عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے شعبے مدرسۃُ المدینہ آن لائن کا ملتان میں ٹریننگ سیشن ہوا جس میں ملتان ڈویژن کے مدنی عملے نے شرکت کی۔

ٹریننگ سیشن میں سید انس عطاری نے تعلیمی نظام کومزید بہتر بنانے کے حوالے سے پریزنٹیشن کے ذریعے مدنی عملے کی تربیت کی جبکہ رکن شعبہ تعلیمی امور مولانا عرفان عطاری مدنی نے شعبے کی دینی ایکٹویٹیز میں اضافہ کرنے کےمتعلق مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار عامر سلیم عطاری اور ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا حامد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں  مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر جلالپور پیر والا میں قائم اہلسنت وجماعت کی عظیم دینی درس گاہ دارالعلوم محمدیہ غوثیہ فیضانِ رسول کا وزٹ کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی کی دارالعلوم کے استاذِمحترم مولانا الطاف احمد سعیدی صاحب اور ادارے کے مہتم محفوظ ہاشمی سے ملاقات ہوئی۔

رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں ”احکام مسجد کورس “ میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر ادارے کے معزز افراد نے شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی جانب سے 14جولائی 2023ء بروز جمعہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز وگرلز کے شعبہ ذمہ داران اور اراکین شعبہ نے فیضان آن لائن اکیڈمی کی بہاولنگر پنجاب میں بننے والی نئی برانچ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے وہاں کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور مقامی ذمہ داران( حاجی محمد افضل عطاری ، تحصیل نگران عبدالحکیم عطاری)کے ساتھ میٹنگ کی جس میں تعمیرات جلد مکمل کروانے کا ذہن دیا اور مزید اہداف طے کئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے گزشتہ روز صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر جلالپور پیر والا میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بوائز  کی ایک برانچ کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر مدرسۃ المدینہ کے ناظم صاحب، قاری صاحبان اور حفظ و ناظرہ کرنے والے بچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ شوریٰ نے ”عظمتِ قرآن کے موضوع“پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے حفظِ قرآن کرنے کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ”حافظِ قرآن وہ خوش نصیب ہے کہ اس کا بدن قبر کے کیڑوں سےمحفوظ رہے گا اور قبر کے کیڑے حافظِ قرآن کے بدن کو نہیں کھاسکتے“۔بعدازاں مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں نے باعمل حافظِ قرآن بننے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی)

پچھلے دنوں شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر جلالپور پیر والا  کی جامع مسجد حکیم ابراہیم والی میں احکامِ مسجد کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور مسجد انتظامیہ سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے اس کورس میں عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مسجد کے احکام، چندہ، وقف اور متولی کی ذمہ داریاں سیکھنے نیز شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے حوالے سےشرکا کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی)

امیرِ اہلِ سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے فرمان پر عمل کرتے ہوئے پچھلے دنوں سکندر آباد کوٹری میں واقع جامعہ غوثیہ معصومیہ میں یومِ تلاوتِ قراٰنِ پاک کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر جامعہ کے طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام اور مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اجتماعی طور پر تلاوتِ قراٰنِ پاک کرنے کی سعادت حاصل کی۔بعدازاں دعا کا بھی سلسلہ ہوا۔(رپورٹ: محمد محب عطاری مدنی شعبہ رابطہ بالعلماء حیدر آباد ریجن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روزفیصل آباد کے  ڈجکوٹ روڈ پر واقع پیسٹی سائیڈ مارکیٹ میں رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں پیسٹی سائیڈ ڈیلرز اور پیسٹی سائیڈ کمپنی کے افسران نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ہاں موجود شرکا اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اپنی صلاحیتیں دینِ متین کے لئے استعمال کرنے کی ترغیب دلائی۔اس کے علاوہ نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد عمران عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

امت کی غمخواری کا جذبہ رکھتے ہوئے شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوستہ محمد میں 3 دن پر مشتمل (14، 15، 16 جولائی 2023ء بروز جمعہ، ہفتہ اور اتوار) روحانی علاج کورس منعقد کیا گیا جس میں ڈویژن نصیر آباد کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

کورس کے تینوں دن مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد عامر عطاری نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی نیز انہیں دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتایا۔

علاوہ ازیں کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو شعبے کے متعلق اپڈیٹس سے آگاہ کیا گیاساتھ ہی دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیاگیا۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


قرآنِ مجید ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ اس کی تلاوت اجر وثواب کا ذریعہ ،  رحمتوں اور برکتوں کے نزول کا باعث ہے، قرآن پاک کی محبت مسلمانوں کا اثاثہ ہے۔

شیخِ طریقت، امیر ِاہلِ سنت،بانی ٔ دعوتِ اسلامی ، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمدالیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی ترغیب پر جمعۃ المبارک 14جولائی 2023ء کو دارالمدینہ ہیڈآفس، ڈویژن آفیسز اور کیمپسز میں یومِ تلاوتِ قرآن ِپاک منایا گیا۔ اس موقع پر اسلامی بھائیوں نے اپنے دینی جذبے کے ساتھ خوب ذوق و شوق سے تلاوتِ کلامِ پاک کی۔

یومِ تلاوتِ قرآنِ پاک کے موقع پر دارالمدینہ کی جانب سے ایک پیغام بھی جاری کیا گیا:’’قرآنِ پاک کی محبت ایمان کی علامت ہے۔قرآن سے اپنا رشتہ اور تعلق مضبوط بنائیں اور اس کے لئے قرآنِ کریم کی تلاوت کو اپنا معمول بنائیں۔‘‘

دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے طلبہ اور سرپرستوں نے بھی اپنے اپنے گھروں میں تلاوتِ قرآنِ پاک کااہتمام کیا اور اپنے ویڈیو پیغامات بھی بھیجے۔ ایک طالب علم نے کہا کہ تلاوتِ قرآنِ پاک سے اللہ پاک خوش ہوتا ہے،تلاوت ِقرآنِ پاک سے دل کو سکون ملتا ہے۔کے جی کلاس کی طالبہ سمیت دوسرے طلبہ نے تلاوتِ قرآن کرتے ہوئے اپنی ویڈیوز بھی بھیجیں اور قرآنِ پاک سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بھی لگائے۔

اس موقع پر شعبہ دینیات کے ڈائریکٹراور رکنِ مجلس محمد رضوان عطاری مدنی نے کہا کہ قرآن پاک کو دیکھنا، چھونا، پڑھنا سعادت کی بات ہے۔ ہمیں چاہیے کہ روزانہ ہی تلاوتِ قرآنِ پاک کی سعادت حاصل کریں انہوں نے قرآنِ پاک سمجھنے کے لئے تفسیر ِصراطُ الجنان پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے تحت  ہونے والے 63 دن پر مشتمل مدنی کورسز کے شرکا کے لئے ایک سیشن منعقد کیا گیا جس میں شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اس کورس میں شرکا کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

حالیہ ہونے والی قرآن پاک کی بے حُرمتی کے کیخلاف عملی طور پر مذمت کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے 14 جولائی 2023ء کو ”یومِ تلاوتِ قرآن“ منانے کا اعلان کیا تھا۔عاشقانِ رسول نے اس ترغیب پر بھر پور عمل کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور بروز جمعہ قرآن پاک کی تلاوت کرنے کی سعادت حاصل کی اور قرآن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

15 جولائی 2023ء کی شب ہونے والے مدنی مذاکرے میں دنیا بھر میں پڑھے جانے والے قرآن پاک اور قرآن پاک پڑھنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی کارکردگی بیان کی گئی۔

تلاوت کئے گئے پاروں اور پڑھنے والے اسلامی بھائیوں اور بہنوں کی کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

ملک و بیرون ملک میں ایک پارہ پڑھنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی تعداد: 9 لاکھ، 63 ہزار، 943

ہفتہ وار اجتماع میں ایک پارہ سننے والے اسلامی بھائیوں کی تعداد: 1لاکھ، 29 ہزار، 275

ٹوٹل: 10 لاکھ، 93 ہزار، 218


شہیدانِ کربلا رضی اللہُ عنہم کےایصالِ ثواب اور ان کی تعلیمات سے عاشقانِ رسول کو وابستہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 جولائی 2023ء سے 11 محرم الحرام 1445ھ تک روزانہ رات تقریباً 9:45 بجے مدنی مذاکروں کا انعقاد کیا جائیگا۔

ان مدنی مذاکروں میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست(Live) مدنی چینل پر سیرتِ صحابہ و اہل بیت رِضوانُ اللہِ علیہم اجمعین پر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ شرکا کی شرعی و معاشرتی رہنمائی فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کےحکمت بھرے جوابات بھی ارشاد فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے ان علمی نشستوں میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کی درخواست ہے۔