گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام بذریعہ انٹرنیٹ ایک میٹنگ ہوئی جس میں عرب شریف کی نگرانِ ریجن حج و عمرہ اور حرمینِ طیبین کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے آن لائن ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تریبت و رہنمائی کرتے ہوئے حرمینِ طیبین میں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے ڈونیشن جمع کرنے کے متعلق اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

علاوہ ازیں میٹنگ میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اسلامی بہنوں کو اسلامی معلومات سے آگاہ کرنے کے لئے 29 مارچ 2023ء بروز بدھ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یوسی لائنز ایریا میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےاللہ والوں کے روزے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

بیان کے آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکا اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


28 مارچ 2023ء بروز منگل عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت آن لائن ایک سیشن ہوا جس میں اسٹاف کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سیشن کے آغاز میں قراٰنِ کریم کی تلاوت کی گئی اور نعت خواں اسلامی بہن نے حضور پُرنور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”کوششِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور”سرکار صلی اللہ علیہ و سلم کا رمضانُ المبارک میں معمولاتِ عبادت“ کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے رمضان کا شیڈول بہتربنانے، تلاوتِ قراٰن کرنے، درودِ پاک پڑھنے اور علمِ دین سیکھنے کے متعلق سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ڈنیشن جمع کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا اور اختتامی دعا کروائی۔

پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی بچیوں اور بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالمدینہ کے تحت آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں اورسیز کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

معلومات کے مطابق اس میٹنگ میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن کی موجودہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ٹیچرز اور پرنسپلز کے اہداف پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ٹیچرز کو ”چندہ جمع کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں “ کا ٹیسٹ دلوانے کے حوالے سےفالو اپ لیا نیز دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

2 اپریل 2023ء  کو فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں معتکفین کے درمیان امتحان کا سلسلہ ہوا جس میں اعتکاف والوں نے پہلے عشرے میں جو کچھ فرض علوم، سنتیں اور آداب اور دیگر مسائل سیکھے اسکا سوالات کی شکل میں پیپر دیا جس میں مختلف عمر کے اسلامی بھائیوں نے حصہ لیا اور سوالات کے جوابات تحریر کئے۔(رپورٹ : محمد ابوبکر عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری) 


30 مارچ 2023ء  کو شعبہ کفن دفن کے تحت فیضانِ مدینہ ملتان انصاری چوک میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں گورکن اور خصوصی اسلامی بھائیوں سمیت معتکفین نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکن شوری ٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شرکائے اجتماع کو تدفین کا حکم ،تدفین میں شرکت کی فضیلت ،سرکار علیہ الصلوۃ والسلام کی لحد مبارک کس صحابی نے بنائی ،قبر میں کن کا جسم سلامت رہے گا ،قبر کی اقسام،تدفین کا طریقہ، قبر پر مٹی ڈالنے کا طریقہ،قبر پر اذان دینے اور تبرکات رکھنے کا حکم بتایا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے حاضرین کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔(رپورٹ : محمد وسیم قادری ملتان سٹی ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں فیضانِ مدینہ  فیصل آباد میں دعائے افطار اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں صحافی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی ۔

مزید نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے صحافیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ آخر میں نگران پاکستان مشاورت سے شرکا نے ملاقات بھی کی ۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ برائے ا  سپورٹس دعوتِ اسلامی کی دعوت پر شخصیات (ڈسٹرکٹ آفیسر انٹیلیجنس بیورو جنرل سیکرٹری پنجاب نیٹ بال ، سلیکٹر پاکستان نیٹ بال طاہر حمید اور ممبر ورلڈ یوگا فیڈریشن محمد نعیم )نے فیضانِ مدینہ فیصل آباد کا دورہ کیا۔

ذمہ داران نے شخصیات کی فیضان مدینہ میں نگران پاکستان مشاورت ورکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کروائی ۔ نگران پاکستان نے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی اور فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر کھلاڑیوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


فیضانِ مدینہ  فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت کے پاس شخصیات کی تشریف آوری ہوئی۔ شخصیات نے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی اور فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن دیا ۔

مزید نماز و روزوں کی پابندی کے ساتھ دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی اور فلاحی کاموں کے لئے ڈونیشن جمع کر نے اور دوسروں کو اس بارے میں ترغیب دلانے کی ترغیب دلائی ۔بعد میں نگران پاکستان مشاورت نے ایک ذمہ دار اسلامی بھائی کے بچے کی رسم بسم اللہ بھی کی ۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کی جانب سے نگران مجلس محمد افضل عطاری اور صوبائی ذمہ دار پنجاب بابر مصطفی عطاری نے مفتی مظہر درانی صاحب سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات افضل عطاری نے مفتی مظہر درانی صاحب کو دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات بالخصوص المدینۃ العلمیہ اور مدنی چینل کے حوالے سے تفصیلاً آگاہی دی جس پر مفتی صاحب نے خوشی کا اظہار کیا اور دعاؤں سے بھی نوازا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


ہر مسلمان پر اللہ عزوجل نےایک دن میں پانچ نمازیں فرض کی ہیں جن کو ادا کرنے پر اسے ثواب ملتا ہے اور نہ ادا کرنے پر وہ سخت وعیدوں کا مستحق ہوتا ہے نیز ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ ان نمازوں کو اپنے وقت میں پڑھے اور وقت نکل جانے کی صورت میں اُن نمازوں کی قضا کرے۔

قضا نمازوں کو ادا کرنے کا جذبہ دلاتے ہوئے جانشینِ امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے اس ہفتے 14صفحات کا رسالہ ”امیر اہلِ سنت سے قضا نمازوں کےبارے میں سوال جواب“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے جانشین امیر اہلسنت

یا اللہ پاک! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ” امیر اہلِ سنت سے قضا نمازوں کےبارے میں سوال جواب “ پڑھ یا سن لے مرتے دم تک اُس کی کوئی نماز قضا نہ ہو اور اُس کی بے حساب مغفرت فرما ۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

دعوتِ  اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیرِ اہتمام 28 مارچ 2023ء کو فیصل آباد میں نگران مجلس حافظ محمد قربان عطاری نے شعبے کے ذمہ دارا سلامی بھائی کے ہمراہ شخصیات (ریجنل آفیسرا سپیشل برانچ ایس پی نعیم عزیز سندھو،سابق ایم پی اے گل احمد مہوٹہ، سپرنٹنڈنٹ، آفیسر اسپیشل برانچ سید علی رضا ،پی ایس او ٹو آر او اسپیشل برانچ محمد حسین باجوہ،آر آئی پولیس لائن محمد عاطف ملک،پی اے ٹو ڈی سی مرید حسین اور ریٹائرڈ ڈی ایس پی الطاف حسین وٹو) سے ملاقاتیں کیں۔

دورانِ ملاقات حافظ محمد قربان عطاری نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور ان کے ذریعے ہونے والے دینی اور امدادی کاموں کے بارے بتایا۔ ساتھ ہی انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ اور افطار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ : مبارک علی عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ میٹرو پولیٹن و ڈویژن فیصل آباد، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)