قربانی کے شرعی احکام کے بارے میں آگاہی دینے کے لئے  19 مئی 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت شاہ فیصل کالونی 3 نمبر کراچی میں قائم جامع مسجد نور میں”قربانی کورس“ کا انعقاد کیا گیاجس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر دارالافتاء اہلسنت کے مفتی شفیق عطاری مدنی نے شرکا کو قربانی کے احکام، فضائل اور طریقہ کار سے آگاہ کرتے ہوئےنہ صرف شرکا کی تربیت کی بلکہ ان کے سوالات کے تفصیلی جوابات بھی فراہم کئے تاکہ دینی معلومات میں اضافہ ہو سکے۔

آخر میں شرکاء نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور کورس سے حاصل ہونے والی معلومات کو سراہا۔

واضح رہے دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت منعقدہ ”قربانی کورس“ کے ذریعے شرکا میں دینی شعور اور قربانی کے شرعی احکام کے بارے میں اضافہ کیا گیا ہے۔(رپورٹ: محمد حاشر عطاری شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ کورنگی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پونچھ ڈویژن کی تحصیل عباس پور میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ مدنی کورسز کے ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائی میٹنگ کے لئے جمع ہوئےجس کا مقصد دینی کاموں کا جائزہ لینا اور ذمہ داران سے ملاقات کرنا تھا۔ 

اس اہم میٹنگ میں رہائشی و جزوقتی کورسز کی پلاننگ پر گفتگو ہوئی اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی گئی تاکہ دین کے پیغام کو مزید مؤثر انداز میں عام کیا جا سکے۔

جون و جولائی 2025ء کے رہائشی کورسز کی کامیابی کے لئے نگرانِ شعبہ نے ذمہ داران کی ذہن سازی کی اور اُن کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف دیئے ۔

اس میٹنگ کے آخر میں نگرانِ شعبہ نے شعبہ مدنی کورسز کے لئے دعا کروائی کہ اللہ تعالیٰ اس شعبے کو مزید ترقی دے اور دین کے کاموں میں برکت عطا فرمائے۔ (رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسزواعتکاف، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

26 مئی 2025ء کو بالخصوص شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے دینی کاموں اور بالعموم دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے فیصل آباد، پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی و ڈویژن ذمہ داران اور نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری کی شرکت ہوئی۔

ابتداءً دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری نے مختلف موضوعات پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

موضوعات کی تفصیل:٭عشر٭رمضان ڈونیشن٭اعتکاف کارکردگی٭فیضانِ صحابیات٭قربانی کی کھالیں٭قربانی کے جانور اور گودام۔

اسی دوران رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں کے حوالے سے بھی کلام کیا اور اسلامی بھائیوں کو ان میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد علی عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی کے تحت 7جولائی2024ء کو جامع مسجد فریدیہ چک6 /L1 تحصیل رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ میں 7دن کا فیضان نماز کورس کا اختتام ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز و ڈسٹرکٹ ذمہ معلم خطیب و امام مسجد ہذا شرکاءِ کورس اور کئی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

معلم شعبہ مدنی کورسز اظہر سلیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اختتام پر شرکاء کورس کو اسناد و تحائف پیش کیے اور نماز کورس کے متعلق گفتگو کی جس پر شرکاءِ کورس نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت 5جولائی2024ء بروز جمعہ ناگن چورنگی باب اقبال فیز 3 میں فیضان صحابیات کا افتتاح ہوا اس موقع پر ٹاؤن نگران، ڈسٹرکٹ معاونت ذمہ دار اور ٹاؤن معاونت ذمہ دار سمیت عاشقانِ رسول موجود تھے ۔

محمد عرفان عطاری اور رکن شوریٰ حاجی شاہد مدنی عطاری نے اسلامی بہنوں کے مراکز اور شعبہ جات سمیت دیگر دینی کاموں پر گفتگو کرتے ہوئے حاضرین کو اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔(رپورٹ:محمد ذیشان رضا عطاری اسسٹنٹ کراچی سٹی شعبہ ذمہ دار،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


دارالمدینہ بوائز ہائی اسکول ، اورنگی کیمپس کے طالب علم محمد طاہر شریف نے بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن ، کراچی کے ہونے والے 2022اور2023 کے امتحانات برائے میٹرک سائنس کے امتحانات میں سولہویں پوزیشن حاصل کی ۔اس امتحان میں ایک لاکھ 56ہزار  سے زائد طلبا و طالبات شریک ہوئے تھے۔

طالب علم نے اس موقع پر کہا: اس کامیابی میں میرے اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعائیں شامل ہیں۔اس شاندار کامیابی پر بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن ، کراچی نے محمد طاہر شریف کو سرٹیفیکیٹ آف میرٹ اور نقد انعام سے بھی نوازا۔


لوگوں کی اصلاح کا جذبہ رکھنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ روز پاکستان کے شہر  وزیر آباد میں یومِ قفلِ مدینہ اجتماع منعقد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام اور دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔

تلاوتِ قراٰنِ پاک سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ نگرانِ شعبہ اصلاحِ اعمال قاری بلال رضا عطاری نے ”ریاکاری“ کے موضوع پر بیان کیا۔

اسی طرح نگرانِ شعبہ نے وہاں موجود طلبۂ کرام اور اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: غلام عباس عطاری اصلاح اعمال ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کی اصلاح کرنے اور انہیں سنتیں سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال تحت گزشتہ روز پاکستان کے ضلع لیہ میں یومِ قفلِ مدینہ اجتماع منعقد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰنِ پاک کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ نگرانِ ڈیرہ غازی ڈویژن حاجی محمد اقبال عطاری نے ”خاموشی کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا۔

اس کے علاوہ حاجی محمد اقبال عطاری نےحاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: غلام عباس عطاری اصلاح اعمال ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 3 جولائی 2024ء کو ضلع جھنگ ،فیصل آباد ڈویژن کی سب تحصیل شاہ جیونہ میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ فیصل آباد ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم عطاری نے ذمہ داران سے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہیں محرم الحرام 1446ھ میں علاقے کی ہر ہر مسجد میں شانِ صحابہ و اہلبیت رِضوانُ اللہِ علیہم اجمعین کے حوالے سے اجتماعات منعقد کرنے کا ذہن دیا۔

دورانِ گفتگو حاجی محمد سلیم عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد بڑھانے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں قربانی کی کھالیں جمع کرنے میں نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر نگرانِ جھنگ ڈسٹرکٹ مشاورت، نگرانِ جھنگ تحصیل مشاورت، نگرانِ سب تحصیل شاہ جیونہ اور دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔(رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ مدنی کورسز  دعوت اسلامی کے تحت3 جولائی 2024ءبروز بدھ دی فالکن اسکول لاہور میں 3دن کا غسل کورس ہوا جس میں اسکول کے اسٹوڈنٹس سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

کاشف علی سیالوی عطاری معلم شارٹ ٹائم کورسز نے حاضرین کو غسل کے فرائض اور مسائل سمجھاتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی خدمات آگاہ کیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورس،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


شعبہ مدنی کورسز  دعوت اسلامی کے تحت 28،29،30 جون 2024 جمعہ،ہفتہ،اتوار کو فیضان مدینہ ایکسپو سینٹر جو ہر ٹاون لاہور میں پنجاب مشاورت کے ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور سٹی نگران اسلامی بھائیوں کا 3 دن کا معلم کورس ہوا جس میں مختلف سیشنز میں مبلغین و اراکینِ شوریٰ نے تربیت فرمائی جبکہ اختتام پر فائنل ٹیسٹ کا سلسلہ ہوا نیز نگران اسلامی بھائیوں نے معلم کورس کے بعد مدنی کورسز کروانے اور اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر رکن مجلس حافظ محمد اویس عطاری ،رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، مولانا اعجاز احمد عطای مدنی (رکن مجلس اوورسیز)، نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہدعطاری، رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، نگران مجلس قاری محمد سعید عطاری، رکنِ شوریٰ مولانا حاجی اسد عطاری مدنی، رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری، رکن شوریٰ و پنجاب صوبائی مشاورت کے نگران حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورس،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


3جولائی 2024ء کو شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی  کا ڈویژن ساہیوال کی ڈسٹرکٹ ساہیوال میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار عابد حسین مدنی اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے عرس بابا فرید الدین گنج شکر رحمۃُ اللہِ علیہکے عرس مبارک پر آنے والے زائرین کی تربیت فرمانے کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے حاضرین کو شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت زائرین کے لیے ٹھنڈے پانی کی سبیل لگانے کا ذہن دیا جبکہ شرکا کو مدنی قافلوں کا ذہن دیا جس پرہاتھوں ہاتھ 14 مدنی قافلے تیار ہوئے اور شعبے کے حوالے سے نشست کا ذہن دیتے ہوئے اہداف دیئے نیز شعبے کے حوالے سے نشست کا ذہن دیا۔( رپورٹ حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی)