مسعود احمد
(درجۂ ثالثہ جامعۃ المدینہ شاہ عالم مارکیٹ لاہور، پاکستان)
پیارے پیارے
اسلامی بھائیو فی زمانہ مسلمان اللہ تعالی کی بنائی ہوئی اس کائنات میں غور و فکر
کرنے اور اس کے ذریعے اپنے رب تعالی کے کمال و جمال اور جلال کی معرفت حاصل کرنے
اور اس کے احکام کی بجا آوری کرنے سے انتہائی غفلت کا شکار ہیں جب کام کاج سے تھک
گئے تو سو کر آرام کر لیا جب شہوت نے اسے تاب کیا تو حلال یا حرام کے ذریعے سے اس
کیاے تابی کو دور کر لیا اور جب کسی پر غصہ ایا تو اس سے جھگڑا کر کے غصے کو ٹھنڈا
کر لیا الغرض ہر کوئی اپنے تن کی آسانی میں مست نظر آرہا ہے ۔ غصے پر قابو پانے کے
لیے پنجتن پاک کی نسبت سے پانچ احادیث شریف درج ذیل ہیں
حدیث نمبر. (1)
حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،سرکارِ دوعالم صَلَّی
اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’بہادر وہ نہیں جو
پہلوان ہو اور دوسرے کو پچھاڑ دے بلکہ بہادر وہ ہے جو غصہ کے وقت خود کو قابو میں
رکھے۔(بخاری، کتاب الادب، باب الحذر من الغضب، 4 / 130، الحدیث: 6114)
حدیث نمبر.(2)
…حضرت انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،حضورِ اقدس صَلَّی
اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جو شخص اپنی زبان
کو محفوظ رکھے گا، اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی پردہ پوشی فرمائے گا اور جو اپنے غصے
کو روکے گا، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اپنا عذاب اس سے روک دے گا اور جو اللہ
عَزَّوَجَلَّ سے عذر کرے گا، اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے عذر کو قبول فرمائے گا۔(شعب
الایمان، السابع والخمسون من شعب الایمان، فصل فی ترک الغضب۔۔۔ الخ، 6 / 315، الحدیث:
8311
حدیث نمبر.(3)…
حضرت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:اللہ تعالیٰ فرماتا ہے’’جو اپنے غصہ
میں مجھے یاد رکھے گا میں اسے اپنے جلال کے وقت یاد کروں گا اور ہلاک ہونے والوں
کے ساتھ اسے ہلاک نہ کروں گا۔(فردوس الاخبار، باب القاف، 2 / 137، الحدیث: 4476
حدیث نمبر 4 بڑی
شان والے مولا سبز سبز گنبد والے آقا صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جہنم کا ایک
دروازہ ہے جس سے وہی لوگ داخل ہوں گے جن کا غصہ اللہ پاک کی نافرمانی کے بعد ٹھنڈا
ہوتا ہے شعب الایمان جلد 6 صفحہ نمبر320حدیث نمبر 8331
حدیث نمبر 5: حضرت
سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ تعالی عنہ نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کوئی ایسا عمل ارشاد فرمائیں کہ جو مجھے جنت میں داخل کر دےتو حضور صلی اللہ علیہ
وسلم نے ارشاد فرمایا: لا تغضب ولک الجنت، یعنی
غصہ نہ کیا کرو تو تمہارے لیے جنت ہے۔ معجم اوسط جلد نمبر 2صفحہ نمبر 2حدیث نمبر
2353
دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ہمیں غصہ کرنے سے
محفوظ فرمائے اور غصہ آئے تو اس پراپنے آپ کو قابو رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ امین
ثم امین جزاک اللہ خیرا