5 رجب المرجب, 1446 ہجری
پنجاب پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں 30،29،28 جون 2024ء کو 3دن کا روحانی علاج کورس
Tue, 2 Jul , 2024
187 days ago
شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پنجاب
پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں 30،29،28 جون
2024ء کو 3دن کا روحانی علاج کورس منعقد
ہوا جس میں ساہیوال ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے
شرکت کی ۔
کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے
ہوئے شعبہ روحانی علاج کے ذمہ دار محمد عثمان عطاری نے تعویذات لکھنے کے حوالےسے مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی جبکہ
دم اور کاٹ کرنے سمیت اس کی چند ضروری احتیاطیں بھی بیان کیں۔
محمد عثمان عطاری نے شرکا کو امتِ مسلمہ کی غمخواری کا جذبہ دلاتے ہوئے انہیں شعبے کی
نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا نیز 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔ (رپورٹ:سمیر علی عطاری (آفس ذمہ دار)
کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)