21 رجب المرجب, 1446 ہجری
دارالمدینہ اورنگی کیمپس کے اسٹوڈنٹ کی بورڈ
آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے امتحانات
میں نمایاں پوزیشن
Wed, 10 Jul , 2024
195 days ago
دارالمدینہ بوائز ہائی اسکول ، اورنگی کیمپس کے
طالب علم محمد طاہر شریف نے بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن ، کراچی کے ہونے والے
2022اور2023 کے امتحانات برائے میٹرک سائنس کے امتحانات میں سولہویں پوزیشن حاصل کی
۔اس امتحان میں ایک لاکھ 56ہزار سے زائد
طلبا و طالبات شریک ہوئے تھے۔
طالب علم نے اس موقع پر کہا: اس کامیابی میں
میرے اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعائیں شامل ہیں۔اس شاندار کامیابی پر بورڈ آف
سیکنڈری ایجوکیشن ، کراچی نے محمد طاہر شریف کو سرٹیفیکیٹ آف میرٹ اور نقد انعام
سے بھی نوازا۔