ویسٹ مڈلینڈز کاؤنٹی میں واقع برمنگھم UK کے وارڈ ایرڈنگٹن (Erdington) میں دعوتِ اسلامی کے تحت نئے (New) مدرسۃالمدینہ گرلز کا افتتاح کیا گیا۔

اس موقع پر محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی نیز دعوتِ اسلامی مڈلینڈز UK کے نگران سیّد عمار عطاری اور دعوتِ اسلامی ویلز UK کے نگران سیّد فضیل رضا عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

دورانِ تربیت ذمہ داران نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کے کاموں میں حصہ لینے اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیاد ہ ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔

واضح رہے اس نئے (New) مدرسۃالمدینہ گرلز میں اسلامی بہنوں کے لئے مختلف کلاسز اور سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11 اسلام آباد میں ہونے والے ایک ماہ کے اعتکاف میں موجود اسلامی بھائیوں کے لئےوقتاً فوقتاً مختلف تربیتی نشستوں اور سنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے۔

پچھلے دنوں دورانِ اعتکاف عاشقانِ رسول کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا نیز اپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ماہِ قفلِ مدینہ منانے، حسنِ اخلاق اپنانے، عمامہ شریف اور داڑھی شریف جیسی عظیم سنتوں پر عمل کرنے کا ذہن دیا جس پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد دانش عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

26 مارچ 2023ء بروز ہفتہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا  جس میں شعبہ مدرسۃالمدینہ گرلز اورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےبذریعہ انٹرنیٹ سالانہ ڈونیشن کی حالیہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور مختلف موضوعات پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے طالبات اور معلمات کو چندہ جمع کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں کا ٹیسٹ دینے کے متعلق فالو اپ لیا نیز دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


25 مارچ 2023ء بروز ہفتہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا  جس میں شعبہ جامعۃالمدینہ گرلز اورسیز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےبذریعہ انٹرنیٹ سالانہ ڈونیشن کی حالیہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور معلمات و ناظمات کے اہداف پر مشاورت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے طالبات اور معلمات کو چندہ جمع کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں کا ٹیسٹ دینے کے متعلق فالو اپ لیا نیز دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ اسٹاف کے لئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ بیان کیا۔

معلومات کے مطابق اس ٹریننگ سیشن میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”خدمتِ دین اور ہماری ذمہ داری“ کے موضوع پر بیان کیا اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ لوگوں کی توقعات سے بڑھ کر دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو جذبے و شوق کے ساتھ خدمتِ دین کرنے کے لئے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


آسٹریلیا کے شہر لکیمبامیں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ لکیمبا و مشاورت اور نگرانِ پرتھ و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈویژن لکیمبا اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے شعبہ جات کے دینی کاموں میں مضبوطی لانے اور بروقت کارکردگی اپنی نگران اسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ ڈویژن لکیمبا نے آسٹریلیا میں شخصیات اجتماعات منعقد کرنے کے اہداف دیئے نیز رمضان ڈونیشن کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔


عاشقانِ رسول کی بچیوں کو قراٰنِ پاک مفت تعلیم دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ گرلز کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ رمضانُ المبارک میں ہونے والے عطیات کے اہداف کو پورا کرنے، فطرہ جمع کرنے، مدرسۃالمدینہ آن لائن گرلز کے لرننگ سیشن کروانے، فیضانِ تلاوت ِ قراٰن کورس میں بچیوں کی والدہ کو زیادہ سے زیادہ شرکت کروانے اور دیگر اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں کینیا کی ملک، کابینہ، ڈویژن اور ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق جو اہداف دیئے گئے تھے اُن کا جائزہ لیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے کینیا میں سنتوں بھرے اجتماعات شروع کروانے اور دیگر دینی ایکٹیویٹیز میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے چھی اچھی نیتیں کیں۔

سرکٹ ہاؤس سبی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے ذمہ دار محمد وقار عطاری  نے قبائلی رہنما حاجی میر غلام سرور رند کے بھتیجے، شہید تحصیلدار غلام قادر رند کے صاحبزادے غلام مصطفیٰ رند کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر محمد وقار عطاری نے غلام مصطفیٰ رند کو شادی خانہ آبادی کی مبارکباد پیش کی اور وہاں موجود مختلف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیات،افسران اورتاجران سے ملاقاتیں کیں اور انھیں دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کے حوالےسے بتایا نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دینی کاموں  کے سلسلے میں پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزمجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے بلوچستان کا دورہ کیا جہاں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران اور شعبہ جات کےاسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا ۔

مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں مزید اضافہ کرنے کا ذہن دیا اور دینی کام کرنے سے متعلق نکات بتائے۔ ساتھ ہی شرکا کو ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی اور اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے عمل کرنے کی اچھی نیک نیتوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نگران صوبہ بلوچستان حاجی محمد انور عطاری و دیگر ذمہ داران نے بھی شریک ہوئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


22 مارچ 2023ء  بروز بدھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج محبوب اعوان نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے محبوب اعوان کی رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کروائی ۔ دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے انہیں ملک و بیرون ملک میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی ،تعلیمی اور امدادی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 22 مارچ 2023ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے خیرخواہ اسلامی بھائیوں کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا ۔

جہاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں فیضان مدینہ میں ہونے والے ایک ماہ کے اعتکاف کے انتظامی معاملات کے متعلق نکات بتائےجس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)