پاکستان کے دارالحکومت فیصل آباد، پنجاب میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 7 جون 2024ء کو جامعۃ المدینہ گرلز کی ناظمات کے درمیان ہونے والے لرننگ سیشن میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت آن لائن شریک ہوئیں۔

لرننگ سیشن کے دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ بیان کیا جس میں انہوں نے اللہ پاک اور اس کے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ و سلم کی اطاعت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور اپنی نگران کی اطاعت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 13 جون 2024ء کو    صوبہ پنجاب کی ملتان ڈویژن کا آن لائن ماہانہ مدنی مشورہ لیا گیا جس میں نگرانِ صوبہ پنجاب، ملتان ڈویژن و ڈسٹرکٹ اور میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ” تنظیمی اصولوں پر عمل کے فوائد“ کے موضوع پر بیان کیا جس کے بعد انہوں نے ملتان ڈویژن کے ”8 دینی کام اہداف 2024ء“ کا جائزہ لیا اور تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی نیز دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیتے ہوئے نمایاں کارکردگی پر نگران اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی ۔


پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دعوتِ اسلامی کے تحت 9 مئی 2024ء کو صوبہ کشمیر  مشاورت کا مدنی مشورہ منعقد ہو اجس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

معلومات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ” تنظیمی اصولوں پر عمل کے فوائد “ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے نگران کے مدنی پھولوں اور تقرری مکمل کرنے کا طریقہ ٔ کاربتایا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے سالانہ ڈونیشن کارکردگی پر نگران و شعبہ ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور 8 دینی کاموں سمیت متفرق شعبہ جات کے اہداف کا جائزہ لیا جبکہ اہداف کو بروقت مکمل کرنے پر ذمہ داران کو ترغیب بھی دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 11 جون 2024ء کو   پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ ” تنظیمی اصولوں پر عمل کے فوائدکے موضوع پر بیان کیا ۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی آن لائن انٹری کرنے، مضبوط افرادی قوت کا تنظیمی سیٹ اپ بنانے ، یوسی میں دینی کاموں کو بڑھانے، نگرانِ یوسی کا تقرر مکمل کرنے، متفرق شعبہ جات کے مدنی پھولوں، ماہانہ 8 دینی کام و شعبہ جات کے فرق کو ختم کرنے،ماہانہ اور سالانہ آٹھ دینی کام سمیت متفرق شعبہ جات کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا ۔

مئی 2024ء میں  شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت یوکے، کینیا ، ملاوی ،ترکی ، تنزانیہ ، ماریشس ، بنگلہ دیش ، یوگنڈا، موزمبیق ، نیپال ، سری لنکا اور امریکہ کے اداروں میں ماہانہ اور ہفتہ وار درس ہوا ۔

اس کے علاوہ 4 اداروں میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغات لگائے گئے جن میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 22 تھی جبکہ دورانِ ماہ مختلف اداروں کی شخصیات جو دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم سے وابستہ ہوئیں ان کی تعداد 1ہزار 894 تھی جن میں سے بعض اسلامی بہنوں نے شعبے سے متعلقہ اجتماع میں شرکت کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

اسی طرح شخصیات اسلامی بہنوں اور مختلف اداروں میں67 سیشنزمنعقد کئے گئے نیز شخصیات اسلامی بہنوں میں 3 سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے جن میں شرکا کی تعداد 43 تھی۔


سنتِ رسول کو دنیا بھر میں پھیلانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مئی 2024ء میں پاکستان بھر کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے8  دینی کاموں کی تفصیل:

٭روزانہ گھر درس دینے والی الامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 4 ہزار 840 (1،04،840)۔

٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 24 ہزار 651 (1،24،651)۔

٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:9 ہزار 482 (9،482)۔

٭ان مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:97 ہزار 139 (97،139)۔

٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:10 ہزار 957 (10،957)۔

٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:4 لاکھ 16 ہزار 119 (4،16،119)۔

٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:35 ہزار 657 (35،657)۔

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:7 لاکھ 69 ہزار 811 (7،69،811)۔

٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال رسائل کی تعداد:95 ہزار 909 (95،909)۔

٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے کورسز:1 ہزار 84 (1084)۔

٭کورسز میں شریک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:15 ہزار 852 (15،852)۔


پچھلے دنوں دارالمدینہ بوائز ہائی اسکول،اورنگی کیمپس میں رزلٹ ڈے کی تقریب  کا انعقاد ہوا جس میں ٹیچرز، اسکول اسٹاف، والدین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قراٰن پاک سے کیا گیا اور اس کے بعدحمد و نعت ِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھی گئیں ۔

رزلٹ ڈے کی اس تقریب میں دارالمدینہ سندھ کے پروویژنل ہیڈ ابو الحسنین رضاعطاری اور پرنسپل شکیل احمد نے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں شیلڈز تقسیم کیں۔

شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروویژنل ہیڈ کا کہنا تھا کہ طلبہ محنت کریں، ہمت نہ ہاریں اور آگے بڑھیں نیز کیمپس پرنسپل نے بھی طلبہ کو محنت کی ترغیب دلاتے ہوئے دارالمدینہ کے جملہ اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور شاندار رزلٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔تقریب میں مدنی قاعدہ و ناظرہ قراٰن کی تکمیل اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے۔

رزلٹ ڈے کے موقع پر طلبہ نے تقریر، خاکہ،ملی نغمے، قومی ترانہ اور مختلف پرفارمنسز پیش کیں اور حاضرین سے داد وصول کی۔ واضح رہے اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے طلبہ و اساتذہ کی جانب سے بھرپور تیاریاں کی گئیں تھیں۔ تقریب کا اختتام صلوٰۃ و سلام اور دعا پر ہوا۔( رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)

ملتان پنجاب میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پچھلے دنوں 3 دن کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں ملتان ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

کورس میں شریک عاشقانِ رسول کی تربیت کرتےہوئے شعبے کے ذمہ دار محمد شبیر عطاری نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے عاشقانِ رسول کی رہنمائی کرتے ہوئے دم و کاٹ کرنے کا طریقہ اور اس کی چند ضروری احتیاطیں بیان کیں نیز شعبے کے بارے میں نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا۔

آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی اور انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےاس ہفتے عاشقانِ رسول کو شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے والد محترم ”حاجی عبد الرحمن بن عبد الرحیم واڑی والا “ کی سیرت پر لکھا گیا رسالہ فیضانِ ابو عطار پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازاہے۔

دعائے خلیفۂ امیر اہلسنت

یااللہ کریم! جو میرے دادا جان کی سیرت پر مشتمل رسالہ فیضانِ ابو عطار کے 17 صفحات پڑھ یا سن لے اُسے اور اُس کے سارےخاندان کو نیک نمازی بنا اور سچا عاشقِ رسول بنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النّبیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download


ڈسٹرکٹ فیصل آباد میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ذمہ داران اور محافظِ اوراقِ مقدسہ نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری اور ڈویژن ذمہ دار ڈاکٹر عدنان عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ ( رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان، شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


صوبہ پنجاب کے ڈویژن گجرات میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔

نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار مولانا فہیم عطاری مدنی نے شعبے سمیت 12 دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے اور ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی۔

مدنی مشورے کے اختتام پر نگرانِ شعبہ نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے لئے بنائے گئے اسٹور اور کارخانہ کا وزٹ کیا۔ ( رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان، شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ڈویژن ساہیوال کی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت ایک نشست منعقد ہوئی جس میں صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری، ڈویژن ذمہ دار مولانا عابد حسین عطاری مدنی اور مولانا فاروق احمد عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ تحصیل مولانا شفیق احمد عطاری مدنی نے نشست کے دوران اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں اوراقِ مقدسہ کے آداب بتائے اور یوسی نگران اسلامی بھائیوں کے ساتھ اس کے باکسز لگانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بھائیوں نے اپنے مرحومین کے لئے ہاتھوں ہاتھ باکسز کے لئے تعاون کیا۔

اس موقع پر مقامی اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے اس کام کو خوب سراہا اور دینی کاموں بالخصوص ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتیں کیں۔( رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان، شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)