی لانا نہ بھولیں۔عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عشا کی جماعت 09:15 پر ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لوگوں کے دلوں میں اہلِ بیتِ اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین کی محبت ڈالنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 6 جولائی 2024ء سے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ”بسلسلہ شانِ صحابہ و اہلبیت“ مدنی مذاکروں کا انعقاد کیا جائے گا جوکہ 11 محرم الحرام 1446ھ تک جاری رہے گا۔

مدنی مذاکروں کا آغاز روزانہ رات تقریباً 09:45 پر تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوگا جس کے بعد شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے واقعۂ کربلا سمیت مختلف موضوعات کے حوالے سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

واضح رہے 6 جولائی 2024ء تا 11 محرم الحرام 1446ھ تک ہونے والے مدنی مذاکرے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ مدنی چینل دنیا بھر میں Live Telecast کیا جائے گا۔تمام عاشقانِ رسول ان مدنی مذاکروں میں براہِ راست اور بذریعہ مدنی چینل شرکت فرماکر علمِ دین کا خزانہ حاصل کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

کراچی کے مشہور و معروف بزرگ، آلِ رسول حضرت سیّد عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس 29 جون 2024ء کو بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ کراچی میں قائم آپ رحمۃُ اللہِ علیہکے مزار شریف کے احاطے میں منایا گیا۔

اس موقع پر شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے تحت عرس کے تینوں (03)دن مختلف دینی کام منعقد ہوئے جن میں قراٰن خوانی کا اہتمام کرنا، عرس شریف میں آنے والے زائرین کی تربیت کے لئے مختلف سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانا اور انہیں دینی مسائل سمیت سنتیں و آداب سکھانا شامل تھا۔

عرس کے تیسرے دن 29 جون 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کے تحت محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمۂ اوقاف کے عہدیداران اور ذمہ داران ِ دعوتِ اسلامی سمیت عرس شریف میں آنے والے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔

محفلِ نعت کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے حضرت سیّد عبد اللہ شاہ غازی رحمۃُ اللہِ علیہ کے سلسلہ نسب کے بارے میں بتاتے ہوئے آپ رحمۃُ اللہِ علیہکی سیرت سے متعلق حاضرین کو آگاہ کیا۔

محفل کے اختتام پر رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ داران کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اللہ  رب العزت کے محبوب بندوں رضی اللہُ عنہم سے محبت وعقیدت کاتعلق قائم رکھتے ہوئے ان کے نقش قدم پرچلنایقینابہت بڑی سعادت کا حامل ہے کیونکہ یہ وہ پاکیزہ ہستیاں ہیں کہ جن پراللہ نے اپنے انعام واکرام کی بارشیں نازل فرماتے ہوئے انہیں قرآن پاک میں اپنے”انعام یافتہ بندے“قراردیا۔

ایک دوروہ بھی تھاکہ جب بزرگان دین کی صحبت اختیارکرنالازم اوران کی خدمت کوسعادتِ عظمیٰ تصورکیاجاتاتھا۔لیکن آہستہ آہستہ اسلام دشمن طاقتوں اورگستاخانِ محبوبانِ ربُ العلی کی مذموم سازشوں کے نتیجے میں اسلاف کرام رحمہم اللہ سے اس پاکیزہ تعلق کی مضبوطی میں کمی واقع ہونے لگی اور طرح طرح کی خُرافات زبان زَدِ عام ہونے لگیں اور فتنے جڑ پکڑنے لگے ۔ الحمدللہ عزوجل مختلف علماء کرام دامت فیوضہم نے ان سازشوں کے نتیجے میں بزرگانِ دین سے بڑھتی ہوئی بے رغبتی کااندازہ فرماکراپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے محبوبانِ بارگاہِ الٰہی عزوجل سے عوام کاتعلق دوبارہ مضبوط کرنے کے لئے تحریری وتقریری اَقدام کئے۔ علمائے کرام دامت فیوضہم کی ان کوششوں کی برکت سے دشمنانِ اسلام کی سازشیں دم توڑنے لگیں اور عقیدتوں کا گلستان پھر سے ہرا بھرا ہوگیا۔

شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہبھی مختلف اولیائے کرام کی سیرت سے متعلق آگاہی کے لئے اپنے مریدوں اور چاہنے والوں کو وقتاً فوقتاً مختلف اولیائے کرام کی سیرت پر لکھے گئے رسائل پڑھنے کی ترغیب دلاتے ہیں تاکہ امتِ مسلمہ اپنے اِن بزرگوں کی سیرت سے آگاہ ہو اور اُن کے اندازِ زندگی کو پڑھ کر اس کے مطابق اپنی زندگی گزار سکے اور راہِ ہدایت پر گامزن ہو۔

اسی سلسلے میں امیر اہل سنت نے اس ہفتے24 صفحات کا رسالہ ”فیضانِ معروف کرخی“پڑھنے سننے ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک! جو کوئی 24 صفحات کا رسالہ”فیضانِ معروف کرخی“پڑھ یا سُن لےاُسے فیضانِ بزرگانِ دین سے مالا فرماکر ماں باپ سمیت بے حساب بخش کر جنت الفردوس میں اپنے سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس نصیب فرما۔اٰمین

اِس رسالے کو ڈاؤن لوڈ کرنے یا آن لائن آڈیو سُننے کے لئے نیچے ڈاؤن لوڈ پر کلک کیجئے

Download


شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پنجاب پاکستان کے شہر اوکاڑہ  میں 30،29،28 جون 2024ء کو 3دن کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں ساہیوال ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبہ روحانی علاج کے ذمہ دار محمد عثمان عطاری نے تعویذات لکھنے کے حوالےسے مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی جبکہ دم اور کاٹ کرنے سمیت اس کی چند ضروری احتیاطیں بھی بیان کیں۔

محمد عثمان عطاری نے شرکا کو امتِ مسلمہ کی غمخواری کا جذبہ دلاتے ہوئے انہیں شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا نیز 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:سمیر علی عطاری (آفس ذمہ دار) کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


قراٰن و سنت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مبلغِ دعوتِ اسلامی اور نگرانِ کانو اسٹیٹ مولانا محمد عثمان عطاری مدنی نے کانو اسٹیٹ، نائجیریا ویسٹ افریقہ میں الشیخ الزھر الدین القادری کے مزار مبارک پر حاضری دی۔اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مزار شریف پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے ایصالِ ثواب کیا اور دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کے زیر اہتمام رضا مسجد کورنگی نمبر 4 ، کراچی میں 23جون 2024ء کو 7دن کا روحانی علاج کورس منعقد  ہوا جس میں کورنگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبہ روحانی علاج کے ذمہ دار محمد ندیم عطاری نے تعویذات لکھنے کے حوالےسے مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی جبکہ دم اور کاٹ کرنے سمیت اس کی چند ضروری احتیاطیں بھی بیان کیں۔

محمد ندیم عطاری نے شرکا کو امتِ مسلمہ کی غمخواری کا جذبہ دلاتے ہوئے انہیں شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا نیز 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:سمیر علی عطاری (آفس ذمہ دار) کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


نائجیریا ویسٹ افریقہ کے اسٹیٹ کانو میں واقع طاہر مسجد میں عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام روزانہ بعد نمازِ ظہربڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے  مدرسۃ المدینہ بالغان لگایا جاتا ہے۔

اس مدرسۃ المدینہ بالغان میں کاروباری حضرات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول شرکت کرتے ہیں جنہیں قراٰنِ کریم کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ فرض علوم بھی سکھائے جاتے ہیں۔قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں اس مدرسۃ المدینہ بالغان ضرور شرکت کریں۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں پنجاب صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری اور پنجاب نابینا ذمہ دار قاری خالد عطاری سمیت دیگر عاشقان رسول نے  شرکت کی۔

نگران مجلس محمد عمیر ہاشمی عطاری نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور جن کی کارکردگی نمایاں تھی ان کو تحائف پیش کیے جبکہ حاضرین کو آئندہ کے اہداف دیتے ہوئے ماہ محرم الحرام میں اسپیشل پرسنز کے 12دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں کاسفر کروانے کے حوالے سے ذہن دیا ۔(محمد سمیر عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ آفس راولپنڈی)


حیدر آباد سٹی کےعلاقے لطیف آباد میں موجود ذیل پاک سوسائٹی میں گزشتہ روز رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبے سے متعلقہ (Related)بزنس مین سے ملاقاتیں کی۔

اس کے علاوہ سیڈ آفس (Seeds office) میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ شعبہ ڈاکٹر مولاناصر عطاری مدنی نے کامل مؤمن کے موضوع پر بیان جبکہ DM سیڈ کارپوریشن کے اونر ، BM میمن (ریجنل منیجر) ، نورانی سیڈ کارپوریشن ریجنل منیجر راؤ اور دیگر افسران اس حلقے میں موجود تھے۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری اور HOD شعبہ تعلیم راؤ جنید عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: ڈاکٹر امید علی عطاری، سٹی ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)