مکہ مکرمہ کی بہت زیادہ فضیلت ہے اور یہ بہت ہی مقدس شہر ہے اور اس شہر کی سب سے بڑی اور خاص بات یہ ہے کہ اس شہر کی فضیلت خود کریم آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمائی اور ایک بات ہمیشہ یاد رکھے کہ جس چیز کی فضیلت میرے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم بیان فرما دے اس کی شان کیسے کم ہو سکتی ہے

نعمتیں بانٹتا جِس سَمْت وہ ذِیشان گیا

ساتھ ہی مُنشِیِ رحمت کا قلم دَان گیا

اور مکہ مکرمہ کی فضیلت خود رب کائنات نے بیان فرمائی چنانچہ اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا: اِنَّمَاۤ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ رَبَّ هٰذِهِ الْبَلْدَةِ الَّذِیْ حَرَّمَهَا وَ لَهٗ كُلُّ شَیْءٍ٘-وَّ اُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ(پارہ نمبر 20 سورت النمل آیت نمبر91) ترجمۂ کنز الایمان: مجھے تو یہی حکم ہوا ہے کہ پوجوں اس شہر کے رب کو جس نے اسے حرمت والا کیا ہے اور سب کچھ اسی کا ہے اور مجھے حکم ہوا ہے کہ فرمانبرداروں میں ہوں ۔

اور مکہ مکرمہ کے بارے میں میرے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ امت ہمیشہ خیر کے ساتھ رہے گی جب تک اس حرمت کی تعظیم کرتی رہے گی اور جب لوگ اس کو ضائع کر دیں گے ہلاک ہو جائے گے (بہار شریعت جلد اول حصہ ششم باب احرام کا بیان صفحہ نمبر 1085)

پیارے پیارے اسلامی بھائیوں ذرا مزکورہ حدیثِ مبارکہ میں غور کرے اور دیکھے کہ میرے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ کی فضیلت کو کیسے بیان کیا• اعلی حضرت نے بھی کیا خوب شعر بیان فرمایا:

حرم کی زَمیں اور قدم رکھ کے چلنا

ارے سر کا موقع ہے اَو جانے والے

ہمیں چاہیے کہ ہم مکہ مکرمہ کے شہر کی تعظیم کرے اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں اس مقدس شہر کی تعظیم کرنے والا بنائے (آمین)

حدیث مبارکہ: ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ؛ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ میں تشریف لاتے تو ذی طوی میں رات گزارتے جب صبح ہوتی غسل کرتے اور نماز پڑھتے اور دن میں مکہ مکرمہ میں داخل ہوتے اور جب مکہ مکرمہ سے تشریف لے جاتے تو صبح تک ذی طوی میں قیام فرماتے (بہار شریعت جلد اول حصہ ششم باب احرام کا بیان صفحہ نمبر 1085)

پیارے پیارے اسلامی بھائیوں ہمیں اس حدیثِ پاک سے یہ سبق ملا کہ جب بھی مکہ مکرمہ میں داخل ہو خوب پاک صاف ستھرا ہو کر اس مقدس شہر میں داخل ہو اور ہمیں چاہیے کہ ہمیں جب بھی اس مقدس شہر کی حاضری کا موقع ملے تو ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کرتے ہوئے اس مقدس شہر میں داخل ہو

پیارے پیارے اسلامی بھائیوں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں اس مقدس شہر کی اور کریم آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے دربار کی حاضری نصیب فرمائے۔ آمین