شعبہ روحانی علاج  دعوتِ اسلامی کے تحت 15جولائی2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نواب شاہ میں استخارہ دہرائی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبہ سندھ کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

معلم یاسر علی عطاری نے اسلامی بھائیوں کو استخارہ کی دہرائی کروائی نیز استخارہ کے حوالے سے مختلف اپڈیٹس اور احتیاطیں بیان کیں۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں 17،16،15 جولائی 2023ء بروز ہفتہ ، اتوار ، پیر تین دن کا روحانی علاج کورس ہواجس میں ڈویژن فیصل آباد کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے صوبائی ذمہ دار معلم محمد عامر عطاری نے تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے ، کاٹ والے عمل کا طریقہ اور اس کی احتیاطیں بیان کیں ۔ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


خیر خواہی اُمت کا جذبہ  رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سوئی (بلوچستان) میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈویژن سبی کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

معلم و صوبائی ذمہ دار نور محمدعطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے تعویذاتِ عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھاتے ہوئے اس کی احتیاطیں بیان کیں۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


15  جولائی 2023ء بمطابق 27 ذو الحجۃ 1444ھ بروز ہفتہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں براہِ راست اور بذریعہ مدنی چینل اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مدنی مذاکرے کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا جس کے بعد عاشقانِ رسول کی جانب سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق سوالات کا سلسلہ ہوا جن کے امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے علم و حکمت بھرے جوابات دیئے۔ان سوال و جواب میں سے بعض یہ ہیں:

سوال: کیا بچے اور بچی کو بلوغت کے قریب ،بلوغت کی نشانیاں بتائی جائیں؟

جواب: جی ہاں، جب بچہ بالغ ہونے کے قریب ہو یعنی جب عمر 12 سال ہو جائے تو باپ کو چاہیے کہ اسے بلوغت کی نشانیاں بتائے،یوں ہی بچی کو بلوغت کے قریب اس کی والدہ بالغہ ہونے کی نشانیاں بتائے، اس میں شرم نہ کی جائے۔

سوال: کیا سوتیلے بھائی بہنوں کے ساتھ بھی حُسنِ سلوک کیا جائے؟

جواب: جی ہاں !ہر مسلمان کے ساتھ حُسنِ سلوک ہونا چاہیے، اگر سوتیلے بھائی بہن باپ کی جانب سے ہوں تو باپ کو خوش کرنے کے لئے ا ور والدہ کی طرف سے سوتیلے ہوں تو ان کو راضی کرنے کے لئے ان کے ساتھ حُسنِ سلوک کیا جائے ۔ سوتیلے بھائی بہنوں کے ساتھ تو زیادہ حُسنِ سلوک کیا جائے۔

سوال: ایک مسلمان قرآنِ کریم سے کس طرح محبت کا اِظہار کرے؟

جواب :تلاوتِ قرآن کی جائے، جس نے ناظرہ قرآن نہیں پڑھا تو وہ دُرُست ناظرہ قرآن پڑھنا سیکھے،ممکن ہوتو قرآنِ کریم حفظ کر لے، قرآن ہماری آنکھوں کا نور اور دِل کا سُرور ہے۔ قرآنِ پاک درست سیکھنے کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغان قائم ہیں، ان میں شرکت کیجیے۔الحمد للہ تعلیمِ قرآن کو عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کی خدمات نمایاں ہیں۔

سوال:کہا جاتا ہے کہ بلّی شیر کی خالہ ہے ،اس کی کیا وجہ ہے؟

جواب: بلّی شیر سے ملتی جلتی صورت رکھتی ہے، شاید اس لئے اسے شیر کی خالہ کہا جاتا ہے۔

سوال : دورانِ مدنی مذاکرہ یومِ تلاوتِ قرآن نام کی کتنی مساجد بنانے کا امیر اہلِ سنَّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے اعلان فرمایا ہے؟

جواب : عیدالاضحی(1444ھ/2023ء) کے موقع پر مَعاذَ اللہ قرآنِ پاک جلانے کا شرم ناک واقعہ ہوا، ہم قرآن سے محبت کرتے ہیں، امیر اہلِ سنَّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے قرآنِ پاک کے 540 رُکوع کی نسبت سے دُنیا بھر میں 540 مَساجد بنام ”فیضانِ قرآن“ بنانے کا اِعلان فرمایا۔

سوال : ”فیضانِ قرآن“ مسجد بنانے یا کسی طرح بھی حصہ لینے والوں کو امیر اہلِ سنَّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب : دُعائے عطار:یا اللہ پاک جو کوئی ”فیضانِ قرآن مسجد “بنائے یا اس میں حصہ لے اسے جنَّت میں پیارے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ساتھ عالی شان گھر عطا فرما۔

سوال : فیضانِ قرآن مَساجد کب تک مکمل ہو جانی چاہئیں؟

جواب :آئندہ رمضان المبارک(1445ھ،2024ء) کی چاند رات بلکہ اس سے پہلے فیضانِ قرآن مسجد کا اِفتتاح کر لیا جائے تاکہ اُس مسجد میں ماہِ رمضان میں عاشقانِ رسول نمازیں پڑھیں،تلاوتِ قرآن کریں اور اعتکاف کریں۔

سوال :قرآن پاک کی کل کتنی آیات ہیں؟

جواب :ایک مضبوط قول کے مُطابق قرآنِ پاک کی چھ ہزار دو سو چھتیس (6236) آیاتِ مبارکہ ہیں ۔

اِس ہفتے کارِسالہ ”فیضانِ شیخ ابو بکر شبلی رحمۃ اللہ علیہ پڑھنے یاسُننے والوں کوامیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی؟

یااللہپاک ! جوئی کوئی 20صفحات کارِسالہ ” فیضانِ شیخ ابو بکر شبلی رحمۃ اللہ علیہ پڑھ یاسُن لے اُسے دُنیا کی محبت سے بچا،اخلاص کے ساتھ نیکیاں کرنے کی توفیق عطافرما اور جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ عنایت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔


پچھلے دنوں   فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کی طرف سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خانپور برانچ میں بہاولپور ڈویژن کے مدنی عملے کا میٹ اپ منعقد ہوا جس میں مختلف سیشن ہوئے جن میں ذمہ داران نے شرکا کی تربیت کی۔

آخری سیشن شعبہ ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی ، شعبہ ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز سید غلام الیاس عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار عامر سلیم عطاری کے ساتھ سوال و جواب پر مشتمل تھا جس میں انہوں نے مدنی عملے کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے ۔ آخر میں اچھی کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کو تحائف پیش کئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شہر جلالپور پیروالا کے محلہ حیدریہ میں  مشہور تاجر شخصیت حاجی نذیر احمد مرحوم اور ان کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

معلومات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے قبر کے سوالات کا معاملہ، قبر و آخرت کی تیاری کرنے نیز اپنے مرحومین کی قبروں پر حاضری دینے کے لئے قبرستان جانے اور انہیں ایصالِ ثواب کرتے رہنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی)


فیضان آن لائن اکیڈمی  بوائز کے زیرِ اہتمام 17 جولائی 2023ء بروز پیر کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں قائم برانچ سے آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ساہیوال ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معاونین شریک ہوئے۔

ساہیوال ڈویژن کے تعلیمی امور ذمہ دار مولانا شفیق عطاری مدنی نے ذمہ داران کو جدید ٹولز سیکھنے اور صلاحیتیں بڑھانے کا ذہن دیا جبکہ مختلف امور پر تربیت کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں خود اور مدرسین کو شرکت کروانے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


17 جولائی 2023ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز حیدرآباد ڈویژن کے ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد سٹی کے ذمہ دار حاجی محمدسہیل رضا عطاری اور ڈویژن ذمہ دار عابد حسین عطاری مدنی نے ذمہ داران  کی تربیت و رہنمائی کی۔

مزید ذمہ داران نے ’’ایثار و تقویٰ‘‘ کے موضوع پر شرکا کو مدنی پھول دیئے نیز 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے ذہن دیا اور انفرادی کوشش کے ذریعے دیگر اسلامی بھائیوں کو تیار کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


16جولائی 2023 ءکو فیضان آن لائن اکیڈمی  بوائز کے تحت بہاولپور اور ملتان ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معانین کی ماہانہ میٹنگ ہوئی۔

یہ میٹنگ آن لائن ہوئی جس میں ڈویژن تعلیمی ذمہ دار محمد حامد عطاری نے تعلیمی نظام کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور تکمیلی امتحانات کے نظام کو کیسے مضبوط کیا جائے اس پر شرکا سے تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے پر تھے۔

اس دوران انہوں نے سندھ کے شہر تھارو شاہ میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مفتی عبد الجلیل نقشبندی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی پڑھی نیز دیگر ایصالِ ثواب کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز  کے شعبے جامعۃ ُالمدینہ آن لائن ملتان ڈویژن کے مدنی عملے کا سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی ملتان ڈویژن کے تمام ٹیچرز نے شرکت کی۔

بعد نماز عشا جامعۃُ المدینہ آن لائن بوائز کے ذمہ دار مولانا عرفان عطاری مدنی نے مختلف علوم و فنون پڑھانے اور طلبہ کی عربی عبارات کی درستی کے حوالے سے جامعۃُالمدینہ کے اساتذہ کرام کی تربیت کی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز  کے تحت ملتان میں ٹیچرز کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں شعبہ ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی اور شعبہ ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی گرلزمولانا سید غلام الیاس عطاری مدنی نے شرکا کی 12 دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور اہداف دیئے ۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے اسلامی بھائیوں کو محرم الحرام کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔ اختتام پر نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے مدرسین میں تحائف تقسیم کئے ۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)