مالمو شہر ، سویڈن میں ” فیضانِ قرآن کلچرل سینٹر“
کا افتتاح کردیا گیا
7 جنوری 2024ء کو دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمدعمران عطاری سلمہ الباری دینی کاموں کے سلسلے میں سویڈن کے دورے پر تھے جہاں
انہوں نے ذمہ داران کو ”فیضانِ قراٰن کلچرل سینٹر“ بنانے کا ہدف دیا تھا۔
اس ہدف کو پورا کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت
سویڈن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بھرپور کوششیں کیں جس کی بدولت 5 ماہ کے قلیل
عرصے میں 8 جون 2024ء کو مالمو شہر میں ” فیضانِ قرآن کلچرل سینٹر“ کا
افتتاح کردیا گیا ہے۔
اس موقع پر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے زیرِا ہتمام ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے
کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی سعادت حاصل کی۔
قومی نصاب کے تحت تیار کی گئی دارالمدینہ انٹرنیشنل
یونیورسٹی پریس کی 11کتابوں کی منظوری
دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس کی سیکنڈری کلاسز کی 11 کتابیں پاکستان کے قومی
نصاب کے تحت منظور ہوچکی ہیں ۔ ان میں اسلامیات کی درسی کتب کا سلسلہ راہ اسلام ، روشن سفر اردو سلسلہ ، Unique Mathematics اورSmart ICTکی کتابیں شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں قومی نصاب (National Curriculum)کے نفاذ کے بعد پچھلے سالوں میں دارالمدینہ
انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس کی پری پرائمری اور پرائمری کی 70نصابی کُتُب پنجاب کریکولم
اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ(PCTB) سے منظور ہوچکی ہیں۔
ان میں اُردو خوش خطی، واقفیت عامہ اور Dynamics English کی کتابیں بھی شامل ہیں نیزیہ درسی کتابیں دیدہ زیب ٹائٹل،معیاری
کاغذاور عمدہ طباعت سے مزین ہیں۔
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کا ایک
اہم ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس گزشتہ سالوں میں 150سے زائد
درسی کتابیں شائع کرچکا ہے۔ یہ کتابیں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم اور
فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے علاوہ دیگر پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں بھی پڑھائی
جارہی ہیں۔
ان درسی کتابوں کی تیار ی میں بچوں کی نفسیات
اور ان کی ذہنی سطح کو ملحوظ رکھا گیا
ہے۔ طلبہ کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کی بہتری کے لئے دینی، اخلاقی ،ذہنی ، تعلیمی
،ادبی اور جسمانی سرگرمیاں خصوصیت کے ساتھ شامل کی گئی ہیں ۔
مذکورہ کتابوں کی ایک خاص بات یہ ہے کہ ماہرین کی زیرِ نگرانی تیار ہونے کے
بعد علما بورڈ ان تمام کُتُب پر نظر ثانی کرتا ہے جس میں ان کُتُب کو عقائد، کفریہ
عبارات، اخلاقیات اورفقہی مسائل وغیرہ کے حوالے سے حتی الامکان چیک کیا جاتا ہے
اور اس بات کا بغور جائزہ لیا جاتا ہے کہ ان کُتُب کا متن ،تصاویراور کوئی بھی
سرگرمی اسلامی تعلیمات و روایات کے منافی نہ ہوں۔
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل
آباد میں پچھلے دنوں مدرسۃ المدینہ بوائز (فیصل آباد ڈویژن) کے تحت سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں
ڈویژن ذمہ دار، ناظمین، مدرسین اور اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ
و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ڈسٹرکٹ وائز 12 دینی کاموں کی
کارکردگی (جنوری تا مئی 2024ء) کا جائزہ لیتے ہوئے نمایاں کارکردگی پر حاضرین میں
تحائف تقسیم کئے۔
اس کے علاوہ شعبے سے متعلق کلام کرتے ہوئے
نگرانِ پاکستان مشاورت نے دیگر مختلف موضوعات پر اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی
اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
دعوتِ اسلامی کے تحت فیڈبیک ڈیپارٹمنٹ کے
ذمہ داران کا 22 جون 2024ء کو مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت آفس مولانا حاجی عمر عطاری مدنی اور ڈیپارٹمنٹ
کے HOD مولانا
نواز عطاری مدنی شریک ہوئے۔اس
دوران جن موضوعات پر مشاورت ہوئی اُن میں
سے بعض درج ذیل ہیں:
٭فیڈبیک ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے تمام کاموں
کا جائزہ٭ CMS ایپلی
کیشن کی کرنٹ رپورٹ٭ذیلی فیڈبیک شعبہ جات کی رپورٹ٭شعبہ جات سے متعلق فالواپ کے
مدنی پھولوں کی کرنٹ رپورٹ٭مجموعی طور پر فالو اپ کے تمام مدنی پھولوں کی رپورٹ۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے
ڈیپارٹمنٹ کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
بعدازاں مدنی مشورے میں شریک تمام ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کینٹربری کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورتیں کی
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دینِ متین کی خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 14 جون 2024ء کو کینٹربری کاؤنسل نگران اور شعبہ
مشاورتیں کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہن نے
ابتداءً مدنی پھول برائے دعائے صحت اجتماع کے حوالے سے گفتگو کی اور منسلک اسلامی
بہنوں کا ڈیٹا انٹری کرنےکا ذہن دیا۔
اسی طرح ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کو نیو اسٹرکچر
کے مدنی پھول بتاتے ہوئے رسالہ کارکردگی بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز 2024ء کے اہداف اور اپریل 2024ء تک کی کارکردگی
کا جائزہ بھی لیا۔
خدمتِ دینِ کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 13 جون 2024ء کو بیرونِ ملک ذمہ دار اسلامی بہنوں
کی میٹنگ ہوئی جس میں کینٹربری ٹاؤن کاؤنسل نگران و شعبہ مشاورتیں، اوبرن ٹاؤن
کاؤنسل نگران و شعبہ مشاورتیں اور بلیک ٹاؤن کاؤنسل نگران و شعبہ مشاورتیں کی
اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اس موقع پر جن موضوعات پر کلام کیا گیا وہ درج ذیل ہیں:
٭کارکردگی شیڈول پُر کرنا٭شعبہ جات سے کارکردگی
لےکر 8 دینی کام میں انٹر کرنا٭شعبے اور ریجن نگران کی کارکردگی ٭ذیلی سطح کی
کارکردگی٭فنانس ڈونیشن کی کارکردگی٭انفرادی مدنی مشوروں کی کارکردگی اور اُن کی
تاریخ۔
12 جون 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت ایک مدنی مشورہ منعقد ہوا
جس میں ملک مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ مختلف موضوعات پر گفتگو کی
گئی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭شعبہ جات کی کارکردگیوں کا جائزہ٭وقت پر اپنی
نگران اسلامی بہن کو کارکردگیاں جمع کروانا٭نیو کورسز کے شیڈول٭ہفتے میں 3 دن
مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجات لگانا٭فیضانِ ویک اینڈ اسلامک اسکول شروع کروانا٭فنانس،
ڈونیشن بکس اور مکتبۃ المدینہ ڈیپارٹمنٹس کے حوالے سے چند اہم نکات٭شیڈول کے مطابق
دینی کام کرنا۔
امتِ مسلمہ کی خیرخواہی کرنے اور انہیں اسلامی
تعلیمات کے بارے میں آگاہی دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت 10 جون 2024ء کو میلبرن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
نگرانِ میلبرن اسلامی بہن نے دینی کاموں کے
حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران سے ”فیضانِ حج و عمرہ کورس“ کا فیڈبیک
لیا جبکہ آئندہ دنوں ”طہارت کورس“ ، ”نیو مسلم کورس“ اور ”آیئے دینی کام سیکھئے کورس“ کروانے
کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ میلبرن نے دیگر کاؤنسلز میں اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرے
اجتماعات منعقد کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 7
جون 2024ء کو لیور پول کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ منعقد کیا گیا جس میں 8 دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا گیا۔
ابتداءً ذوالحجۃ الحرام کے مدنی پھولوں پر گفتگو
ہوئی جبکہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ، 8 دینی کام
2024ء کے اہداف اور اپریل 2024ء کا تقابلی
جائزہ لیا۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نئے مقامات پر
دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کروانے کے حوالے سے مشاورت کی جس پر تمام شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
6 جون 2024ء کو ذمہ دار اسلامی بہنوں کی میٹنگ ہوئی جس میں کاؤنسل نگران اور ملک
سطح کی شعبہ مشاورت اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
معلومات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی
گفتگو کے دوران کارکردگی شیڈول پُر کرنے، شعبہ جات سے کارکردگی لےکر 8 دینی کام
میں انٹر کرنےکے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے اور
ریجن نگران کی کارکردگی سمیت مختلف نکات پر مشاورت کی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات دعوتِ اسلامی کے تحت
4 جون 2024ء کو ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملک سطح کی اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
مدرسۃ المدینہ بالغات کے شیڈول اور نیو ایڈمیشنز کروانے کے حوالے سے مختلف امور پر
گفتگو کی نیز ویک اینڈ کلاسز کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
4 جون 2024ء کو بیرونِ ممالک میں ہونے والے دینی
و فلاحی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں مختلف امور پر کلام کیا گیا۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں ذمہ دار اسلامی بہن نے
کارکردگی شیڈول پُر کرنے، شعبہ جات سے کارکردگی جمع کرکے8 دینی کام میں انٹر کرنے اور منسلک اسلامی بہن کا ڈیٹا انٹر کرنے کے متعلق
گفتگو کی۔
اس کے علاوہ مدنی مشورے کے دوران مختلف موضوعات
پر مشاورت کی گئی جن میں فنانس ڈونیشن کی کارکردگی، ذیلی سطح کی کارکردگی، شیڈول submit اور دیگر چیزیں شامل تھیں۔